Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پو چھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - جون 2015

میں نے ابٹن بنانی ہے؟:میرے چہرے پر چھائیاں ہیں۔ ایک ابٹن کا لفافہ ملتا ہے جو مہنگا ہے۔ میں خرید نہیں سکتی۔ مجھے کوئی ترکیب بتائیے جس سے ابٹن بن جائے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہ ہو۔(شبانہ حیات)
مشورہ: بچے کی پیدائش کے بعد چہرے پر چھائیاں عموماً اندرونی خرابی کی وجہ سے پڑجاتی ہیں۔ آپ آدھاکپ چنے کی دال لے کر ایک کپ دودھ میں بھگودیجئے۔ رات کو بھگوئیے صبح پیس لیجئے۔ اس میں ایک لیموںکا رس ملائیے اور فریج میں رکھ دیجئے۔ ایک چمچہ دال لے کر اس میں تھوڑا سا دودھ اور چوتھائی چمچہ تیل ملا کر رکھئے۔ اب اسی دال کے اندر تھوڑی سی پسی ہوئی دال ملا کر چہرے پرلگائیے۔ پانچ منٹ بعد اسے ابٹن کی طرح مل کر اتار دیجئے۔ رات کوسوتے وقت چہرے پرگھیگوار کا گودا لگائیے۔ آپ کی چھائیاں کم ہوجائیں گی۔
اللہ کی محبت کیسے مل سکتی ہے؟:میری عمر اٹھارہ برس ہے‘ پچھلے دنوں میں نے دو تین اسلامی کتابیں پڑھیں۔ جہنم کے بارے میں پڑھ کر میں ڈر گئی۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت کے بارے میں پڑھا تو جی چاہا اللہ تعالیٰ سے خوب محبت کروں اور اس طرح شاید جہنم کی آگ سے بچ جاؤں۔ مجھے ہروقت ڈر لگتا ہے میں پڑھ بھی نہیں سکتی۔ آپ سب کو مشورہ دیتی ہیں مجھے بتائیے اللہ کی محبت کیسےمل سکتی ہے اور جہنم سےکیسے بچا جاسکتا ہے؟ (راحمہ‘ لاہور)
مشورہ: اللہ تعالیٰ بڑا رحیم و کریم ہے۔ اس عمر میں اگر اچھی کتابیں نہ ملیں اور رہنمائی نہ ہو تو یہی حال ہوتا ہے۔ آپ قرآن پاک کی تفسیر اور ترجمہ پڑھنا شروع کیجئے۔ پانچ وقت کی نماز پڑھئے۔ قرآن پاک کی تلاوت کیجئے۔ والدین کی خدمت کیجئے۔ اس عمر میں جوان بچے بچیاں یہی کچھ سوچتے ہیں۔ ناپختہ ذہن پر کتابیں اثرانداز ہوتی ہیں۔ آپ قرآن پڑھئے‘ آپ کو رفتہ رفتہ خود سمجھ آجائے گی۔ اپنی پڑھائی میں دلچسپی لیجئے۔ والدین کو چاہیے گھر میں ایسی کتابیں لا کر رکھیں جن سےبچوں کودین سے آگاہی ہو۔ آپ قرآن پاک پابندی سے پڑھئے اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔ اس کے پڑھنے سے آپ کو اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اندازہ ہوگا اور آپ اس کی عظمت جان کر اپنے رب سے محبت کرنے لگیں گی۔
بدوضع ناخن:لڑکیاں ناخن بڑھا کر نیل پالش لگاتی ہیں۔ میرے ناخن بدوضع ہیں۔ بڑھتے ہی نہیں۔ چھوٹے چھوٹے بدوضع ناخن مجھے بہت بُرے لگتے ہیں۔ میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ مجھے ایسا ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرے ناخن لمبے ہوجائیں اور میں بھی نیل پالش لگاسکوں۔ (م،ج)
مشورہ: ناخن بڑھتے رہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے ناخنوں میں کوئی بیماری ہو اور نیل پالش لگانے کا فائدہ کیا؟ نماز نہیں پڑھ سکتیں‘ وضو نہیں ہوتا۔ آپ یوں کیجئے مہندی کے پتے منگوا کر خود پیس لیجئے۔ ایک چمچہ مہندی میں ایک چمچہ براؤن سرکہ ڈال کر ملا کر اسے روزانہ ناخنوں پر لگائیے‘ ایک گھنٹہ کیلئے اور رات کو سوتے وقت گھیگوار کا گودا لگا کر سوجائیے۔ دو ماہ علاج کیجئے۔ لہسن آپ کے گھر آتا ہوگا۔ ثابت لہسن دو تین چھیلئے‘ ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے۔ چھیلنے کے بعد لہسن کے پانی میں پانچ منٹ کیلئے ناخن بھگوئیے‘ آپ کے ناخن انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
متلی کی شکایت:مجھے اکثر متلی کی شکایت ہوتی ہے۔ ابکائیاں آتی ہیں اور سرچکرانے لگتا ہے۔ میں کوئی دوا لینا نہیں چاہتی مجھے کوئی آزمودہ ٹوٹکہ بتائیے۔(شاہینہ)
مشورہ: آپ پودینہ کے پتے ایک گڈی لے کر اس میں تین بڑے چمچے اناردانہ کے ایک چمچہ سفید زیرہ اور چار ہری مرچ لے کر چٹنی پیس لیجئے۔ تھوڑا سا نمک اور چینی ملائیے۔ صبح وشام کھانے سے پہلے تھوڑی سی چٹنی کھائیے۔ کھانے کے بعد ایک چمچہ سونف چبالیں۔دس پندرہ دن کھا کر دیکھئے۔
نازک لمحے میں سہارا:دو سال پہلے میرے پاس دو صفحے کا ایک خط آیا تھا۔ ایک انتہائی مایوس‘ کم ہمت‘ بزدل بچی نے خط لکھا تھا۔ بچی نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ اس کے نمبر بڑھ جائیں۔ میں اس کا خط پڑھ کر بہت پریشان ہوئی۔ سوائے دعا کے کیا کرسکتی تھی! اسے جواب دیا اور اس کیلئے دعا بھی بہت کی اور کروائی بھی۔۔۔ پھر اس بچی کا فون آیا اس کی آواز میں انتہائی مایوسی کی جھلک تھی۔اس نے کہا’’کیا آپ نے میرے نمبر بڑھوا دیے‘‘ میں نے اسے پیار سے سمجھایا‘ مگر اس کے بہتے ہوئے آنسوؤں اور یاس میں ڈوبی آواز کو کبھی بھلا نہیں سکی۔ اس نے چند منٹ میری بات سنی اور فون بند کردیا۔ چند دن میں اس بچی کیلئے بہت پریشان رہی‘ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی کسی طرح بچی ایف ایس سی میں کامیاب ہوجائے۔ اب دو سال بعد اس بچی کا خط آیا ہے۔ وہ بڑے اچھے نمبروں سے حیرت انگیز طور پر کامیاب ہوگئی۔ اب بی اے میں سیکنڈ آئی ہے۔ اس نے لکھا ’’شکریے کا لفظ میرے دلی جذبات کا صحیح ترجمان نہیں ہوسکتا کیونکہ آپ نے اس وقت میرے دل و دماغ کے زنگ آلود بند دروازوں پر دستک دی جب سب لوگ مایوس ہوکر مجھ سے دور ہوگئے تھے۔ حتیٰ کہ خود میں اپنے وجود سے بہت دور چلی گئی تھی۔‘‘ اس بچی کا خط میرے سامنے کھلا پڑا ہے میں واقعی بہت خوش ہوں‘ اللہ تعالیٰ نے میری لاج رکھ لی اور اس کی بھی جنہوں نے اس کیلئے دعا کی۔جب اللہ تعالیٰ کی ذات سے انسان اعتبار اٹھا کر مرنے کی سوچتا ہے اگر اس نازک لمحے میں اسے سہارا مل جائے تو بچ جاتا ہے۔ ایک مرتبہ مجھے ایک نوجوان بچی کا فون آیا۔ اس کے ہاتھ میں پستول تھی۔ اس نے گولی چلا کر آواز سنائی اور کہنے لگی ’’میں خودکشی کرنے لگی ہوں‘‘ اب مجھ سے اور مالی پریشانی وبیروزگاری برداشت نہیں ہوتی‘ میں نے اس سے کہا’’پستول تمہارے ہاتھ میں ہے تم پانچ منٹ کیلئے میری بات سن لو‘‘ میں نے اسے بتایا’’خودکشی بزدل کرتے ہیں اور مرنے کے بعد تمہارا کہیں ٹھکانہ نہ ہوگا۔ رب تعالیٰ کے حضور کیا جواب دوگی‘ اس کی رحمت سے ناامید ہوکرخودکشی کررہی ہو‘ اس نے میری بات سنی اور فون رکھ دیا۔ ایک ماہ بعد اس کا شکریے کا خط آیا۔ اسی شام اس کی ایک دوست نے اسے ایک بہت اچھی نوکری کی پیشکش کی‘ الحمدللہ! مالی پریشانی دور ہوگئی‘ اب وہ بڑے مزے سے زندگی گزار رہی ہے۔ اس کا خط پڑھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔ تم خط لکھتی رہا کرو مجھے اچھا لگے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 779 reviews.