Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنت کا انٹری پاس

ماہنامہ عبقری - جون 2015

جو ماہ رمضان میں کسی روزہ دار کو حلال کمائی سے روزہ کھلواتا ہے‘ تمام ماہ رمضان کی راتوں میں فرشتے اس کیلئے دعائے خیررحمت کیا کرتے ہیں

افطار کرانے کی فضیلت:حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو ماہ رمضان میں کسی روزہ دار کو حلال کمائی سے روزہ کھلواتا ہے‘ تمام ماہ رمضان کی راتوں میں فرشتے اس کیلئے دعائے خیررحمت کیا کرتے ہیں اور جبرائیل علیہ السلام اس کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ شب قدر میں جبرائیل؈ اس سے مصافحہ کرتے ہیں۔
بے حساب جنت کا انٹری پاس:نبی کریمﷺ نے فرمایاتین اشخاص ایسے ہیں کہ جو وہ کھاتے ہیں اس کا ان سے حساب نہیں لیا جائے گا بشرطیکہ ان کا کھانا حلال ہو‘ روزہ دار‘ سحری کے وقت بیدار ہونے والا‘ اللہ کی راہ میں چوکیداری کرنے والا۔
رمضان کے مشروبات
ٹھنڈائی ....گرمی کا مقبول اور مقوی شربت:زیادہ گرمی محسوس ہونے کی صورت میں ٹھنڈائی استعمال کریں۔ پہلوان ورزش کیلئے ٹھنڈائی استعمال کرتے ہیں۔ ٹھنڈائی کا نسخہ حسب ذیل ہے۔ھوالشافی:مغزبادام7عدد‘ مغز تخم خیارین 3 گرام‘ خشخاش 3گرام‘ مغز تخم کدو 3گرام‘ سونف 3 گرام‘ سیاہ مرچ 7 عدد‘ ایک پاؤ دودھ میں گھوٹ کر چھان لیں اور چینی سے میٹھا کرکے استعمال کریں۔یہ مشروب تسکین دینے کے علاوہ جسم کی تقویت کا سامان کرتا ہے۔
آش جو....گرمی کامفیدمشروب: آش جو کا شمار موسم گرما کے بہترین مشروبات میں ہوتا ہے جو کے ستو میں ٹھنڈا پانی اور دیسی شکر کا اضافہ کرتے ہیں۔ جو کا پانی (آش جو) موسم گرما میں مفید ہے۔ایک چھٹانک جو کو تین کلو پانی میں پکائیں ایک دو جوش آنے کے بعد اتار کر ٹھنڈا کریں اورپھر اسے استعمال میں لائیں پیشاب کی جلن میں مفید ہے۔شکر کا شربت گرمیوں میں عام استعمال ہوتا ہے شکر ٹھنڈی ہونے کے علاوہ مقوی بدن کیلئے گلوکوز کاکام دیتی ہے‘ یہ مشروب قبض کشا بھی ہے رمضان میں صبح یاافطار کے وقت شربت تخم بالنگو اور اسپغول کا استعمال کریں۔
رمضان المبارک کے مزید طبی و روحانی ٹوٹکے جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا ضرور مطالعہ کریں
’’رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے‘‘
اور رمضان المبارک کا ہر ہر لمحہ قیمتی بنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 803 reviews.