Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں نکسیر اور بواسیر سے شفاء

ماہنامہ عبقری - جون 2015

جون جولائی کے روزے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرکے رکھیں اللہ خود ہی حفاظت کرے گا اور اجر دے گا۔ گرمی کے موسم میں کچھ لوگوں کے جسم کی گرمی بڑھ جاتی ہے اور روزے رکھنے سے اور زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے اور جسم کی کچھ بیماریاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کا حکم پڑھا کہ رمضان 2015ء کیلئے کچھ آزمودہ ٹوٹکے لکھیں جو امت کے کام آسکے مجھے جو کچھ پتہ تھا اور جو لوگوں سے لیا وہ سب جمع کرکےلکھ رہی ہوں۔ امید ہے لوگوں کے کام آئیں گے۔
جون جولائی کے روزے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرکے رکھیں اللہ خود ہی حفاظت کرے گا اور اجر دے گا۔ گرمی کے موسم میں کچھ لوگوں کے جسم کی گرمی بڑھ جاتی ہے اور روزے رکھنے سے اور زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے اور جسم کی کچھ بیماریاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں جس میں پہلی بیماری کا ذکر کروں گی جونکسیر ہے کچھ لوگوں کو روزہ کی حدت کی وجہ سے زیادہ ہوجاتی ہے یہ ٹوٹکے ایک چھوٹے سے گائوں کے حکیم کےہیں۔ نکسیر کا مریض سحری کھانے سے پہلے ملتانی مٹی تھوڑی سی پیس لیں اور نسوار کی طرح اسے ناک میں سونگھیں انشاء اللہ نکسیر نہیں آئے گی۔ وہ مٹی ناک میں جاکر وہ سوراخ بند کردے گی جس سے نکسیر آتی ہے۔
گرمی کی وجہ سے دوسرا مرض جو شدت اختیار کرتا ہے‘ وہ ہے ’’بواسیر‘‘ آپ تھوڑی سی ملتانی مٹی کا ٹکڑا لے کر مٹی کے کٹورے میں بگھودیں اور صبح ہلائےبغیر اوپر والا پانی پی لیں۔ چند بار یہ عمل کرنے سے بواسیر ختم ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ کچھ عورتوں کو روزے کی وجہ سے لیکوریا زیادہ ہوجاتا ہے وہ کیکر کی کچی پھلی سائے میں سکھا کر پیس لیں ساتھ میں تھوڑی سی شکر ملا کر نہار منہ چائے والا آدھا چمچ کھالیں اور سحری میں دہی ضرور کھائیں۔ انشاء اللہ فرق پڑے گا۔ روزے ویسے تو جسم کی زکوٰۃ ہیں اور اس میں شفاء ہی شفاء ہے لیکن بیماری بھی زندگی کے ساتھ ہے اگر کسی کو کان میں درد ہو تو سرسوں کے تیل میں لہسن، لال لمبی ثابت مرچ اور نیم کے پتے جلالیں پھر اس تیل کو ڈراپر میں ڈال کر کان میں ڈالیں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔نوجوان لڑکیوں کو اگر ماہواری تکلیف سے آتی ہو تو اجوائن کو صاف کرکے تھوڑی سی پرانے گڑ کے ساتھ ملاکر کھائیں پہلے 3 دن میں انشاء اللہ آرام آجائے گا اور ماہواری بھی کھل کر آئے گی۔ بچوں کو یا بڑوں کو زیادہ ٹھنڈی چیزیں کھانے سے اگر نمونیہ کی تکلیف ہو تو اجوائن کو سرسوں کے تیل میں جلاکر نیم گرم کرکے پسلیوں پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں فرق پڑ جائے گا۔ زیادہ افطاری کھانے سے اگر بدہضمی ہوجائے تو پودینہ کا پانی ابال کر پی لیں اور اگر یہ ہیضہ بن جائے تو ثابت پیاز کا رس نکال کر ایک چمچ پی لیں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ جن لوگوں کو شوگر کی بیماری ہو تو وہ روزے کی وجہ سے پریشان نہ ہوں بلکہ انشاء اللہ رمضان کی برکت سے یہ مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ شوگر کیلئے’’100نیم کے پتے، 100 کالی مرچ، 100 میٹھے بادام‘‘ ان سب کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور سحری کھانے کے بعد ایک چمچ اور افطاری کے بعد ایک چمچ کھائیں۔ یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ آپ کو اس مرض سے نکال سکتا ہے بس یقین کی بات ہے۔
شوگر کیلئے ایک اور ٹوٹکہ ہے تھوڑی سی ہینگ ’’ پائوڈر کی طرح سفوف‘‘ کرلیں دو چائے کے چمچ کریلے کے تازہ جوس میں اچھی طرح مکس کرکے سحری سے پہلے نہار منہ کھائیں۔ شوگر کنٹرول رہے گی۔رمضان ایک مہینہ اور کھانا 11 مہینے ہے۔ اس رمضان کو آخری رمضان سمجھ کر گزاریں بلکہ ان لوگوں کو بھی یاد کریں جو پچھلے سال تھے اب نہیں ہیں۔ کیا پتہ یہ ہماری زندگی کا بھی آخری رمضان ہو جن لوگوں کو ان ٹوٹکوں سے فائدہ ہو تو وہ مجھے اپنی دعائوں میں ضرور یاد رکھیں انشاء اللہ یہ رمضان آپ کی زندگی کا یادگار رمضان ہوگابلکہ یادگار نہیں ’’رمضان آسان‘‘ بھی ہوگا۔(فوزیہ مغل،بہاولپور )
رمضان المبارک میں پیاس ہرگز نہ لگے گی
رمضان المبارک سے پہلے ایک صاحب نے گرمیوں میں پیاس نہ لگنے کا ایک نایاب ٹوٹکہ بتایا تھا کہ سحری کے وقت کھانا کھانے کے بعد تین عدد کھجوریں لیں‘ ایک کھجور منہ میں ڈال کر اچھی طرح چبائیں اور ساتھ پانی کا ایک گھونٹ لیںاور دونوں کو منہ میں اچھی طرح مکس کرکے نگل لیں۔ اسی طرح تینوں کھجوریں کھائیں۔ سارا دن پیاس نہیں لگے گی‘ ہمارے تمام گھروالوں نے یہ تجربہ کیا اور اسے سوفیصد کامیاب پایا۔ یہ واقعی نایاب تحفہ ہے۔ ہمارے حضور اکرم ﷺ کے گھر میں دو دو ماہ تک چولہا نہیں جلتا تھا تو وہ صرف کھجور اور پانی سے گزارہ کرتے تھے۔ اس لیے یہ دونوں چیزیں برکت اور رحمت والی ہیں۔ یہ تحفہ بھی عبقری کی وساطت سے ہمیں ملا۔ عبقری تیرا شکریہ!
کراماتی تیل کا فیض: ہم نے کراماتی تیل دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوایا استعمال کیا اور کچھ لوگوں کو بھی استعمال کروایا۔ تقریباً تمام مریضوں کو موافق آیا‘ پرانے جوڑوں کی دردیں ختم ہوئیں‘ صرف دو مریض ایسے تھے جن کو شفاء نہیں ہوئی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کا مسئلہ اور تھا ان لوگوں کوڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ لوگوں کی گھٹنوں کی ہڈیوں اور ٹانگوں کی نلیوں کا گودہ ختم ہوچکا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ مچھلی کا تیل پئیں اور مچھلی کے تیل کے کیپسول کھائیں۔ درج ذیل نسخہ مجھے لیہ سے ملا تھا۔ لیہ میں میرے دوست کی والدہ کی ہڈیوں سے گودہ ختم ہوگیا تھا انہوں نے استعمال کیا تو ان کی بیماری ختم ہوگئی میں یہ نسخہ قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔کھجور کی گوند پنساریوں سے مل جائے گی‘ اسے آدھ کلو دودھ میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح گوند گل چکی ہوگی اسے نتھارلیں اور نہار منہ کھالیں جب تک بیماری دور نہ ہو استعمال کرتے رہیں ہڈیوں میں نیا گودہ بن جائے گا۔
لیکوریا کا بہترین نسخہ
دیسی کیکر کی کچی پھلیاں جس میں بیج نہ بنا ہو توڑ کر سائے میں سکھالیں اور پھر باریک پیس لیں ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ صبح نہار منہ آدھ تولہ باسی پانی یعنی ٹھنڈے پانی کے ساتھ کھالیں۔ لیکوریا بند ہوجائے گا اور اس بیماری کی وجہ سے حمل نہیں ہوتا تھا حمل بھی ٹھہر جائے گا۔ (انشاء اللہ)
لیکوریا کیلئے لاجواب نسخہ
ایک یا دو سپاریاں چھالیہ جو پان میں رکھ کر کھائی جاتی ہیں ان کو پیس لیں تین کلودودھ لیکر پسی ہوئی چھالیہ ڈال کر خوب پکائیں دودھ بالکل سوکھ کر کھویا سا بن جائے گا پھر اس چھالیہ ملا دودھ کو گھی میں بھون لیں مزیدار سی مٹھائی بن جائے گی روزانہ ایک تولہ نہار منہ کھالیں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
(محمد فاران ارشد بھٹی‘ مظفرگڑھ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 754 reviews.