Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْم کے کمالات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ میں نے ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا۔ میرے ایک دوست کے والد صاحب شوگر کے مریض تھے انہیں کچھ عرصہ پہلے ہارٹ اٹیک ہوا‘ صبح جب گھر والے اٹھے تو انہیں بے ہوش پایا‘ ہسپتال لے کرگئے‘ ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں داخل کرادیا۔ ایک دو دن تک بے ہوش رہے‘ ڈاکٹروں نے کہہ دیا اگر کچھ گھنٹوں تک ہوش میں نہ آئے تو کومہ میں چلے جائیں گے پھر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ جب یہ بات میرے تک پہنچی تو میں نے ان سے رابطہ کیا اور ان کو کہا کہ آیت الکرسی کی درج بالا آیت پانی پر 101 دفعہ پڑھ کر کسی طریقے سے ان کے منہ میں پانی ڈال دیں تاکہ حلق تک پہنچ سکے۔ ویسے بھی انہیں ڈاکٹروں نے خوراک کی نالیاں لگائی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی میرے دوست نے چند قطرے ان کے منہ میں ڈالے‘ پانی کا اندر جانا تھا کہ مریض نےا ٓنکھیں کھول دیں۔ سب حیران رہ گئے‘ مجھے بہت دعائیں دیں‘ میں نے سوچا کہ یہ سب اللہ کا کرم اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے علم کا فیض ہے کہ ہمیں ایسی باتیں پتا چلیں جو کسی کو کوئی نہیں بتاتا۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ اور احسان عظیم ہے۔ (ذیشان انور‘ سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 968 reviews.