Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بنفشی قہوہ سے مہمانوں کی تواضع

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

 دل کی گھبراہٹ‘ دماغی پریشانی‘ بے خوابی‘ آنکھوں کا درد ہونا‘ کندھوں کا کھچا ؤ ‘ پنڈلیوں کا درد‘ ذہنی بے سکونی‘ دماغی اور اعصابی کھچاؤ اور تناؤ ا ن تمام بیماریوں کیلئے میں اس کو کھلے دل سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)۔

 قارئین! آپ نے عبقری کا بنفشی قہوہ کھانسی کے لیے تو ضرور پڑھا ہی ہے کبھی آپ نے ضیافت اور مہمانوں کی تواضع کیلئے ہر موسم اور ہر عمر میں بنفشی قہوہ کو آزمایا۔۔۔؟؟؟ ہوا یہ کہ میں اندرون لاہور میںجارہا تھا اچانک خیال آیا ایک صاحب اکثر تذکرہ کرتے ہیں کہ میرا گھر یہیں ہے‘ اندازے سے میں نے ایک گلی میں کریانہ کی دکان سے ان کا پوچھا :اچانک ان کے گھر پہنچا ‘ خوش ہوئے‘ مجھے فرمانے لگے: آپ میرے پاس ضرور بیٹھیں‘ تھوڑی ہی دیر میں وہ ایک قہوہ بنا کر لے آئے‘ میں نے ہلکا میٹھا ڈالا‘ پیا‘ پہلی چسکی نے ذائقہ دیا‘ سرور اور کیف دیا‘ میں نے کہا واہ۔۔۔! یہ گرین ٹی کہاں سے لائے… کیونکہ قہوہ بالکل گرین ٹی کی ہی طرح بنتا ہے۔ میں کپ پی گیا‘ دوسرے کپ کی ڈیمانڈ کی‘  پھر دوسرا کپ پی گیا پھر میں نے تیسرے کپ کی ڈیمانڈ کی۔۔۔ وہ مسلسل بیٹھے مسکرا رہے تھے اور کہہ رہے تھے آپ قہوہ پی رہے ہیں‘ خوشی مجھے ہورہی ہے۔ میں نے اٹھتے ہوئے کہا مجھے قہوہ نہیں چاہیے بس اتنا بتا دیں اس کا نام کیا ہے اور کہاں سے ملا…؟ مسکرا کر کہنے لگے: اس کا نام’’ بنفشی قہوہ‘‘ ہے اور عبقری کے دفتر سے ملتا ہے۔ میں حیران…!!! یہ کیا…؟؟؟ کہنے لگے: مجھے زکام تھا اور کھانسی تھی‘ میں نے بنفشی قہوہ استعمال کیا‘ مجھے فائدہ ہوا‘ اتفاقاً میری ساس میری طبیعت اور بیمار پرسی کیلئے تشریف لائیں۔ میں اُس وقت قہوہ بنوا کر پی رہا تھا‘ مجھے کہنے لگیں تھوڑا سا مجھے بھی پلا دو… میں نے انہیں بھی پلا دیا۔ ایک کپ پینے کے بعد وہ چلی گئیں۔ دوسرے دن اہلیہ کے ذریعے پیغام ملا کہ ساس صاحبہ کہتی ہیں وہ قہوہ مجھے بھیجیں‘ میں بہت عرصہ سے بے خوابی کی مریضہ تھی‘ مجھے نیند نہیں آتی تھی‘ ذہنی ٹینشن نے مجھے گھیرا ہوا تھا‘ اولاد کے مسائل نے پریشان کیا ہوا تھا‘ کھانسی تو مجھے پہلے بھی نہیں تھی لیکن نیند بہت اچھی آئی اور طبیعت بہت ہلکی پھلکی ہوگئی۔ جسم کی دردیں‘ طبیعت کی نڈھالی اور پنڈلیوں کا درد ایسا اچھا ہوا کہ ان دو دنوں میں میں نے نیند کی گولی نہیں کھائی۔ میں نے تھوڑا سا قہوہ اپنی ساس کو بھجوا دیا ۔ مجھے کھانسی ختم ہونے کے بعد بھی اس قہوہ کا چسکا پڑگیا‘ بچوں کو پلانا شروع کیا گھر میں اب میرے ہاں کوئی بھی مہمان آتا ہے میں بنفشی قہوہ سے اس کی تواضع کرتا ہوں‘ لوگوں نے رنگا رنگ قہوہ پیے ہوئے ہیں جس کو بھی میں نے یہ قہوہ دیا جی بھر کر تعریف کی اور بلکہ ڈیمانڈ کی۔ موصوف مسکرا کر کہنے لگے بعض اوقات تو مجھے خود جرمانہ پڑجاتا ہے‘ لوگ کہتے ہیں ہمیں لا کر دیں اور پھر مجبوراً مجھے لا کر دینا پڑتا ہے۔ قارئین! یہ خود میرے لیے پہلا انکشاف تھا کہ بنفشی قہوہ ایسے بھی استعمال ہوتا ہے۔ میں نے کچھ احباب کو اس کا استعمال بتایا‘ انہوں نے بھی اس کو استعمال کیا اور اس کے رزلٹ بہت لاجواب پائے۔
 بنفشی قہوہ دماغی سکون کیلئے‘ ذہنی سکون کیلئے‘ ڈیپریشن ٹینشن اور اسٹریس کیلئے بہت لاجواب اورآج کے دور کی الجھی ہوئی پریشانیاں اور آج کے دور کے الجھے ہوئے مسائل کا آخری سے آخری علاج میں نے پایا ہے۔ بعض مریض ایسے ہوتے ہیں جن کو طرح طرح کی تکلیفیں ہوتی ہیں اور مختلف مسائل میں الجھے ہوتے ہیں میں انہیں چپکے سے بس بنفشی قہوہ دے دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ بس بنفشی قہوہ استعمال کریں۔ مریضوں کو صرف ایک بات کی وضاحت ضرور کرتا ہوں کہ یہ نہ کہیے گا کہ ہمیں کھانسی‘ نزلہ‘ زکام نہیں‘ آپ نے یہ کیا دوا دے دی۔ بس اسے اعتماد سے استعمال کریں اور دن میں تین بار‘ پانچ بار‘ سات بار ایک کپ چسکی چسکی ضرور استعمال کریں۔ موسم سرما ہو یا گرما‘ بارش ہو یا طوفان‘ چھوٹے ہوں یا بڑے‘ عورت ہو یا مرد‘ دل کی گھبراہٹ‘ دماغی پریشانی‘ بے خوابی‘ آنکھوں کا درد ہونا‘ کندھوں کا کھچا ؤ ‘ پنڈلیوں کا درد‘ ذہنی بے سکونی‘ دماغی اور اعصابی کھچاؤ اور تناؤ ا ن تمام بیماریوں کیلئے میں اس کو کھلے دل سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ ایسے لوگ جو نیند کی گولیاں استعمال کرنے کے عادی ہیں۔ انہوں نے مستقل بنفشی قہوہ استعمال کیا ‘دیسی جڑی بوٹیوں کا کمال بنفشی قہوہ کے استعمال نے انہیں حیرت انگیز فائدے اور رزلٹ دئیے۔
 قارئین! جب میں اس قہوہ کے اجزا دیکھتا ہوں تو مجھے پھر احساس ہوتا ہے کہ واقعی جو فوائد بتائے گئے ہیں وہ حقیقت ہیں کیونکہ دیسی جڑی بوٹیوں کا زندگی میں یہ کمال ہے کہ جس نے بھی استعمال کیا اس کا کبھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں پایا اور نہ نقصان پایا۔ ایک صاحب میرے پاس آئے موصوف پاکستان ٹیلی ویژن میں ایک اہم شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ کہنے لگے میں دفتر میں سے جب بھی گھر آتا ہوں جسم کھچا کچھا اورٹوٹا رہتا ہے‘ اعصاب ٹوٹے ہوتے ہیں‘ کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا‘ گھبراہٹ‘ جھنجھلاہٹ‘  بے چینی اور گھر میں ہر شخص میری آمد سے قبل پریشان ہوتا ہے کہ ابھی والد صاحب آئیں گے اور خوب ڈانٹ پڑے گی اور واقعی ایسا ہوتا ہے اور بعض اوقات مجھے اپنی اس اکتاہٹ و گھبراہٹ سے خود شرمندگی ہوتی ہے اور مایوسی بھی۔۔۔ میں تھک گیا ہوں! ڈیپریشن اور ٹینشن کی گولیاں بہت کھائیں لیکن وقتی فائدہ۔۔۔ ڈرتا ہوں کہیں میں ان گولیوں کا عادی نہ بن جاؤں۔
میں نے ان سے عہد و پیماں لیا کہ جو دوا میں آپ کو بتاؤں پہلے آپ اس کو حقیر نہ سمجھیں اور اس دوا کے اوپر جو فائدے لکھے ہیں وہ آپ کی بیماری سے ایک فیصد بھی مماثلت نہیں پائیں گے‘ کہیں یہ نہ سوچیں کہ شاید میں نے بیماری غلط سمجھی اور تیسری بات کچھ عرصہ اعتماد سے استعمال ضرور کریں اور کم از کم دو تین ڈبیوں کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے میری بات مانی ایک ڈبی استعمال کی اور دوسری ابھی شروع ہی کی تھی کہ ملاقات ہوئی۔ کہنے لگے میں واقعی صحت مند اور تندرست ہوں اور مجھے ایک نیا احساس اور نئی زندگی کی ایک نئی چیز سامنے آئی ہے۔ میرے دل کو سکون اور ذہن کو سکون ہے۔ میرا جسم بالکل پرسکون ہے۔ اے کاش! یہ دوائی مجھے پہلے مل جاتی میں اتنی رنگ برنگی گولیاں ڈھیروں کبھی نہ کھاتاکیونکہ ان رنگ برنگی گولیوں نے میرے جسم اعصاب اور خاص قوتوں کا ستیاناس کردیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 065 reviews.