Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اکتوبر میں صحت مند وتوانا کیسے رہیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

موسم سرما کی آمد آمد ہے۔تقریباً ہر شخص اس موسم کا دیوانہ ہے سوائے ان کے جن کو اس موسم میں مختلف قسم کے امراض گھیر لیتے ہیں۔ اس موسم کی شدت سے جو بھی امراض ہوتے ہیں اللہ ان سے محفوظ فرمائے۔ اگر آپ کسی بھی ایسے عمر رسیدہ شخص جو کھانسی یا سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو اس مرض کی بابت دریافت کریں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ مرض ٹھنڈ لگنے کی ہی وجہ سے ہوا تھا۔ آج کل نوجوانوں کی اکثریت ایسی ہے جو اس موسم کو کسی خاطر ہی میں نہیں لاتے‘ بنا کسی گرم چیز کے ٹھنڈی ہوا میں گھومتے پھرتے ہیں۔ بے شک جوانی میں خون گرم ہوتا ہے اس لیے محسوس ہی نہیں ہوتا مگر اس کے اثرات بڑھی ہوئی عمر میں جاکر ملتے ہیں۔
کچھ عرصہ ہوا ایک صاحب کا علاج کیا تھا جو اپنی شادی کے ایک برس بعد سردیوں میں شام کو نہا کر موٹرسائیکل پر گھومنے نکل گئے تھے۔ اس وقت جو ہوا لگی اس کے اثرات آہستہ آہستہ بڑھتے چلے گئے۔ پندرہ برس بعد وہ دمہ کا شکار ہوئے۔ دس سال تک تکلیف اٹھاتے رہے۔ بلآخر مسلسل پانچ ماہ کے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہوئے۔ سرد موسم میں احتیاط بہت لازم ہوتی ہے۔ ورنہ بات کہاں کی کہاں پہنچ جاتی ہے۔ بالخصوص یہ موسم چھوٹے بچوں اور بوڑھے افراد کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ بوڑھے افراد تو پھر بھی خود احتیاط کرسکتے ہیں مگر بچوں کو کرانا پڑتی ہے۔ بوڑھے افراد خاص طور پر سانس اور کھانسی کی تکلیف میں مبتلا ہوا کرتے ہیں اور اگر ایسے افراد سگریٹ نوش بھی ہوں تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے۔ کھانسی کسی پل قرار نہیں لینے دیتی۔ کھانسی ہوتی رہتی ہے۔ سینہ پر بلغم جما ہوا ہوتا ہے مگر بمشکل خارج ہوا کرتا ہے اسی وجہ سے سانس میں دشواری ہوجاتی ہے۔ اس عمر میں آکر سگریٹ نوشی چھوڑنا دشوار ترین کام ہوجاتا ہے اور رہ رہ کر وہ زمانہ یاد آیا کرتا ہے۔ جب یہ نشہ شروع کیا تھا‘ اب اگر آج کے نوجوانوں کو یہ بات سمجھائی بھی جائے تو سمجھنا بہت مشکل ہے پہلے پہل تو شوق میں ایک آدھ سگریٹ پی لی جاتی ہے پھر یہ بتدریج بڑھتی جاتی ہے حالانکہ ہر پیکٹ پر وزارت صحت کی وارننگ موجود ہوتی ہے‘ مگر اس طرف توجہ ہی نہیں دی جاتی۔ بوڑھے افراد کی مندرجہ بالا کیفیت کیلئے دو تین گھریلو نسخے پیش خدمت ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر وہ اپنی کیفیات میں کافی کمی محسوس کریں گے۔ رات کے کھانے کے بعد آدھ کپ بغیر چینی کا قہوہ بنوائیں اور اس میں ایک چمچہ شہد کا ملا کر پی لیا کریں۔ عصر و مغرب کے درمیان معمول بنالیں کہ ایک کپ گرم پانی میں دو چمچہ شہد ملا کر پینا ہے۔ انشاء اللہ اس پر عمل کرکے ان کا موسم سرما بہت بہتر گزر سکے گا۔ روزانہ صبح نو سے دس بجے کے درمیان دھوپ میں بیٹھنے کی عادت ڈالیں۔ سورج کی گرم شعاعیں جو فائدہ پہنچائیں گی وہ کمبل یا لحاف کی گرمائی نہیں پہنچاسکتی۔ اگر خدانخواستہ رات کو کھانسی کی شدت کی وجہ سے سانس میں دشواری ہو تو کسی برتن میں گرم پانی لے کر دونوں ہاتھوں کو ڈبوئے رکھیں‘ انشاء اللہ بہتری ہوگی۔ ٹھنڈی تاثیر والے پھل انگور‘ انار‘ کیلا‘ امرود‘ کینو ان کے لیے نقصان کا باعث ہوں گے۔ قطعی استعمال نہ کریں۔ اسی طرح چاول یا دہی کا استعمال بھی نقصان دہ ہوگا۔ دو تین دہائی قبل تک بڑے بزرگ گڑکا استعمال کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے اس قسم کی صورتحال سے واسطہ نہیں پڑتا تھا‘ مگر آج کل تو دیکھنے میں بھی نہیں آتا ممکن ہے کہ چھوٹے شہروں یا گاؤں میں اب بھی استعمال ہوتا ہو‘ حالانکہ اس کو استعمال کرنے سے سینہ صاف ہوجاتا ہے۔
ناشتہ: ناشتہ میں اپنے مزاج اور حالات کے مطابق نیم گرم دودھ استعمال کریں۔ یادرکھیں! شیر گائے طبیعت میں چستی پیدا کرتا‘ قبض کشا اور جسم کیلئے بہت مفید ہے۔ چائے کی عادت ہو تو چائے کے ساتھ دو انڈے ابلے ہوئے کھائیں۔ دائمی قبض و خشکی ہو تو روزانہ انجیر خشک پانچ پانچ دانے دونوں وقت کھانے کے بعد کھائیں۔ دو تین ماہ کھانے سے دس بیس سال کی قبض دور ہوجائے گی اور اجابت باآسانی آئے گی۔ انجیر دوا اور غذا دونوں کا کام دیتی ہے۔ بلغمی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ دودھ کے ساتھ ایک پراٹھا جس میں نصف آٹا گندم‘ نصف بیسن‘ پانی کی بجائے دودھ‘ معمولی نمک اور سیاہ مرچ اور گھی دیسی ملا کر گوندھ لیں مزید ایک دو انڈے ملالیں تو یہ پراٹھا بہترین غذائیت سے بھرپور خوراک کاکام دے گا۔ اس کے مقابلہ میں ڈبل روٹی‘ بسکٹ‘ مٹھائیاں کھانا بالکل فضول ہے۔ پراٹھا کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ جن لوگوں کو دودھ پینے سے ریشہ‘ بلغم بنتا ہو اور جوڑوں میں درد ہوتا ہو تو وہ دارچینی پیس کر رکھ لیں اور دودھ ایک کلو ابالتے وقت تین گرام سفوف دار چینی ڈال دیا کریں۔ یہ دودھ چائے سے زیادہ مفید‘ جلد ہضم ہوگا۔ جسم میں حرارت پیدا کرے گا۔ ریشہ بلغم کو ختم کرے گا۔
دوپہر کاکھانا: اس مہینے میں دوپہر کا کھانا ایک بجے تک کھالیجئے۔ شلجم‘ چقندر‘ گاجر‘ آلو‘ گوبھی وغیرہ سبز ترکاریاں‘ تنہا یا گوشت کے ساتھ پکائی ہوئی چپاتی کے ساتھ کھائیں۔ اگر سبز ترکاریاں اکیلی پکائی جائیں تو ان کو گھی اور مصالحے کے ساتھ بھون کر تھوڑے پانی کا چھینٹا دے کر پکائی جائیں۔ یہاں تک کہ وہ بالکل گل جائیں اور ان میں فالتو پانی نہ رہے اس طرح پکائی ہوئی سبزیاں نہایت لذیذ ہوتی ہیں۔ ان کو گوشت کے ساتھ پکایا جائے تو اس صورت میں بھی شوربا برائے نام رکھا جائے‘ کھانا کھانے کے بعد کوئی مناسب پھل کھائیے۔ انار‘ جاپانی پھل‘ سیب وغیرہ۔
رات کا کھانا: رات کو آٹھ نو بجے کے درمیان کھانا کھا لیجئے۔ کھانے میں موسمی ترکاریاں شلجم‘ چقندر‘ آلو‘ گوبھی‘ گاجر وغیرہ۔ ان کو گوشت کے ساتھ پکوا کر روٹی کے ساتھ کھائیے یا دال چاول‘ شوربا چاول کھائیں۔ بریانی‘ پلاؤ بھی مناسب ہے۔ ان کے ساتھ شامی کباب‘ مچھلی‘ مرغی بھی اس مہینے میں بہترین سالن ہے۔ ہفتہ میں ایک دن مرغی اور مچھلی ضرور کھائیں۔ مرغی اور مچھلی متواتر کھانا نقصان دہ ہے۔ احتیاط کریں۔ چھوٹا گوشت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 561 reviews.