Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک میں گیس ٹربل کا آسان ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جون 2015

رمضان المبارک میں گیس ٹربل کا آسان ٹوٹکہ
ھوالشافی: ریوند چینی‘ میٹھا سوڈا‘ سونٹھ ہم وزن لے کر کوٹ لیں۔ تینوں کو ملا کر صاف شیشی میں رکھ لیں۔ افطاری وسحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ سفوف کا لے لیں انشاء اللہ پورا رمضان گیس ٹربل نہ ہوگی۔
جوڑوں کے درد کیلئے: میٹھا تیل‘ لونگ‘ جل وتری‘ جائفل‘ مچھلی ریگ ماہی‘ رتن جوت‘ میٹھا تیل میں ان سب کو ہم وزن لے کر خوب گرم کرکے ان کا جوہر نکال لیں۔ پھر ان کو چھان کر صاف شیشی میں ڈال دیں۔ (ٹھنڈا کرکے) صبح و شام درد والی جگہ پر آرام سے مالش کریں۔فوائد: پرانی درد‘ چوٹ‘ موچ‘ آدھا سردرد سے انشاء اللہ فوری آرام۔
مقام والدین:ماں باپ رحم و شفقت‘ کرم و عنایت اور مہرو محبت کا پیکر ہیں۔ ماں باپ کی بخشش ومغفرت کیلئے دعا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے خصوصی حکم دیا ہے۔ ماں باپ اولاد کے حق میں مستجاب الدعا ہوتے ہیں اگرچہ وہ غیرمسلم ہی ہوں۔ ماں باپ کی دعاؤں کےآگے تقدیر بھی بے بس ہوجاتی ہے۔ ماں باپ کی رضا میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے۔ ماں باپ کی خدمت و اطاعت رزق اور عمر میں برکت ہوتی ہے۔ ماں باپ کو ایک بار نظر شفقت کے ساتھ دیکھنے پر حج مقبول کا ثواب ملتا ہے۔ ماں باپ کا شکر ادا کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خدا کا شکرا دا کرنا۔ ماں باپ کی نافرمانی پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔ ماں باپ کے قدموں کے پاس اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں اور اعلیٰ ترین نعمتوں کا مجموعہ جنت ہے۔ ماں کی آنکھوں کو سکون بخشنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کی قتل و غارت سے محفوظ رکھا۔ (محمد وارث‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 806 reviews.