محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہر جمعرات کو آپ کا درس سنتا ہوں‘ درس سن کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ گزشتہ سال آپ نے پریشانیوں سے نجات کیلئے سورۂ والضحیٰ کا ایک عمل بتایا تھا میں نے اللہ کا نام لے کر وہ عمل شروع کیا‘ اللہ نے اپنا کرم کیا اور میرا رشتہ بڑی اچھی جگہ ہوگیا۔ اللہ کے فضل سے بہت اچھے اور نیک لوگ ہیں۔ یہ عمل میں نے صرف ایک مہینہ کیا تھا اور اسی مہینے کے اندر میرا رشتہ طے ہوگیا۔ میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے اور اس کے بعد آپ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔شادی کے علاوہ بھی میری اور بہت سی گھریلو و کاروباری پریشانیاں تھیں جو اس عمل سے بالکل ختم ہوگئی ہیں۔ عمل یہ ہے:۔سورۂ والضحیٰ (پ30)میں 9 ’’ک‘‘ ہیں اور جب بھی سورۂ پڑھتے ہوئے لفظ ’’ک ‘‘ پر آئیں تو 9 مرتبہ یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ اسی طرح سورۂ مکمل کریں۔ اور ایک وقت میں 9 مسائل اپنے ذہن میں رکھ کر یہ عمل کریں اور پھر کمال دیکھیں۔یہ عمل ایک دن میں کم از کم 9 دفعہ ضرور کریں۔چند دن، چند ہفتے، چند مہینے عمل جاری رکھیں۔ (محمدباسط‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں