Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعا کی برکت سے اول پوزیشن

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

زمانہ طالب علمی میں میرے مرشد پاک نے مجھے ایک دعا عنایت فرمائی تھی‘ یہ غالباً 1997ء کی بات ہے۔ میٹرک سے بی کام تک ہر دفعہ میری کمپارٹ آئی تھی‘ لیکن اس دعا کی برکت سے ماسٹرز میں میری یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن آئی۔ یہ دعا اس وقت سے اب تک میرے معمول میں ہے۔

اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاشْرَحْ صَدْرِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ عَلَیْہ۔اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھ کر سینے پر دم کرنا ہے۔ پڑھائی وغیرہ شروع کرنے سے پہلے۔ کالج میں جب بھی کوئی اسائنمنٹ ملتی تو کلاس سے فارغ ہونے کے بعد ساری کلاس والوں کو فوراً حل کرکے دےدیتا‘میں دفتر میں روزانہ صبح کام شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھتا ہوں۔پڑھائی کے علاوہ دفتر میں بہت سے فوائد حاصل ہوئے۔ اتنا قابل نہ ہونے کے باوجود بھی بہت ہی اچھی تنخواہ‘ عزت اور کمپنی مالک کی نظر میں اللہ تعالیٰ نے بہت رتبہ دعاہے۔  (س،ر)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 054 reviews.