Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان آیا ‘ رحمت‘ برکت اور خوشنودی خدا لایا

ماہنامہ عبقری - جون 2015

روزہ اور قرآن دونوں بندے کی شفاعت کرتے ہیں روزہ عرض کرے گا یااللہ! میں نے اس کو دن میں کھانے اور پینے سے روکا میری شفاعت قبول کریں اور قرآن عرض کرے گا یااللہ! میں نے اس کو رات کو سونے سے روکے رکھا میری شفاعت قبول کریں

الحمدللہ ہم اللہ عزوجل کے عاجز بندے اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں۔ اللہ عزوجل کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا اور ہم پر احسان عظیم فرمایا کہ ہمیں مسلمان پیدا فرمایا اور ہمارے ذمے عبادت کو لگادیا اور ارشاد فرمایا’’ اور میں نے جن اور انسان کو پیدا ہی عبادت کیلئے کیا‘‘ اور میرے خدا کا سب سے عظیم احسان کہ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنادیا جن کا امتی بننے کیلئے انبیاء علیہم السلام نے بھی دعائیں کیں۔ قرآن مجید میں اللہ نے مومنین سے فرمادیا کہ’’ بے شک اللہ کا فضل ہوا مومنو پر کہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا۔‘‘ ہمیں یہ معلوم ہے کہ ایک ماں اپنے بچے سے کتنا پیار کرتی ہے اسے بے کار اور فضول کاموں کا حکم نہیں دیتی۔ ہمیشہ اس کی کامیابی چاہتی ہے جب ایک ماں اپنے بچے کو بیکار حکم نہیں دیتی اور ہمیشہ اس کی کامیابی چاہتی ہے۔ وہ رب العلمین جو ستر مائوں سے زیادہ اپنے بندے سے محبت کرتا ہے وہ اس کو بے کار اور فضول کام کا حکم کیسے دے سکتا ہے؟ خدا جو بھی حکم دیتا ہے اس میں ہزار حکمتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اور اللہ نے ہمیں روزہ کا حکم دیا اور یہ حکم کیوں ہے؟ تاکہ ہم متقی پرہیزگار بن جائیں۔ اس سے روزے کی برکت و رحمت سمیٹ لیں۔ اس روزے کے جہاں دنیوی فائدے ہیں وہاں دینی فائدے اور بے شمار ثواب کی برکتیں ہیں۔ اب ہماری خوش بختی کہ ہم اس رمضان میں کتنی رحمت، برکت اور خدا کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔
روزے کے دینی فوائد
۱۔ حدیث مبارکہ: سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جنت میں ایک دروازہ ہے ‘ جسے ریان کہا جاتا ہے‘ قیامت والے دن صرف روزہ دار اس سے داخل ہوں گے اس کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا‘ پکارا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں؟ تووہ کھڑے ہوں گے اور اس سے داخل ہوجائینگے جب وہ داخل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کردیا جائیگا پھر اس سے کوئی داخل نہیں ہوگا۔(بخاری‘ مسلم)
2۔ حدیث مبارکہ:۔روزہ اور قرآن دونوں بندے کی شفاعت کرتے ہیں روزہ عرض کرے گا یااللہ! میں نے اس کو دن میں کھانے اور پینے سے روکا میری شفاعت قبول کریں اور قرآن عرض کرے گا یااللہ! میں نے اس کو رات کو سونے سے روکے رکھا میری شفاعت قبول کریں۔ حق تعالیٰ شانہ دونوں کی شفاعت قبول کرلیں گے۔ سبحان اللہ!
3۔ حدیث مبارکہ:۔جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔4۔ حدیث مبارکہ:۔اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی ہر شب میں افطار کے وقت ساٹھ ہزار گنہگاروں کو دوزخ سے آزاد فرمادیتا ہے اور عید کے دن سارے مہینے کے برابر گنہگاروں کی بخشش کی جاتی ہے۔ سبحان اللہ!
5۔ حدیث مبارکہ:۔حضرت سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے ایک دن کا روزہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے رکھا تو اللہ اسے جہنم سے اتنا دور کردے گا جتنا کہ ایک کوا جو اپنے بچپن سے اڑنا شروع کرے یہاں تک کہ بوڑھا ہوکر مرجائے۔ 6۔ حدیث مبارکہ:۔جو مسلمان روزہ رکھ کر بھوکا رہتا ہے اور حرام کاموں سے بچتا ہے اور مسلمانوں کا مال ناحق طریقے سے نہیں کھاتا اللہ اسے جنت کا پھل کھلائے گا۔ سبحان اللہ!7۔ حدیث مبارکہ:۔ روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔ 8۔ حدیث مبارکہ:۔روزہ دار کی منہ کی بدبو قیامت کے دن اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہوگی۔ 9۔ حدیث مبارکہ:۔ آقا دو عالم نور مجسم شاہ بنی آدم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے آزاد کرتا ہے۔ پہلے عشرے کی دعا ’’یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ‘‘دوسرے عشرے کی دعا’’ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ‘‘ تیسرے عشرے کی دعا ’’ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ ‘‘۔
روزے کے چند دنیوی فوائد
۱۔ روزے رکھنے سے وزن میں کمی آتی ہے۔ ۲۔ یورپین ماہرین مسلسل تحقیق کررہے ہیں حتیٰ کہ وہ اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ روزہ انسانی زندگی کو نئی روح اور توانائی بخشتا ہے۔ ۳۔ روزے کے ذریعے سے معدہ سے نکلنے والی رطوبتیں بھی بہتر طور پر متوازن ہوجاتی ہیں اس کی وجہ سے روزہ کے دوران تیزابیت(Acidity) جمع نہیں ہوتی۔ ۴۔ روزہ آنتوں کو بھی آرام اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ ۵۔ جرمنی، انگلینڈ اور امریکہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم رمضان المبارک میں اس بات کی تحقیق کرنے کیلئے آئی اس کیلئے انہوں نے پاکستان کے تین شہروں کا انتخاب کیا، جن میں کراچی، لاہور اور فیصل آباد شامل ہے۔ اس سروے کے بعد انہوں نے جو رپورٹ مرتب کی کہ ’’چونکہ مسلمان نماز پڑھتے ہیں اور خاص طور پر رمضان المبارک میں زیادہ پابندی کرتے ہیں، اس کے وضو کرنے سے (E.N.T) کان، ناک، گلے کے امراض کم ہوجاتے ہیں‘‘۔ ۵۔ کھانا کم کھانے سے معدہ اور جگر کے امراض کم ہوجاتے ہیں۔۶۔ ہالینڈ کے پادری ایلف گال کہتے ہیں کہ میں نے شوگر، دل اور معدے کے مریضوں کو مسلسل 30 روزے رکھوائے نتیجتاً شوگر والوں کی شوگر کنٹرول ہوگئی، دل کے مریضوں کی گھبراہٹ اور سانس کا پھولنا کم ہوا اور معدے کے مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔
آج بھی موقع ہے کہ ہم پھر سے سنت والی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔ اگر ہم نے سائنس کو مان کر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کیا تو پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے؟مزید یہ کہ اگر سائنس کو مان کر ان طریقوں کو اختیار کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتلائے ہیں تو اس سے دنیاوی فوائد کامل جانا تو ممکن ہے لیکن دینی فوائد یا اجروثواب کی امید رکھنا بہت بڑی بیوقوفی ہے۔
روزہ نہ رکھنے کی سزا
حدیث مبارکہ:۔ جس نے بغیر شرعی عذر کے ایک روزہ بھی رمضان المبارک کا ترک کیا وہ نو لاکھ برس جہنم میں جلتا رہے گا۔ (اللھم احفظنامنہ) آمین!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 799 reviews.