Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری خدا سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور مخلوق کی خدمت کرنے کا جو بیڑہ آپ نے اٹھایا ہے اس کا اجر اللہ جنت الفردوس کی صورت میں عطا فرمائے اور آپ کے درجے اور علم میں اضافہ فرما کر ہم جیسے غریب اور بے بس لوگوں کو مزید مستفید فرمائے۔ آمین!ماہنامہ عبقری جیسا کارآمد رسالہ اس سے پہلے کبھی پڑھنے میں نہیں آیا ۔ عبقری ہمارے گھر باقاعدگی سےآتا ہے اور پھر ہم پڑھ کر اپنے چچا کے گھر بھجوادیتے ہیں۔ اس رسالے سے ہم نے بہت فیض اٹھایا ہے۔ سب سے بڑا فیض تو گھر میں مجھے ملا ہے اس رسالے میں موجود روحانی محفل نے میری ڈگمگاتی زندگی کو ڈگر پر
ڈال دیا ہے۔ میں آپ کو آج اپنی کہانی تفصیل سے بتاتی ہوں‘ میری عمر 32 سال ہے‘ میری عمر جب 26 سال تھی تو میری نسبت میرے خالہ کے بیٹے سے طے ہوئی‘ کافی لڑائیوں کے بعد شادی طے ہوئی‘ ہمارے کچھ رشتہ دار اس شادی کے سخت خلاف تھے اور انہوں نے میری خالہ کو بھی بڑھکانا شروع کردیا۔ آخرکار وہ کامیاب ہوگئے کچھ کمال اس میں کالے جادو کا بھی تھا جو ان سب نے مل کر کروایا اور آخرکار عین بارات والے دن لڑکے نے شادی سے انکار کردیا اور یوں میرا رشتہ ختم ہوگیا‘ میں شروع سے الحمدللہ نماز، قرآن، تہجد اور پردہ کی پابند ہوں۔ مجھے اس رشتہ کے ٹوٹنے کا کوئی دکھ نہ تھا‘ نہ ہے اور نہ رہے گا کیونکہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جوکرتا ہے وہ بہتر ہی کرتا ہے اورواقعی میرے حق میں سب کچھ بہتر ہوا کیونکہ وہ لڑکا بہت بگڑچکا تھا اور رحمٰن کے راستے کو چھوڑ کر شیطان کے راستے پر چل رہا ہے اور یہ باتیں ساری بعد میں ہم پر کھلیں۔ انہی دنوں ہمارے گھر عبقری آنا شروع ہوا۔ میں نے ہر ماہ کی روحانی محفل باقاعدگی سے کرنا شروع کردی۔ دو سال میں مسلسل روحانی محفل کرتی رہی۔ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ایک تسبیح درود ابراہیمی کی پڑھتی‘ سارا دن یااللہ یارحمن یارحیم پڑھتی۔ مجھے بہت خوبصورت خواب آنا شروع ہوگئے۔ روزانہ صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اللہ سے گڑگڑا کر کہتی کہ اگر تو نے میرا جوڑ کہیں بنایا ہے تو اسے اپنی چاہت اور محبت کرکےمجھے عطا کرنا کیونکہ مجھے تیری چاہت اور محبت چاہیے نہ کہ اپنی چاہت اور محبت۔ کچھ ہی عرصہ میں میرے ماموں کابیٹا جو کہ یورپ سے تعلیم حاصل کرکے واپس آیا‘ یورپ میں رہنے کے باوجود وہ پانچ کا نمازی اور تہجد گزار ہے‘ اس میں کسی قسم کی کوئی برائی نہ ہے حیرت کی بات اس نے آتے ہی اپنے والدین کومیرے گھر بھیجا اور میرا رشتہ مانگا۔ میرے والدین نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہاں کردی۔ میری شادی بالکل سادگی کے ساتھ ہوئی۔ مسجد میں نکاح ہوا۔ آج میں ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہوں۔ میرے شوہر ایک بڑی کمپنی میں منیجر ہیں۔ انتہائی بااخلاق‘ نمازی اور میرا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہیں۔ الحمدللہ! روحانی محفل نے مجھے زندگی بھر کا سکون دے دیا۔ میں اب بھی ہر ماہ روحانی محفل باقاعدگی سے کرتی ہوں اور خوب سکون پاتی ہوں۔ (ث۔ضیا، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 053 reviews.