اس چٹنی کے بے شمار فوائد ہیں خاص طور افطاری کے وقت اگر دسترخوان پر پودینے کی چٹنی ہو تو ۔۔۔ آپ چاہے جتنا مرضی کھالیں نہ بھاری پن ہوگا نہ ہی کوئی پیٹ کی خرابی۔
اس رمضان افطاری میں پودینے کی چٹنی ضرور بنائیں‘ کھائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ھوالشافی: پودینہ‘ اناردانہ‘ ادرک ہم وزن لےکر اس میں ایک چمچ شہد‘ ایک چمچ کلونجی‘ ایک چمچ عرق گلاب اور ایک چمچ سرکہ ڈال کر پیس لیں۔ اگر عرق گلاب اور سرکہ کی جگہ پانی ڈالا جائے تو فریج سے باہر یہ خراب ہوجائے گی۔ لیجئے افطاری کی سادہ مگر لاجواب ڈش تیار ہے۔ رمضان میں لہسن سے کمزوری و سستی دور: لہسن کھانے سے واقعی کمزوری دور ہوتی ہے‘ راقمہ تو کافی لہسن چھلوا کر انہیں پیس کر رکھ لیتی ہے اور کھانے کےساتھ مستقل استعمال کرتی ہے‘ مقدار اپنے مزاج کے مطابق۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لہسن کی تاثیر گرم ہے‘ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس کے استعمال کے بعد آپ اپنے جسم میں توانائی محسوس کریں گی۔میری ملازمہ آتی ہے اس نے مرغیاں پال رکھی ہیں‘ وہ بتاتی ہے میری مرغیاں کبھی بیمار نہیں ہوتیں۔ میں نے پوچھا کہ راز کیا ہے؟ انکشاف کیا میں مرغیوں کو روزانہ ایک مرتبہ لہسن اور پیاز کھلاتی ہوں‘ پوری زندگی مرغیاں پالیں ہیں مگر آج تک میری مرغیاں بیمار نہیں ہوئیں۔ قدرت نے ہر بیماری کاعلاج لہسن اور پیاز میں رکھا ہے۔ رمضان المبارک میں افطاری کے وقت ان دو لاجواب چیزوں کا استعمال ضرور کریں۔ ( ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں