Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ رفیع اللہ گوالیاروی کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2015

جو بچہ ہروقت روتا ہو اور کبھی چپ نہ ہوتا ہو اس کے لیے یہ عمل بہت کامیاب اور مجرب ہے باوضو سورۂ اخلاص تسمیہ کےساتھ سات مرتبہ پڑھ کر بچے کے دائیں (سیدھی طرف کے) کان میں دم کریں(پھونک ماریں) اسی طرح پھر سات مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔

حاسدین سے حفاظت

اگر کسی شخص کا واسطہ حاسدین سے پڑگیا ہو اور وہ اس کو ستانے اور ظلم کرنے میں لگے رہتے ہوں تو سر کھول کر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل(پارہ 29) پوری سورت پڑھیں اور یہ عمل اکیس دن برابر کریں‘ ناغہ نہ کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ حاسد ذلیل و خوار ہوگا اور ہمیشہ کیلئے پیچھا چھوڑ دےگا اور پڑھنے والا اس کے شر و فتنہ سے محفوظ رہےگا۔

جو بخار کبھی نہ اترتا ہو

اگر کسی شخص کو ایسے بخار نے پکڑلیا ہے جو ہروقت رہتا ہے اور کبھی نہیں اترتا اور حکیم و ڈاکٹر اس کے علاج سے عاجز ہوں تو اس کا علاج یہ ہے کہ کسی عالم دین کے پاس مریض جائے یا اگر مریض خود جانےکے قابل نہیں ہے تو عالم دین کوگھر بلالے۔ مریض کو سوتی کپڑے پہنادئیے جائیں (کے ٹی یا دوسرے مصنوعی دھاگے کے بنے ہوئے کپڑےنہ ہوں) وہ عالم دین باوضو اکیس بار بلند آواز سے سورۂ قدر پڑھے اور مریض کو سنائے اور مریض پر دم کرے اور پانی کی بھری ہوئی بوتل پر بھی دم کرے۔ یہ عمل تین دن تک مسلسل کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض کا بخار فوراً غائب ہوگا اور مریض صحت یاب ہوگا۔

ہرمقصد میں کامیابی

جو شخص ہر قسم کی رکاوٹوں سے پریشان ہو جس چیز میں ہاتھ ڈالتا ہو اسی میں ناکام رہتا ہو۔ کاروبار میں نقصان‘ نوکری میں ہروقت لڑائی جھگڑا‘ رشتہ داروں سے دشمنی‘ محلےوالوں سے ناچاقی‘ زندگی سے بیزار‘ اس کے لیے روزانہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں سورۂ توبہ کی آخری دو آیات صبح کو باوضو بعد نماز فجر اور شام کو بعدنمازمغرب باوضو ایک سو بار پڑھے اور حسب توفیق روزانہ کچھ صدقہ خیرات بھی کیا کرے۔ حرام کی آمدنی سے حرام کھانے سے پرہیز کرے۔ ایک چلہ دو چلہ تین چلہ (یعنی چالیس چالیس دن تک) مسلسل بلاناغہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دو چلے پورے نہیں ہوں گے کہ سب رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور ہوتی جائیں گی۔

بھاگے ہوئے کی واپسی

اگر کوئی لڑکا، لڑکی، عورت، مرد، نوکر گھر سے بھاگ گیا ہو اور اس کا بلانا ضروری ہو تو اس کیلئے اس کا پُرانا کپڑا لے کر سامنے رکھ لیں اور باوضو سورۂ قصص (پ20) کو تین مرتبہ پڑھ کر لمبی دعا کریں کہ وہ حاضر ہوجائے اور اس کا دل گھر کی طرف متوجہ ہو۔ اس کے بعد چالیس مرتبہ کہیں ’’اے اللہ اس بندے یا بندی کو حاضرکردے‘‘ انشاء اللہ مذکورہ شخص تین دن سے پہلے حاضر ہوجائے گا اگر دور گیا ہے تو چند دن بعد واپس آجائے گا۔

جسم کے اندر کہیں بھی درد ہو اس سے نجات

جس شخص کے جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو یا جسم کے اکثر حصوں میں درد ہونے لگتا ہو تو اس کیلئے باوضو اول اکیس مرتبہ درودشریف پڑھیں‘ اس کے بعد سات مرتبہ سورۂ الفیل پڑھیں آخر میں اکیس مرتبہ درودشریف پڑھ کرمریض کے درد والی جگہ پر دم کریں۔ اگر غیرعورت ہے تو پائپ یا نلکی کے ذریعہ پردے میں بٹھا کر دم کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کے عمل سے مریض کو درد سے نجات حاصل ہوگی۔

دانت کے درد کا اکسیر عمل

اگر کسی کے دانت میں سخت درد ہو جس کے سبب طبیعت بے چین اور سونا‘ کھانا پینا سب مشکل ہوگیا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ باوضو سورۂ قریش کو اکیس مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کریں اور وہ نمک اس دانت پر ملیں اور دانتوں کے درمیان رکھیں دن میں دو تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے مریض کو فائدہ ہوگا اور درد سے نجات ملے گی۔

ہروقت رونے والے بچے کا علاج

جو بچہ ہروقت روتا ہو اور کبھی چپ نہ ہوتا ہو اس کے لیے یہ عمل بہت کامیاب اور مجرب ہے باوضو سورۂ اخلاص تسمیہ کےساتھ سات مرتبہ پڑھ کر بچے کے دائیں (سیدھی طرف کے) کان میں دم کریں(پھونک ماریں) اسی طرح پھر سات مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔ یہ عمل صبح کو ایک مرتبہ اور شام کو ایک مرتبہ کیا کریں۔ چند دن عمل کرنے سےانشاء اللہ تعالیٰ بچہ رونا چھوڑ دے گا۔

سردرد کا بہترین عمل

اگر کسی کے سر میں درد ہو اور سردرد کی وجہ سے آرام نہ آتا ہو تو سوتی کپڑا لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے تین ٹکڑے کرے اور ہر ٹکڑے پر باوضو سورۃ الفیل ایک مرتبہ پڑھ کر دم کرے پھر ایک مرتبہ سورۂ الفیل پڑھ کر دوسرے ٹکڑے پر دم کرے اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ الفیل پڑھ کر تیسرے ٹکڑے پر دم کرے اور رکھ لے۔ایک ٹکڑا لے کر اس کو اس طرح جلائے کہ اس میں آگ نہ جلے بلکہ دھواں اٹھے وہ دھواں مریض کی ناک میں صبح کو پہنچائیں۔ دوسرا ٹکڑا لے کر دوپہر کو دھواں ناک میں پہنچائیں اور شام کو تیسرا ٹکڑا جلا کر مریض کی ناک میں دھواں پہنچائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض پہلے ہی دن فائدہ محسوس کرے گا اور چند دن کے عمل سے سر کا درد غائب ہوجائے گا۔

جادو، سفلی ٹونا ٹوٹکہ ختم

اگر کسی پر جادو یا سفلی کا اثر ہو یا اس پر ٹونے ٹوٹکے کا عمل کرایا گیا ہو تو اس کیلئے یہ عمل تیربہدف اور مجرب ہے۔روزانہ باوضو اول تین مرتبہ درودشریف پڑھیں اس کے بعد آیۃ الکرسی سات مرتبہ اس کے بعد سورۂ فلق اور ناس سات سات مرتبہ پڑھیں اور گیارہ بار درودشریف پڑھ کر مریض پر اور ایک بوتل پانی پر دم کریں جب بھی مریض پانی پیے اس بوتل میں سے تھوڑا سا پانی ملا کر مریض کو پلائیں۔ یہ عمل سات دن کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات دن کے اندر جادو ٹونےکا اثر ختم ہوجائے گا۔

ہرقسم کے یرقان‘ جگر اور معدے کیلئے نہایت مفید

ھوالشافی: افسنتین ایک تولہ‘ برادہ آبنوس دو تولہ‘ عناب دو تولہ‘ شاہترہ دو تولہ‘ پھول گلاب دو تولہ‘ چوب چینی دو تولہ‘ عشبہ مغربی دو تولہ‘ کرائتہ دو تولہ‘ چرائتہ دو تولہ‘ مکو دو تولہ‘ گلو دو تولہ‘ تخم کثوث دو تولہ‘ برگ بانسہ تین تولہ۔ تمام چیزیں رات کو پوٹلی میں باندھ کر پانچ لیٹر پانی میں بھگودیں‘ صبح یہ پانی آگ پر رکھ دیں جب تقریباً ڈیڑھ سے دولیٹر پانی رہ جائے تو پوٹلی کو پانی میں اچھی طرح نچوڑ کر باہر نکال لیں اور تین پاؤ چینی ڈال کر شربت بنالیں۔ تخم بالنگو پچاس گرام‘ تخم خرفہ پچاس گرام‘ تخم ریحان(ثابت) پچاس گرام‘ پہلی دونوں ادویہ باریک پیس کر تخم ریحان میں شامل کرلیں۔ خوراک: شربت دو تولہ صبح وشام۔ سفوف: سفوف چائے والا چمچ صبح و شام ہمراہ پانی یا کچی لسی لیں۔ ہر قسم کے یرقان‘ جگر‘ معدے کے امراض کیلئے نہایت مفید ہے۔ خون صاف اور نیا پیدا ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 734 reviews.