موت کے وقت سکندر بادشاہ سے لوگوں نے پوچھا ‘ آپ نے اس تھوڑی سی زندگی میں کس طرح پوری دنیا کو تابع کیا۔ سکندر کہنے لگا: صرف دو کاموں سے۔ پہلا یہ کہ دشمنوں کو میں نے مجبور کردیا کہ وہ میرے دوست بن جائیں اور میں نے دوستوں کو ہرگز نہیں چھوڑا کہ کہیں وہ میرے دشمن نہ بن جائیں۔ زندگی کھانے کیلئے نہیں: حکیم جالینوس سے لوگوں نے پوچھا کہ کون سی غذا بدن کودرست کرتی ہے؟ اس نے کہا کہ بھوک۔ اور یہ بھی کہتے تھے کہ کھانا زندگی کیلئے نہ کہ زندگی کھانے کیلئے۔ بھائیوں کے ساتھ دشمنی: جو شخص بھائیوں کے ساتھ دشمنی کرے وہ بھائی بننے کے لائق نہیں ہے۔(سلیم اللہ سومرو‘ کنڈیارو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں