Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ترقی رزق اور مغفرت ایک ساتھ پائیے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

پچیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورۂ دخان پڑھنا افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سورۂ کو پڑھنے والے کو انشاء اللہ العزیز عذاب قبر سے محفوظ رکھیں گے۔ پچیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورۂ فتح کا پڑھنا ہر مراد کیلئے افضل ترین عمل ہے۔
کوثر‘ خیرپور میرس سندھ

شب قدر کی عبادت ستر ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت مسلمہ میں جومرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت سے عبادت الٰہی بجالائے تاکہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال بے برائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے۔
پہلی شب قدر: پہلی شب قدر یعنی ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں تاریخ بعد نماز عشا وتراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام ستر مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ فضیلت: انشاء اللہ اس نفل نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے‘ انشاء اللہ اس نفل نماز اور شب قدر کی برکت سے باری تعالیٰ اس کی بخشش فرمائیں گے۔ ماہ رمضان کی اکیسویں تاریخ کو بعد نماز عشاء وتراویح اکیس مرتبہ سورۂ قدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔
دوسری شب قدر: ماہ رمضان کی تئیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ درود شریف پڑھے۔ مغفرت گناہ کیلئے یہ نماز بہت ہی افضل ہے۔ تئیسویں شب قدر کو بعدنمازعشاء و تراویح آٹھ رکعت نفل نماز چار سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگے۔ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما کر انشاء اللہ مغفرت کریں گے۔ تئیسویں شب کو بعد نماز عشاء تراویح ایک مرتبہ سورۂ یٰسین اور ایک مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھنا بہت ہی افضل ہے۔تیسری شب قدر: ماہ رمضان المبارک کی پچیس تاریخ کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور پانچ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام کلمہ طیبہ ایک مرتبہ پڑھنا ہے۔ بارگاہ رب العزت سے انشاء اللہ العزیز بے شمار عبادت کا ثواب ملے گا۔پچیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے یہ نماز نفل بخشش گناہ کیلئے بہت ہی افضل ہے۔ پچیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے‘ یہ نفل نماز عذاب قبر سے نجات کیلئے افضل ترین ہے۔ پچیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورۂ دخان پڑھنا افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سورۂ کو پڑھنے والے کو انشاء اللہ العزیز عذاب قبر سے محفوظ رکھیں گے۔ پچیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورۂ فتح کا پڑھنا ہر مراد کیلئے افضل ترین عمل ہے۔چوتھی شب قدر: ماہ رمضان میں ستائیسویں شب قدر کی بڑی ہی فضیلت ہے۔ اس رات کی عبادت کے ثواب کا شمار ہی نہیں۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح بارہ رکعت نفل نماز تین سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اس نفل نماز پڑھنے والے کو انشاء اللہ العزیز نبیوں کی عبادت کا ثواب دے گا۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام کے سورۂ اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز و سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ تکاثر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: اللہ تعالیٰ اس نفل نماز پڑھنے والے پر موت کی سختی آسان کرے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس پر سے عذاب قبر بھی معاف ہوجائے گا۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص سات مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ تسبیح استغفار پڑھے۔ اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔ انشاء اللہ العزیز اس نفل نماز کو پڑھنے والا اپنے مصلے سے اٹھنے بھی نہ پائے گا کہ باری تعالیٰ اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کہ مغفرت عطافرمائے گا۔ مغفرت کیلئے یہ نماز افضل ہے۔ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ الم نشرح ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ستائیس مرتبہ سورۂ قدر پڑھے۔ یہ نماز بے شمار عبادت کے ثواب کیلئے افضل ہے۔ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء وتراویح چار رکعت نفل نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ‘ سورۂ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام سجدہ میں ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھے۔ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ۔ اس کے بعد جو حاجت دنیاوی ہو یا دینی ہو مانگے۔ انشاء اللہ العزیز بارگاہ الٰہی میں قبول ہوگی۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح ساتوں حٰمٓ پڑھے۔ یہ عذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کیلئے افضل ہے۔ ستائیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورۂ ملک کا پڑھنا مغفرت گناہ کیلئے نہایت افضل ہے۔ ستائیسویں شب قدر کو اس دعا کو کثرت سے پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنِّی یَاغَفُوْرُ یَاغَفُوْرُ

پانچویں شب قدر: انتیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ قدر اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔فضیلت: بعد سلام ستر مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھے۔ یہ نفل نماز کامل ایمان کیلئے افضل ہے۔ انشاء اللہ العزیز اس کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ انتیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے۔ فضیلت: بعد سلام ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے انشاء اللہ العزیز اس کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ بخشش گناہ اور مغفرت عطا کریں گے۔ انتیسویں شب کو سات مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیے۔ یہ ترقی رزق کیلئے افضل ترین ہے عمل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 912 reviews.