Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنکھوں سے محروم ایک لمحے میں بینا ہوگئے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

قتادہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے جنگ بدرمیں ان کی آنکھ میں زخم لگا تو ان کی پتلی ان کے رخسار پر لٹک گئی اس کے بعد آپ ﷺ نے حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو بلایا اور اپنی ہتھیلی مبارک اس آنکھ کے ڈھیلے پر رکھی پھر اس کو دبادیا

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ رسول کریم ﷺ مسجد میں قرأت فرماتے اور قرأت کے ساتھ آواز بلند کرتے، قریش کے کچھ لوگوں کو یہ بات بڑی ناگوار گزری تو وہ اس لیے کھڑے ہوئے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو پکڑلیں اچانک ان لوگوں کے ہاتھ ان کی گردنوں سے چمٹ گئے اور وہ ایسے اندھے ہوگئے کہ انہیں کچھ نظر نہیں آتا تھا۔ تو یہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ اے محمد!ﷺ ہم آپ ﷺ کو اللہ اور رشتہ داری کا واسطہ دیتے ہیں‘ راوی کہتے ہیں قریش کے جتنے خاندان تھے سبھی سے حضور نبی اکرم ﷺ کی رشتہ داری تھی تو حضور نبی کریم ﷺ نےدعا کی یہاں تک کہ ان کا یہ روگ کٹ گیا تو سورۂ یٰسین کی پہلی آیات اتریں جن کا ترجمہ یہ ہے: ’’یٰسین قسم ہے قرآن باحکمت کی کہ بیشک آپ منجملہ پیغمبروں کے ہیں اور سیدھے رستہ پر ہیں یہ قرآن خدائے زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے‘ سو اسی سے یہ بے خبر ہیں ان میں سے اکثر لوگوں پر تقدیری بات ثابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ہرگز ایمان نہ لاویں گے ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئیے ہیں پھر وہ ٹھوڑیوں تک اڑ گئے ہیں جس سے ان کے سر اوپر کو ابل رہے ہیں اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اور ایک آڑ اُن کے پیچھے کردی جس سے ہم نے ہر طرف سے ان کو پردوں میں گھیردیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے اور ان کے حق میں آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا دونوں برابر ہیں یہ ایمان نہ لاویں گے۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ ان لوگوں میں سے کوئی ایک بھی اسلام نہیں لایا تھا۔ قتادہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک کمان ہدیہ دی گئی وہ کمان آپ ﷺ نے جنگ احد میں مجھے دی میں نے حضور نبی کریمﷺ کے سامنے اس سے تیراندازی کی یہاں تک کہ اس کا کنارہ ٹوٹ گیا اور میں اپنے اس مقام سے جو آپ ﷺ کے سامنے تھا نہیں ہٹا۔ میرے چہرہ پر تیر لگنے لگے جب کبھی آنے والے تیروں میں سے کوئی تیر آپ ﷺ کی طرف جاتا ہوتا تو میں اپنا چہرہ اور اپنا سر اس طرف کردیتا تاکہ میں آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کو بچاؤں چونکہ کمان ٹوٹ چکی تھی میں تیراندازی نہ کرسکتا تھا، ان تیروں میں سے آخری تیر سے (جو میری آنکھ پر لگا) میری آنکھ کی پتلی میرے رخسار پر بہہ گئی اور ساری چور چور ہوگئی۔ میں نے اپنی آنکھ کے ٹکڑوں کو اپنی ہتھیلی میں لیا اور حضور نبی کریم ﷺ کے پاس آیا پس اس کو آپ ﷺ نے دیکھا‘ آپ ﷺ کی دونوں مبارک آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے اور ارشاد فرمایا: اے میرے اللہ! قتادہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) نے تیرے نبی (ﷺ) کے چہرہ کو اپنے چہرہ سے بچایا ہے تو اس چہرے کو دو اچھی آنکھوں والا بنادے اور بینائی میں انتہائی تیزی پیدا کردے چنانچہ ان کی دونوں آنکھیں نہایت اچھی ہوگئیں اور بینائی میں بھی تیز ہوگئیں۔قتادہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے جنگ بدرمیں ان کی آنکھ میں زخم لگا تو ان کی پتلی ان کے رخسار پر لٹک گئی اس کے بعد آپ ﷺ نے حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو بلایا اور اپنی ہتھیلی مبارک اس آنکھ کے ڈھیلے پر رکھی پھر اس کو دبادیا پھر یہ نہیں محسوس کیا جاسکتا تھا کہ ان کی کونسی آنکھ جاتی رہی تھی۔

حضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا کہ جنگ احد میں حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی آنکھ زخمی ہوگئی اس آنکھ پر حضور نبی اکرمﷺ نے اپنے دہن مبارک کا لعاب لگایا وہ آنکھ ان کی دونوں آنکھوں میں سےزیادہ اچھی ہوگئی۔
رفاعہ بن رافع نے بیان کیا کہ جنگ بدر میں مجھے تیر لگا اور اس نے میری آنکھ پھوڑ دی اس میں آپ ﷺ نے اپنا لعاب مبارک لگادیا اور میرے لیے دعا فرمائی تو میری آنکھ میں کچھ بھی تکلیف نہیں رہی۔ایک سلا مانی اپنی ماں سے روایت کرتے ہیں کہ اُن کے ماموں حبیب بن فویک نے ان سے بیان کیا تھا کہ حبیب بن فویک کے والد ان کو لے کر حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس گئے ان کی یعنی میرے والد کی دونوں آنکھوں کی پتلیاں سفید تھیں جس کی وجہ سے کچھ نظر نہ آتا تھا تو میرے باپ نے کہا کہ میں اپنے اونٹ کو چال سکھارہا تھا کہ میرا پیر سانپ کے انڈے پر پڑگیا اور میری بینائی جاتی رہی آپ ﷺ نے ان کی دونوں آنکھوں پر دم کیا تو وہ بینا ہوگئے۔ روای کہتے ہیں کہ یہ سوئی میں دھاگہ پرولیتے تھے اور یہ اسی سال کے تھے اور ان کی آنکھ اسی طرح سفید تھی۔
سعید بن ابراہیم نے بیان کیا کہ زنیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روم کی رہنے والی تھیں (یعنی عیسائی) یہ اسلام لے آئیں تو ان کی بینائی جاتی رہی مشرکین نے کہا اسے لات وعزیٰ نے اندھا کردیا ہے۔ زنیرہ نے کہا میں نے لات و عزیٰ کا انکار کردیا تو اللہ پاک نے اُسی وقت ان کی بینائی لوٹا دی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 719 reviews.