Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نفسیاتی گھریلوں الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

شوہر پر شک
میری عمر 21 سال ہے‘ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں۔ پہلے شوہر کسی اور لڑکی سے محبت کرتے تھے مگر اس کے گھر والے راضی نہ ہوئے پہلے اس سے ملتے تھے جب مجھے پتہ چلا تو ملنا ختم ہوچکا تھا۔ ہر طرح خیال رکھتے ہیں۔ مالی پریشانی نہیں مگر میں ہروقت بے چین رہتی ہوں۔ شوہر پر بہت زیادہ شک کرتی ہوں۔ ابھی کچھ عرصے پہلے ان کا کسی لڑکی سے کوئی سلسلہ چل نکلا اور مجھے پتا تک نہیں تھا۔ مگر میں لڑکی کو قصوروار نہیں ٹھہراتی‘ غلطی تو میریے شوہر کی ہے۔ صبح جاتے ہیں‘ شام کو آتے ہیں۔ زیادہ وقت نہیں دیتے نہ زیادہ باتیں کرتے ہیں۔ شاید مجھ میں ہی کچھ کمی ہے جو وہ دوسری لڑکیوں میں تلاش کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ وفا نہیں کررہے‘ ہماری اکثر لڑائی بھی ہوجاتی ہے جو بات سوچتی ہوں کہ نہیں کہوں گی کہہ ڈالتی ہوں۔ (ح،خ۔اسلام آباد)۔

مشورہ: شادی کے بعد عموماً ایسے حالات پیش آتے ہیں جب میاں اور بیوی کی شخصیات وخیالات اور نظریات باہم متصادم ہوجاتے ہیں اور جب یہ احساس ہوجائے کہ شریک حیات کسی اور کو پسند کرتے تھے تو مزاج کا جھگڑالو پن اختلافات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ اس کے ساتھ اگر آپ شکی یا وہمی ہیں تو پھر زندگی کی خوشیوں کو مایوسیوں میں بدلتے دیر نہیں لگے گی۔ ارادے کے باوجود آپ خود کو چبھتی ہوئی گفتگو کرنے سے نہیں روک رہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح آپ کے دبے ہوئے ناگوار جذبات کو باہر نکلنے کا موقع مل جاتا ہے۔ آپ کی یہ شکایت جائز ہے کہ شوہر کو آپ سے باتیں کرنی چاہئیں لیکن یہ بات کہ ان کا افیئر تھا اور وہ فون پر کسی لڑکی سے بات چیت کررہے تھے غلط نظر آتی ہے بلکہ یہ آپ کے شکی مزاج ہونے کی علامت ہے۔

پرہیز ہی علاج
میرا دماغ بچپن ہی سے کمزور ہے۔ بادام بھی کھائے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کبھی چھوٹی سی بات پر موڈ خراب ہوجاتا ہے‘ دو دو دن بھوکا رہتا ہوں۔ والدہ کہتی ہیں کچھ کہہ دیا کرو مگر میں بہت مایوس بھی ہوں‘ ہر کام میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ صحت ہی ٹھیک نہیں ہوتی۔ دورے پڑتے ہیں۔ دو دن بات نہیں کرسکتا۔ ایسا ہوجاتا ہوں جیسے گونگا ہوں۔ خود کومارتا ہوں۔ دورہ پڑنے پر بے ہوش ہوجاتا ہوں۔ چکر سا آتا ہے۔ دماغ میں درد ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سے علاج کروا رہا ہوں وہ کہتے ہیں بالکل نہ سوچو‘ ٹینشن سے پرہیز کرو۔ (رانازبیر‘ لاہور)۔

مشورہ: دورے خواہ کسی بھی قسم کے پڑرہے ہوں ان کا  علاج پرہیز ہی میں ہے۔ اگر آپ کو موجودہ علاج سے آرام نہیں آرہا اور طبیعت بگڑتی جارہی ہے تو ماہر اعصابی امراض (نیورالوجسٹ) کو دکھائیں۔ یہ ماہرین دماغ کے مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں اور ان میں دوروں کی بیماری سرفہرست ہے۔ آپ کو مرگی کے دورے پڑرہے ہیں یا کسی اور طرح کے نفسیاتی دورے ہیں۔ یہ بات طبی معائنہ کے بعد تشخیص سے ہی سامنے آسکتی ہے۔ جہاں تک نہ سوچنے اور دباؤ تو شکار نہ ہونے کی بات ہے تو یہ ممکن نہیں۔ ایک نارمل فرد ان باتوں سے کسی نہ کسی حد تک تو ضرور متاثر ہوتا ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ وہ خود کومارنے پیٹنے لگے یا اسے بے ہوشی کا دورہ پڑجائے‘ اپنی بیماری پر توجہ دیں‘ یہ قابل علاج ہے۔

بیٹے کی پہلی پوزیشن
میرے گھر کاماحول بہت پُرسکون ہے۔ مگر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو اختلافات ہوجاتے ہیں۔ میرا ایک بیٹا ہے ’’میں چاہتی ہوں وہ امتحان میں پہلی پوزیشن لے۔ بیٹیاں اچھے نمبروں سے پاس ہوتی رہی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں لڑکے مشکل سے پڑھتے ہیں۔ وہ پاس تو ہوتا ہے مگر نمایاں کامیابی حاصل نہیں کرتاشاید اس لیے کہ اس کی توجہ کھیلوں میں زیادہ ہے۔ (مسز حارث‘ لاہور)۔

مشورہ: لڑکیوں کی کامیابی پر بھی اتنا ہی خوش ہونے کی ضرورت ہے جتنا کہ لڑکوں کی کامیابیوں پر ہوا جاتا ہے۔بچہ پاس ہوجاتا ہے۔ پہلے تو اس کے صرف پانی ہوجانے پر ہی خوشی کا اظہار کریں اور نئے سال سے اسے زیادہ اچھے طریقے سے اور زیادہ توجہ کے ساتھ تعلیم دلوائیں۔ پورے سال توجہ دینی ضروری ہوتی ہے۔ تب بہترین نتائج کی امید کی جاسکتی ہے وہ بھی سب بچوں سے نہیں کیونکہ سب بچوں کا ذہن ایک جیسا نہیں ہوتا۔ والدین کو بھی اپنے بچے کی ذہنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توقعات رکھنی چاہئیں۔ لہٰذا بچے سے وہ توقعات کریں جن پر وہ پورا اتر سکتا ہے ناکہ آپ کو بھی مایوسی ہو اور بچہ بھی آپ کے روئیے سے مایوس ہوجائے جبکہ حوصلہ افزائی بچے کو اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کی طرف راغب کرتی ہے۔

بیماری کا خوف
میرے والد ذیابیطس کے مریض ہیں۔ بہت عرصے سے علاج ہورہا ہے مگر طبیعت ٹھیک نہیں ہوتی۔ مستقل دوا لینی پڑتی ہے۔ ہمارا ایک بھائی ملک سے باہر بھی ہے۔ کئی مہینوں تک اس سے رابطہ نہیں ہوتا پھر خود ہی فون کرلیتا ہے۔ ابو کو بھائی کی فکر رہتی ہے۔ والدہ بھی بیمار رہتی ہیں۔ میں ان حالات میں ذیابیطس کی بیماری کے خوف کا شکار ہوگیا ہوں‘ کھانے پینے میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہوں جس کے نتیجے میں میرا وزن کم ہوگیا ہے۔ اب اگر کوئی کہتا ہے کہ تمہیں کیا ہوا‘ کیا طبیعت خراب ہے۔ 

(محمد زاہد‘شکارپور)
مشورہ: ذیابیطس کے مرض میں انسان کے جسم میں شکر کے قدرتی نظام میں توازن نہیں رہتا۔ عام لوگوں میں تو شدید گھبراہٹ غیرمعمولی فکر یا خوف کی کیفیت میں خون اور شکرکے قدرتی نظام میں گڑبڑ ہوسکتی ہے۔مستقل ادویات لینی پڑتی ہیں۔اگر آپ تیس سال سے کم ہیں تو خواہ مخواہ اپنے طور پر غیرضروری احتیاط نہ کریں۔ احتیاط کرنی ہے تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کیجئے۔ آپ کا وزن کم ہونے کی وجہ غذا کی احتیاط کے علاوہ اپنی صحت کی طرف سے زیادہ فکر ہے۔ فکر دور ہوجائیگی تو بہتری ضرور محسوس ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 067 reviews.