Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قربانی کے جانور‘ مسائل اور ان کا حل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس میں موجود تمام سلسلے لاجواب ہیں۔ آپ کا نیا سلسلہ ’’کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے‘‘ مجھے بہت پسند آیا۔ عبقری سے جہاںانسان فیض یاب ہورہے تھے اب جانور اور کھیت کھلیان بھی مستفید ہورہے ہیں۔یقیناً وہ بھی عبقری کو دعائیں دے رہے ہوں گے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! جیسا کہ آپ کومعلوم ہے کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور اس میں ہمارے مسلمان بھائی عید سے کافی دن پہلے ہی جانور گھر لے آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر جانور لمبے سفر یعنی دوسرے شہروں سے آنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اکثر آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں یا پھر گھبرا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی بھاگ دوڑ میں اکثر جانوروں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں دراصل ایک بیوپاری ہوں اور میرا واسطہ سارا دن جانوروں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ میرے پاس میرے کچھ آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں یقیناً ان ٹوٹکوں سے جہاں کسان بھائیوں کو فائدہ ہوگا وہیں عید قربان کیلئے جنہوں نے جانور خریدے ہیں ان کو بھی بھرپور فائدہ ہوگا۔
اگر کسی جانور کی ٹانگ ٹوٹ جائے تو!: اگر کسی جانور (بکرے‘ مرغی) کی ٹانگ ٹوٹ جائے تو ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑ کر اس جگہ چاروں طرف لکڑیوں سے اچھی سے باندھ دیں۔ صرف دس سے پندرہ دن میں ہڈی جڑ جاتی ہے۔
بکرے کو موشن لگ جائیں تو: اگر آپ قربانی کیلئے گھر میں بکرا یا بچھڑا یا بھینس وغیرہ لائے ہیں اور اس کی خدمت کرتے ہوئے اسے کچھ الٹا سیدھا کھلا دیا اور جس کی وجہ سے اسے موشن لگ گئے ہیں تو زیادہ پریشانی کی بات نہیں آپ مکئی کا آٹا لائیں‘ گوندھ کر بارہ گھنٹے رکھا رہنے دیں۔ اس کے بعد بکرے کو آدھامکئی کا پیڑا اور بچھڑا یا بھینس کو پورا پیڑا کھلا دیں۔ موشن ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ ان جانوروں کو گُڑ کا شربت پلاسکتے ہیں اس شربت کے پلانے سے بھی جانوروں کے موشن ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ آزمودہ ہے۔
جانوروں کے لاتعداد مسائل اور ایک نسخہ:جانور کو ٹھنڈ لگ جائے، جوڑوں میں درد ہو،گنٹھیا ہو، چلا نہ جاتاہو، پاؤں میں سوجن آجاتی ہو، پاؤں سےکڑکڑ کی آوازیں آتی ہوں۔ اس کیلئے نہایت مفید ہے۔ھوالشافی: مجید دوائی ایک چھٹانک،دوکلو دودھ میں پکانا ہے، دو تین ابالے دیکر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر جانور کو پلادیں۔ بکرے کیلئے: اس کی آدھی مقدار۔ اس کے علاوہ اگر جانور کو کوئی زخم لگ جائے تو زخم کی جگہ تمباکو کی راکھ لگائیں ‘ تمباکو کی راکھ لگانے سے جانور کا زخم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ قارئین اگر آپ نے گھر میں مرغیاں پال رکھی ہیں تو یہ ٹوٹکے بھی ضرور آزمائیں۔ جومرغی انڈے نہ دیتی ہو اس کو چاول پھیکے ابال کر کھلائیں۔ مرغی انڈے دینا شروع ہوجائے گی اور جو مرغی انڈا چھوٹا دیتی ہے اسے آٹا کھلائیں۔
مرغی کا گلا خراب ہوجائے تو تھوم کو گھی میں جلا کر وہ گھی پلائیں مرغی کا گلا ٹھیک ہوجائے گا۔قارئین! درج بالا نسخہ جات بارہا کے آزمودہ ہیں آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ملک رشید احمد‘ ساہیوال)
جس، کھیت یا گھر میں چیونٹیوں کی کثرت ہو ان کو روکنے کیلئے یہ مجرب عمل ہے۔ یہ آیت مبارکہ کاغذ پر لکھ کر ان کےبلوں (سوراخوں) کےقریب پاک جگہ پر رکھ دیں۔ سب چیونٹیاں سوراخ میں پاس چلی جائیں گی۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔ یاایھا النمل ادخلوا مسکنیکم لایعطمنکم سلیمن وجنودہ وھم لایشعرون۔ چیونٹیاں قرآنی آیات کا احترام کرتی ہیں۔ (ح، غ، م)
۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 072 reviews.