Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دانتوں اور مسوڑھوں کے آزمودہ نسخے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض میں نہایت ہی اچھے اور آزمودہ نسخے بھیج رہا ہوں‘ بچپن میں میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ یہی نسخے خود بھی استعمال کرتیں اور ہم بہن بھائیوں کو بھی کرواتی تھیں الحمدللہ! ہمارے خاندان میں کسی کو بھی دانتوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگتا ہو تو۔۔۔: لونگ، سونٹھ، کالی مرچ، اجوائن، نمک (تمام ادویہ ہم وزن) سفوف بنا کر بطور منجن استعمال کریں‘ کلی پانچ منٹ بعد کریں۔مسوڑھے پھولنا‘ مسوڑھے سے خون آنا‘ دانتوں میں بے چینی وغیرہ کیلئے‘ نوشادر ایک ٹکی‘ کالی مرچ چالیس عدد‘ چھلکا ریٹھا دو عدد۔ ترکیب: نیلے تھوتھے کو آگ پر خوب گرم کرکےٹھنڈا کرلیں تاکہ اس میں موجود گندھک وغیرہ جل جائے پھر تمام اشیاء کو کوٹ کر مکس کرلیں‘ منجن کو انگلی سے دانتوں اور مسوڑھوں پر مل کر منہ نیچے کی طرف کرلیں تاکہ فاسد مادے مسوڑھوں سے پانی کی شکل میں نکل جائیں پھر دس منٹ بعد کلی کرلیں۔(طارق محمود‘ ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 750 reviews.