Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

کبھی آدھا کبھی پورا درد سر
حکیم صاحب! میری عمر 18 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر میں درد رہتا ہے۔ کبھی آدھے سر میں درد ہوتا ہے‘ کبھی پورے سر میں۔ براہ مہربانی! مجھے سردرد کیلئے کوئی نسخہ تجویز کردیں۔ (سنیا‘ لاہور)
۔
جواب: محترمہ! آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح و شام خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہردار نصف چمچ چائے والا اور قرص فقرہ مرکب ایک عدد ہمراہ پانی۔ صبح و شام کھانے کے بعد جوارش شاہی ایک چمچ چائے والا ہمراہ پانی۔ رات کو سوتے وقت اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا ہمراہ پانی کے کھالیا کریں۔ غذا میں دودھ‘ انڈا‘ شوربہ‘دہی‘ گاجر‘ پالک‘ میتھی‘ ساگ‘ مولی‘ سیب‘ انار‘ امرود‘ بادام‘ اخروٹ کا استعمال کریں۔ سبز مرچ‘ مصالحہ‘ ثقیل دیر ہضم غذاؤں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

بہترین ہاضمہ کیلئے نسخہ خاص
حکیم صاحب! میری عمر 45 سال ہے۔ میرا ہاضمہ کمزور ہے۔ کام بیٹھ کر کرتا ہوں‘ میرے پیٹ میں اکثر ہوا بھرجاتی ہے۔ براہ مہربانی! مجھے ہاضمہ کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی نسخہ تجویز کریں۔ (محمد اختر‘ راولپنڈی)

جواب: محترم! آپ درج ذیل نسخہ خود تیار کرکے استعمال کریں۔ نسخہ ھوالشافی: پودینہ پچاس گرام‘ گندھک آملہ سار پچاس گرام اور اجوائن دیسی سوگرام۔ تینوں ادویات کو اچھی طرح پیس کر اس دوا کا نصف چمچ چائے والا ہر کھانے کے بعد کھالیا کریں۔ انشاء اللہ ہاضمہ ٹھیک ہوجائے گا۔ غذا میں نرم اور زود ہضم غذائیں استعمال کریں۔ آلو‘ بینگن‘ بڑے گوشت‘ نان‘ پکوڑے‘ سموسے‘ حلوہ پوڑی سے پرہیز کریں۔ ورزش ضرور کیا کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

کم بخت ہچکی
میری عمر 30 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ہچکی لگ جاتی ہے اور کافی دیر تک لگی رہتی ہے۔ مجھے کوئی ایسا نسخہ تجویز کردیں جس سےمیرا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔  (عالیہ‘ ساہیوال)

جواب: محترمہ! آپ صبح‘ دوپہر‘ شام کھانے سے نصف گھنٹہ بعد جوارش کمونی ایک چمچ چائے والا پانی سےکھا لیا کریں۔ جب کبھی ہچکی لگ جائے تو اچھی کوالٹی کی پسی ہوئی ہلدی ایک گرام اور خالص شہد ایک چمچ چائے والا مکس کرکے کھالیا کریں۔ غذا میں ساگودانہ‘ دلیہ‘ شہد‘ شوربہ‘ سلاد‘ خالص سرکہ انگوری سلاد پر ڈال کر‘ یخنی ‘سبزیاں اور پھل کھائیں۔ بڑے گوشت‘ تیز مرچ مصالحے‘ بینگن‘ گوبھی‘ نان‘ پر اٹھے نیز مرچ مصالحے سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

گیس ٹربل
 میری عمر 45 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کچھ بھی کھانے کے بعد میرا پیٹ پھول جاتا ہے۔ پیٹ میں بہت زیادہ گیس بھرجاتی ہے‘ ڈکار آتے ہیں‘ کبھی کبھار پیٹ درد بھی کرتا ہے۔ گیس خارج ہونے سے طبیعت میں سکون آجاتا ہے۔ براہ مہربانی! مجھے اس مسئلے کا کوئی حل تجویز کردیں۔ (خالد‘ لاہور)۔

جواب: محترم! اس مرض کو تبخیر معدہ بھی کہتے ہیں اس مرض میں پیٹ میں بہت ہوا اکٹھی ہوجاتی ہے اور بخارات اوپر کی جانب چڑھتے محسوس ہوتے ہیں اس مرض کی وجہ عموماً کھانے پینے کی بے اعتدالیاں‘ بے وقت اور بار بار کھانا‘ بغیر بھوک کے کھانا‘ کھانے کے فوراً بعد پانی پی لیا یا کھانے کے فوراً بعدچائے کافی یا کولا مشروبات پینا‘ بادی‘ دیرہضم اور ثقیل غذاؤں کا بکثرت استعمال‘ ذہنی دباؤ‘ پریشانی میں مبتلا رہنا۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔نسخہ ھوالشافی: صبح‘ دوپہر‘ شام کھانے کے بعد جوارش شاہی ایک چمچ چائے والا‘ حب کبدنوشادری دو گولی ہمراہ پانی کے کھالیا کریں۔ رات کو سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ چائے والا پانی سے کھایا کریں۔غذا میں شوربہ‘ کدو‘ ٹینڈے‘ شلجم‘ پالک‘ دودھ‘ انار‘ آڑو‘ آلوبخارا‘ سیب کا جوس‘ مربہ ہریڑ کا استعمال کریں۔ ماش بڑے گوشت‘ تیز مرچ مصالحہ‘ اروی‘ بینگن‘ نان‘ سری پائے‘ آلوگوبھی سے پرہیز کریں۔ کھانے کے بعد پانی نہ پیا کریں۔ ورزش کی عادت اپنائیں۔ ان تجاویز پر عمل کرنے سے اللہ نے چاہا تو آپ کی تکلیف بالکل ختم ہوجائے گی۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

ہائی بلڈپریشر اور قبض
میری عمر 50 سال ہے‘ مجھے کچھ عرصہ سے ہائی بلڈپریشر کا مرض ہے۔ اس کے لیے میں دوا کھاتا رہتا ہوں‘ کبھی کبھار سر میں بھی درد ہوجاتا ہے۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ پیٹ میں ہوا بھی بھرجاتی ہے۔ قبض بھی ہے‘ براہ مہربانی اس کا کوئی اچھا سا علاج بتادیں۔ (سلیم مہمند‘ کراچی)۔

جواب: ہائی بلڈپریشر یا خون کادباؤ بڑھ جانا ‘یہ مرض اب بہت عام ہوگیا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ نسخہ ھوالشافی: صبح شام کھانے سے نصف گھنٹہ قبل خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا ایک چمچ چائے والا ہمراہ پانی کھالیا کریں اور درج ذیل نسخہ خود تیار کریں۔ اسرول‘ مرچ سیاہ‘ کشنیز خشک ہم وزن لیکر پیس کر زیرو نمبر کے کیپسول بھرلیں۔ اس کا ایک کیپسول صبح شام پانی سے کھالیا کریں۔ جب بلڈپریشر 80/120 ہوجائے تو کیپسول روزانہ کا ایک کردیں۔ رات کو سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ چائے والا دودھ سے کھالیا کریں۔ غذا میں جو کا دلیہ‘ شہد‘ دودھ‘ کالی مرچ کا شوربہ‘ کدو‘ شلجم‘ ٹینڈے پیاز‘ لہسن‘ سلاد‘ سیب اور انگور کا سرکہ‘ انار‘ امردو‘ سیب کا استعمال کریں۔ تیز مرچ‘ مصالحے‘ اچار‘ پیزا‘ برگر‘ باربی کیو‘ گھی‘ بڑے گوشت چائے کافی سے پرہیز کریں۔ ورزش ضرور کیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

خارش سے پریشان
میری عمر 18 سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے سارے جسم پر خارش ہوتی ہے۔ دھپڑ بنتے ہیں‘ جلد میں خشکی محسوس ہوتی ہے‘ دانے نکلتے ہیں‘ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کردیں۔ (توقیر‘شیخوپورہ)۔

جواب: عام طور پر دو طرح کی خارش ہوتی ہے‘ خشک اور تر‘ خشک خارش میں جلد پر خشکی محسوس ہوتی ہے اور تر خارش میں خارش کرنے سے مواد بھی رستا ہے۔ عموماً خارش کی وجہ خون کی خرابی‘ میتھی ثقیل اور لیسدار غذاؤں کا زیادہ استعمال‘ صفائی کا خیال نہ رکھنا‘ الرجی ہونا‘ تیز مرچ مصالحے اور چکنائیوں کا زیادہ استعمال کرنا‘ جلد کا حساس ہونا اس کے علاوہ ایک خاص قسم کا باریک سا کیڑا بھی خارش کا سبب بنتا ہے جو جلد میں رہتا ہے۔ اس میں انگلیوں کے درمیان کلائیوں کے اطراف اور جسم کے چھپے ہوئے حصوں پر دانے بھی بن جاتے ہیں۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ نسخہ ھوالشافی: شاتیرہ چار گرام‘ عناب پانچ دانے‘ ایک پاؤ پانی میں اچھی طرح جوش دے کر شکر ملا کر صبح شام پی لیا کریں۔ خارش والی جگہ پر ’’مرہم سکون‘‘ لگائیں۔ نرم اور زود ہضم غذائیں استعمال کریں۔ پھل سبزیاں لیں۔ غسل کے بعد جسم پر سرسوں کا تیل لگائیں۔ تیز مرچ مصالحے‘ پیاز‘ لہسن‘ تلی ہوئی سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیشاب نکل جاتا ہے
حکیم صاحب!
میرے بچے کی عمر 11 سال ہے‘ اسے بہت عرصہ سے سوتے میں پیشاب نکل جانے کا مرض ہے۔ دوائیں دی ہیں‘ پیٹ میں کیڑوں کی دوا بھی دی ہے لیکن افاقہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ سردیوں میں یہ مرض اور بڑھ جاتا ہے۔ مجھے اس کا کوئی علاج تجویز کردیں۔ (مسزشمائلہ اکرم‘ کوئٹہ)

جواب: عموماً بچے سوتے میں بستر پر پیشاب کردیتے ہیں اس کا علاج کیا جائے تو یہ مرض رفع ہوجاتا ہے۔ بستر پر پیشاب کرنے کی وجہ گردوں اور مثانے کی کمزوری‘ مثانے کی خراش‘ سوزش زیادہ مقدارمیں پانی پینا‘ خاص طور پر سونے سے پہلے خواب میں ڈر جانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔ لڑکیوں کی نسبت لڑکے اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ بچے کو درج ذیل نسخہ استعمال کرائیں۔ نسخہ ھوالشافی: صبح و شام معجون فلاسفہ نصف چمچ چائے والا ہمراہ دودھ۔ صبح شام کھانے کے بعد جوارش مصطگی نصف چائےوالا ہمراہ پانی کھلادیا کریں۔ غذا میں مکھن‘ ابلے انڈے‘ دیسی گھی‘ شہد‘ بکری اور دیسی مرغی کا شوربہ‘پھل زیادہ استعمال کرائیں۔ بچے کو ٹھنڈ سے بچائیں‘ چائے اور کولا مشروبات نہ پینے دیں۔ سونے سے پہلے زیادہ پانی نہ دیں اورسوتے میں ایک دفعہ اٹھا کر پیشاب ضرور کروالیا کریں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

کمزوری
محترم حکیم صاحب! مجھے مردانہ کمزوری ہے‘ بہت علاج کروائے مگر مرض ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا‘ ادویات کھاتا رہوں تو ٹھیک جیسے ہی چھوڑوں پھر وہی مسئلہ۔ (محمد عاطف‘ شاہدرہ)۔

جواب: سب سے پہلے تو آپ اپنے آپ کو ریلکس کریں اور اتنا پریشان نہ ہوں۔ آپ مستقل مزاجی سے علاج کرائیں ٹھیک ہوجائیں گے۔ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔نسخہ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تالمکھانہ‘ اندرجو شیریں‘ بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کو معجون مراد ایک چمچ چائے والا اورحب جالینوس دو گولی دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ ورزش کی عادت اپنائیں‘ جسم اور ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 049 reviews.