Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دیدار نبیؐ کاجھانسہ دیکر 40 ہزار لوٹ لیے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

وہاں سے میں نے چالیس ہزار روپے نکلوا کر اس کو دئیے۔ ویسے اس نے مجھ سے اللہ کے نام کی خیرات لی جب میں نے پوچھا کہ تم اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کروگے تو اس نے مجھ سے کہاکہ مجھے اختیار ہے بس جہاں مرضی لگاؤں‘ میں نے بھی کہا ٹھیک ہے۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چند دن پہلے میں اپنے گھر کے نزدیک سڑک کنارے مسجد سے عصر کی نماز پڑھ کر نکلا تو مجھے ایک لڑکا ملا جس کی عمر 32 سے 34 سال ہوگی۔ اس نے مجھے بلایا وہ چہرہ سے فقیر لگتا تھا‘ میں اس کی بات سننے اس سے ملنے چلا گیا۔ دعا سلام کے بعد تھوڑی زندگی پر اس کی تبلیغ کے بعد اس نے مجھ سے ایک روپیہ مانگا۔ میرے پاس ایک روپیہ نہیں تھا‘ میں نے اس کو پچاس کا نوٹ دیا‘ اس نے نہ لیا۔ پھر میں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو پانچ روپے کا سکہ موجود تھا میں نے وہ اس کو دیا۔ اس نے وہ لےکر مجھے دس روپے اپنے پاس سے ڈال کر پندرہ روپے دئیے اور کہا کہ پانچ پانچ کے چاول باجرہ اور دال مسور لیکر پرندوں کو ڈال دینا۔یہ کہہ کر وہ آدمی چلنے لگا لیکن پھر رک گیا اور کہا کہ ایک کاغذ دو مجھے‘ میں نے زمین سے ایک کاغذ اٹھا کر اس کو دیا۔ اس نے اس کا ایک ٹکڑا مجھے کاٹ کر دیا اور کہا اس کو مٹھی میں رکھ لو۔ میں نے اس کو دائیں ہاتھ میں بند کرلیا تو قریب ہی تین، چار قبریں ایک کمرہ میں بنی ہوئی تھیں تو اس نے کہا وہاں جاکر سلام کے بعد کلمہ پڑھ کر اس ہاتھ کو کھولو میں ازراہ تجسس چلا گیا کیونکہ وہ قبروں والا کمرہ جس کی چھت نہ تھی میرا دیکھا بھالا تھا۔ میں نے کہا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے‘ کوئی جادو ہوگا؟ وہاں جاکر میں نے کلمہ پڑھ کر ہاتھ کھولا تو وہ ایک تسبیح کا دانہ بن چکا تھا اور اس پر اللہ اور محمدﷺ کا نام مبارک بھی لکھا جاچکا تھا۔
اس سب کے بعد میں جذبات میں آگیا۔ میں نے اس آدمی کو کوئی پہنچی ہوئی ہستی سمجھ لیا۔ اس نے مجھے پھر قبر کے ساتھ بٹھا لیا اوراپنی تبلیغ شروع کردی اور مجھے دعائیں دینا شروع کردیں اور اس نے کہا کہ عنقریب تم دیدار نبی ﷺ کروگے میں نے کہا دعا کرو اور حج کیلئے بھی دعا کرنے کو کہا کہ میں حج پرجاؤں تو اس نے کہا کہ تم عنقریب جانے والے ہو۔ پھر اس نے مجھ سے میری ایک ماہ کی تنخواہ کی ڈیمانڈ کردی اور کہا کہ مجھے ابھی دو۔ جس نے مجھے بھیجا ہے اس کا حکم ہے۔ میں نے اس کا وہ تسبیح کے دانے والا کام دیکھ کرہامی بھرلی۔ میرے پاس اس وقت پیسے کم تھے، صرف چھ ہزار روپے تھے
اس نے مجھے پورے کرنے کو کہا تو میں نے کہا کہ نہیں ہیں‘ گھر میں بھی نہیں ہیں‘ پھر بھی اس کا اصرار تھا کہ نہیں تم ڈر رہے ہو‘ اللہ سے محبت نہیں‘ رسول ﷺ سے عشق نہیں‘ قربانی دینے سے ڈرتے ہو۔ تو میں نے جوش میں آکر بینک سے نکلوا کر دینے کی ہامی بھرلی۔ میں اس کو وہاں سے رکشہ میں بٹھا کر بینک لے گیا‘ وہاں سے میں نے چالیس ہزار روپے نکلوا کر اس کو دئیے۔ وہ ایک سائیڈ پر بیٹھ گیا اور کچھ دیر بیٹھنے کے بعد چلا گیا۔ ویسے اس نے مجھ سے اللہ کے نام کی خیرات لی جب میں نے پوچھا کہ تم اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کروگے تو اس نے مجھ سے کہاکہ مجھے اختیار ہے بس جہاں مرضی لگاؤں‘ میں نے بھی کہا ٹھیک ہے۔پھر اس نے مجھے کہا کہ اس تسبیح کے دانے کو گلے میں ڈال لو‘ تمہاری بیوی اور بچے دیکھ سکتے ہیں اور کسی کو کبھی مت دکھانا۔ اس نے مجھے کہا تھا کہ آج رات تمہیں دیدار نبیﷺ ہوگا۔ وہ رات تو کیا اب اس بات کو تین ماہ ہوچکے ہیں مجھے دیدار نبی ﷺ نہیں ہوا اور میرے سارے پیسے بھی ضائع چلے گئے۔ جب میں نے اپنا یہ واقعہ مختلف لوگوں کو سنایا تو مجھے اس طرح فراڈ کی اور بھی کئی کہانیاں سامنے آئیں جس میں لوگوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے مختلف علوم کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اللہ ہمیں ایسے لوگوں سے بچائے اور حفاظتی اعمال کرنے کی توفیق دے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 777 reviews.