اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 14:مہلک عادات نبویؐ طریقے اور جدید سائنس‘ کتاب میں ایسی عادات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ معاشرے کا ہر شخص آپ سے مسکرا کر ملے‘ تعاون کیلئے تیار ہو‘ عزت اور وقار کے حصول میں نبویﷺ رہنمائی اور سائنس کی تقلیدہو۔ اسلامی زندگی اچھی عادات کے مجموعے کا نام ہے‘ جب ہم اس زندگی کو اپنائیں گے تو ہمیں مہلک اور بُری عادات سے نجات ملے گی۔یہ کتاب کی تیاری میں مختلف رسائل کی مدد لی گئی ہے جن کا مکمل حوالہ بمع تاریخ ہر مضمون کے آخر میں دیا گیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں