اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہوتو اس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ شہد اصلی ایک پاؤ‘ عرق پیاز (پیازکو کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ لیا جائے) ایک کلو ان دونوں کوایک دیگچی (پتیلی یا بھگونے) میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔
سحر‘ جادو‘ سفلی کو ختم کرنے کیلئے
اگر کسی پرکسی دشمن نے سحر‘ جادو سفلی کرادیا ہو جس کے سبب اس کی نیند غائب ہوگئی ہو اور اس کی بھوک ختم ہوگئی ہو سر میں درد، چکر، بھول چوک اور آئے دن پریشانی میں زیادتی ہورہی ہو۔ ایک الجھن ختم نہیں ہوئی کہ دوسری پیدا ہوگئی۔ غرضیکہ ہر کام میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں‘ کاروبار میں نقصان ہوتا ہے‘ دفتر میں ہر ایک سے لڑائی ہوتی ہے گھر میں ہر طرح کی برکت ختم ہوچکی ہو اور مالی مشکلات کے سبب گزارہ مشکل ہوگیا ہو تو اس کیلئےعرق گلاب میں زعفران گھول کر باوضو ایک کاغذ پر یہ آیتیں لکھیں اور موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیں۔ اگر لکھنا نہ جانتے ہوں تو کسی دوسرے سے لکھوالیں اور ایک پلیٹ چینی کی لےکر اس پر بھی یہی آیتیں لکھیں اور پانی میں گھول کر پئیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کریں۔ انشاء اللہ سحر و جادو سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیتیں یہ ہیں
چور یا بھاگے ہوئے کا واپس لانا
اگر کوئی شخص گھر سے بھاگ گیا ہو یا چور گھر سے قیمتی سامان لےکر فرار ہوگئے ہوں تو اس کیلئے یہ آیت باوضو ایک سفید نئے کپڑے کے ٹکڑےپر لکھے اور اس کے نیچے بھاگے ہوئے یا چور کا نام مع اس کی والدہ یا والد کے نام کے لکھے اور اس کپڑےکو اس مکان یا دکان کی دیوار پر میخ (موٹی کیل) سے ٹھونک کر لگادے اور اس پر کپڑا ڈال کر اندھیرا کردے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بھاگنے والا چور مع سامان جلدی آجائے گا۔ اگر دور گیا ہے تو کچھ دن لگیں گے۔ وہ آیت یہ ہے
میاں بیوی میں محبت قائم ہونا
اگر میاں بیوی میں محبت نہ ہو اور ہر وقت آپس میں شکوہ وشکایت اور لڑائی جھگڑا رہتا ہو‘ ہر وقت کے جھگڑے سے گھر کا ماحول سوگوار رہتا ہو اور دونوں میاں بیوی ذہنی مریض بنتے جارہے ہوں تو اس کیلئے میاں بیوی دونوں کا پہنا ہوا کپڑا لے (دھلا ہوا نہ ہو بلکہ پہنا ہوا ہو) اور اس میں سے تھوڑا تھوڑا ٹکڑا کاٹ لے اور چالیس مرتبہ باوضو پڑھے اور دونوں ٹکڑوں پر دم کردے۔ ان دونوں ٹکڑوں کے اوپر نیچے رکھ کر بتی بنالے اور مٹی کا نیا چراغ لے کر سرسوں کا تیل ڈال کر اس بتی کو چراغ کی طرح جلائے اس کی راکھ اور چراغ کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردے جہاں کسی کا قدم نہ پڑے۔ ورنہ سمندر، دریا، نہر، جھیل، کنویں میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی میں خوب محبت ہوجائے گی۔
قوت مردمی کی بحالی
اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہوتو اس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ شہد اصلی ایک پاؤ‘ عرق پیاز (پیازکو کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ لیا جائے) ایک کلو ان دونوں کوایک دیگچی (پتیلی یا بھگونے) میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پکتے وقت دیگچی کے اندرجو جھاگ پیدا ہو اسے چمچے سے اتارتے رہیں۔ جب جھاگ پیدا ہونا بند ہوجائے اور شہد سرخ ہوجائے اس کو ٹھنڈا کرکے کسی بوتل میں بند کرلیں۔ رات کو سوتے وقت ایک یا دو چمچ (چائے کا چمچہ) ایک گلاس دودھ میں ملا کر رکھ دیں اور اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں ستر مرتبہ لہُ پڑھ کر دم کرکے دودھ پی لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ پہلے دن ہی قوت اُبھر جائے گی اور طاقت محسوس ہوگی۔ اس عمل کو مسلسل چالیس دن کریں۔
سانپ بچھو کا زہر ختم کرنا
اگر کسی کو سانپ ڈس لے یا بچھو ڈنک مار دے تو اس کے زہر کو ختم کرنے کیلئے لہسن کے چالیس عدد جوے لے کر ایک کلو دودھ میں ان کو ہلکی آنچ پر پکائیں‘ دودھ پکتا رہے اس کے پاس باوضو بیٹھ کر چالیس مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں اور دودھ پر پھونک دیں۔ دودھ کوٹھنڈا کریں‘ تمام دودھ سانپ کے ڈسے ہوئے یا بچھو کے ڈنک مارے ہوئے مریض کو پلادیں۔ یہ عمل دن میں دو تین مرتبہ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام زہر ختم ہوجائے گا۔
بخشش کا عمل
اگر کوئی شخص اس ڈر خوف میں مبتلا ہو کہ گناہوں کی کثرت کے سبب اس کی بخشش نہیں ہوگی تو اپنی بخشش کیلئے بعدنماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی بخشش ہوجائے گی۔
دنیا و آخرت کی بھلائی
اگر کوئی دنیاوی معاملات میں ناکام یا آخرت کے معاملے میں ڈرتا ہو کہ وہاں اس کے ساتھ معاملہ سخت نہ ہوجائے تو روزانہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کے معاملات درست ہوجائیں گے اور اسی طرح آخرت میں بھی خیر کامعاملہ ہوگا۔
۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں