Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سلاد !صحت کیلئے ہر لحاظ سے مفید

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

 سلاد کا استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ موسم کے مطابق پیاز‘ ہرادھنیا‘ پودینہ‘ ٹماٹر‘ مولی‘ ککری‘ کھیرا‘ امرود‘ گاجر‘ چقندر‘ ادرک‘ بندگوبھی وغیرہ اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ کر پلیٹ میں سجایا جائے اس پر لیموں‘ کالی مرچ وغیرہ چھڑک کر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
سویرا ابرار‘ملتان

طبی تحقیقات سے یہ حقیقت سامنے آچکی ہے کہ گوشت خوری‘ مرغن غذائیں اور تلی ہوئی چیزیں صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ بیشتر طلباء اور ماہرین صحت زیادہ گوشت خوری کے نقصانات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں لیکن ہم اس کے باوجود گوشت کو اپنی غذا کا لازم جز سمجھتے ہیں بلکہ کچھ شوقین حضرات تو دسترخوان پر گوشت موجود نہ ہونے پر کھانا ہی نہیںکھاتے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ افادیت اور غذائیت کے پیش نظر ہم سبزیوں اور پھلوں کو اپنی روزمرہ کی غذا کا لازمی جز بنائیں۔ سبزیوں اور پھلوں میں حیاتین اور معدنیات ہوتی ہیں۔ ترکاریاں پکانے پر ان کے حیاتین ضائع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ ترکاریاں کچی ہی استعمال کی جائیں۔ سلاد کی صورت میں ان ترکاریوں کو اور لذیذ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال نہ صرف کھانے کو زودہضم بنائے گا بلکہ آپ کی صحت کیلئے ہر لحاظ سے مفید ثابت ہوگا۔ شام کو چائے کےساتھ سموسے‘ پکوڑے‘ مٹرچاٹ‘ بسکٹ‘ پیسٹری کے بجائے سلاد استعمال کرنا مفید ہے۔ کیونکہ تلی ہوئی چیزیں بسکٹ‘ کیک‘ پیسٹری وغیرہ آپ کا وزن بڑھانے کا سبب بنتے ہیں جبکہ سلاد کے ذریعے سے آپ کو حیاتین اور توانائی بھی ملتی ہے اور آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ جدید تحقیقات سے چینی کے نقصان واضح ہوچکے ہیں۔ اس کے برعکس پھلوں اور ترکاریوں سے ملنے والی مٹھاس عام آدمی کیلئے بھی مفید ہے البتہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے زیادہ میٹھے پھلوں سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ اول تو آپ سلاد زیادہ کھائیں گے نہیں اور اگر کھابھی لیں تو یہ آپ کیلئے نقصان دہ ثابت نہ ہوگا۔ کیونکہ زیادہ سلاد سے بھی بسکٹ پیسٹری‘ سموسے اور پکوڑے وغیرہ کے مقابلے میں کم حرارے حاصل ہوں گے اور آج کل کے آرام و آسائش کی زندگی گزارنے والوں کو کم حراروں کی ہی ضرورت ہے کیونکہ ہماری جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر ہے اور دماغی محنت میں بہت کم حرارے خرچ ہوتے ہیں۔ آرام و آسائش کی زندگی کے ساتھ مرغن کھانے نقصان دہ ہیں کیونکہ ضرورت سے زائد حرارے خصوصاً جو چکنائی سے حاصل ہوتے ہیں‘ ہمارے جسم میں چربی کی شکل میں جمع ہوکر ہمیں غیرمتناسب الاعضاء اور موٹا بنادیتے ہیں اور موٹاپے سے طرح طرح کے امراض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سلاد قبض دور کرنے میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کی حیاتین اور معدنیات کی ضرورت بھی بدرجہ احسن پوری کرتا ہے۔ سلاد کا استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ موسم کے مطابق پیاز‘ ہرادھنیا‘ پودینہ‘ ٹماٹر‘ مولی‘ ککری‘ کھیرا‘ امرود‘ گاجر‘ چقندر‘ ادرک‘ بندگوبھی وغیرہ اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ کر پلیٹ میں سجایا جائے اس پر لیموں‘ کالی مرچ وغیرہ چھڑک کر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
سلاد کا خاص جز لیموں: کھانے میں لیموں کا استعمال نہ صرف ہے بلکہ یہ کھانے کو زود ہضم بھی بناتا ہے۔ ترشی کے باوجود اس کی ترشی دیگر ترش چیزوں کی طرح نقصان دہ نہیں ہے۔ لیموں میں موجود حیاتین آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کھانے سے پہلے لیموں اور ادرک کا استعمال آپ کی بھوک کھولتا ہے۔ ماہرین کی رائے میں لیموں کا استعمال پیٹ کے امراض دور کرنے تھکاوٹ رفع کرنے‘ پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے مفید ہے اور ان کے علاوہ لیموں قبض کشا ہے۔ امراض چشم‘ منہ میں بدبو‘ مسوڑھوں سے خون نکلنا‘ جوڑوں کے امراض وغیرہ میں لیموں مفید ہے۔ کچی پیاز پر لیموں نچوڑ کر آپ پیاز کی بو ختم کرسکتے ہیں۔ سلاد کے ساتھ لیموں استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.