Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

واہ عبقری واہ

ماہنامہ عبقری - جون 2015

ہم میاں بیوی کی تقریباً ہر روز سخت لڑائی ہوجاتی تھی، سات آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ہماری کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔

میری شادی میرے ماموں کے گھر ہوئی ماموں کے قریبی دوست ہمارے گھر آئے تھے‘ ہم میاں بیوی ان کے پاس بیٹھ گئے‘ انہوں نے آپ کے رسالے کے بارے میں بتایا‘ بہت تعریف کی۔ مجھے شوق پیدا ہوگیا میں نے اپنے شوہر سے وہ عبقری رسالہ منگوایا‘ پڑھا ایمان تازہ ہوگیا۔ تب سے لے کر اب تک عبقری رسالہ باقاعدگی سے ہم میاں بیوی پڑھتے ہیں۔ پھر عبقری کی ویب سائٹ ایک دن میں نے کھولی اس میں دو انمول خزانے پڑھے‘ پھر وہ منگوا کر ہم دونوں نے پڑھنے شروع کردئیے بڑا سکون ملا۔ گناہ والی زندگی سے جان چھوٹی‘ ہمارے گھر میں ٹی وی ہروقت لگا رہتا تھا‘ ڈرامے قسط وار‘ کوئی پروگرام میں نہ چھوڑتی۔ انمول خزانہ کی برکت سے آہستہ آہستہ ٹی وی سے نفرت ہوگئی‘ میں نے ٹی وی لگانا بند کردیا‘ پھر کچھ عرصہ بعد ٹی وی ہال سے اٹھا کر سٹور روم میں بیکار چیزوں کے ساتھ رکھ دیا‘ اب آٹھ نو ماہ ہوگئے ہیں ہمارے گھر میں ٹی وی نہیں لگتا۔ پہلے میں گانے سنتی تھی اور ہروقت گنگناتی رہتی تھی‘ ان سے بھی دل بیزار ہوگیا‘ ایک سال ہوگیا میں نے کوئی گانا نہیں سنا اب میں سات بجےسے لے کر نو بجے تک بچوں کو پڑھاتی ہوں‘ قرآن پاک پڑھتی ہوں‘ عشاء کی نماز سے پہلے میں اس وقت ٹی وی دیکھتی تھی۔ اب میرے بچے سکول میں پوزیشن لیتے ہیں‘ ہر ٹیسٹ میں میرا بڑا بیٹا فرسٹ آتا ہے۔ سب ٹیچر میرے بچوں کی تعریف کرتی ہیں۔ پہلے بچوں کی سکول وین والا بہت تنگ کرتا تھا ٹائم پر نہ آتا یا آتا ہی نہ۔۔۔ وہ مسئلہ بھی خودبخود حل ہوگیا۔ ہم میاں بیوی کی تقریباً ہر روز سخت لڑائی ہوجاتی تھی، سات آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ہماری کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ پہلے میرا خیال نہیں رکھتےتھے گھر کے مہینے کے سودا سلف بہت لڑائی جھگڑے کے بعد لایا کرتے تھے حالانکہ ہماری آمدنی بھی بہت اچھی خاصی ہے۔ میرے شوہر ہروقت بس سوتے رہتے تو کوئی کام گھر کے متعلق یا بچوں کے متعلق ہوں بستر میں چلے جاتے ہیں‘ اپنے شوہر کے اس رویہ سے بڑی تنگ تھی‘ بچوں کے معاملے میں بھی لاپرواہی سے کام لیتے تھے 

جبکہ اب اس کے برعکس ہیں میرا اور بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں‘ ٹائم پر گھر کا سودا سلف لادیتےہیں۔ پہلے میں نماز نہیں پڑھتی تھی اب الحمدللہ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔۔۔۔ بہرحال یہ ساری تبدیلیاں صرف اور صرف عبقری ملنے کی وجہ سےآئی ہیں۔ محترم حکیم صاحب! اللہ آپ کو لمبی عمر اور صحت عطا فرمائیں تاکہ آپ کے درس اور عبقری رسالےا ور باقی تمام بکس سے میری طرح تمام بہنیں مائیں بیٹیاں اور تمام مرد حضرات فیض یاب ہوتے رہیں۔ میں نے آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوا کر پڑھی بہت ہی قیمتی چیز ہے‘ ہر گھرمیں ہونی چاہیے‘ درس کی سی ڈیز منگوا کر سنتی ہوں اور ہر جمعرات کو آپ کا درس بھی سنتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 778 reviews.