Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ستر سے زائد بیماریوں سے شفاء

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

ریاحی دردوں میں دو ماشہ نمک گرم پانی کے ساتھ دن میں دو بار پلانے سے اور تلوں کے تیل میں نمک ملا کر مقام درد پرمالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیٹ درد کی صورت میں نمک ایک ماشہ ہمراہ گرم پانی پینا بے حد مفید ہے۔ معدے اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے

مزاج کے اعتبار سے نمک گرم خشک درجہ دوم‘ نمک سیاہ زیادہ گرم ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں:۔
نمک لاہوری: یہ نمک بلغم اور غلیظ رطوبتوں کو نکالتا ہے۔ ذہن‘ فہم و ادراک کو تیز کرتا ہے‘ کھٹی ڈکاروں کو روکتا ہے۔ پیٹ کی ریاح کو دور کرتا ہے۔ سرکے کے ساتھ نمک ملا کر داد اور گنج کو فائدہ دیتا ہے۔نمک جلاب: سونف کے عرق کے ساتھ ملاکر یا پھر پانی کیساتھ قدرے شکر ملا کر پینا دست لاتا ہے۔ بلغم و سودا کو خارج کرتا ہے۔نمک سانبھر: بلغمی مواد کو خارج کرتا ہے‘ ریاح اور بلغم کو خارج کرتا ہے اور کھانا ہضم کرتا ہے ۔نمک سیاہ: یہ ہاضم طعام اور کا سرریاح ہے۔ پیٹ کے درد کو ختم کرنے کیلئے بے حد مفید ہے۔ گلاب کے ہمراہ استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔ ہچکی دور کرنے کیلئے اسےآم کی گٹھلی کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔نمک شیشہ: یہ نمک امراض چشم‘ دھند اور جالا میں مفید ہے۔ یہ بھوک بڑھاتا ہے۔ کھانا ہضم کرتا ہے۔نمک شور: یہ سمندری پانی سے حاصل کردہ نمک ہوتا ہے۔ ریاح ہے‘ اس کی ٹکور ریاحی دردوں کو دور کرتی ہے۔ تلووں میں ملنا مفتح مسامات اور جاذب بخارات دماغی ہے۔ خون بڑھاتا ہے۔ کھانا خوب ہضم کرتا ہے اور مسام کھولتا ہے۔ ورم کو تحلیل کرتا ہے۔نمک تلخ: یہ ہمراہ روغن زیتون اور گوند استعمال کرنے سے زخموں کو بھرتا ہے اور اس معاملے میں تمام نمکوں سے قوی ہے۔

نمک دریا: یہ طبیعت کو نرم کرتا ہے‘ کھانے کو ہضم کرتا ہے اور کاسریاح بھی ہے۔ بلغم کو بذریعہ دستوں کے خارج کرتا ہے اور معدہ کو صاف کرتا ہے۔
نمک کے فوائد: اگر کسی کو نہایت بدبودار ڈکار آتی ہوں اور اسہال بھی ہوں تو نمک اور مصالحہ کا استعمال بڑھانے سے یہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ نمک ہاضم بھی ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا بھی ہے۔ نمک کےغرارے کرنے سے گلہ بہتر ہوجاتا ہے۔ بلغم خارج کرتا ہے۔ نمک لاہوری کی چھوٹی سی ڈلی منہ میں رکھنے سے بلغم کےنکلنے میں مدد ملتی ہے اور کھانسی کم ہوجاتی ہے۔ نمک دانتوں کے لیے عمدہ منجن کا کام دیتا ہے‘ تھوڑے سے نمک کو سرسوں کے تیل میں ملا کر دانتوں پر ملا جائے تو دانت چمکدار ہوجاتے ہیں اور انہیں کیڑا نہیں لگتا۔ نمک کے استعمال سے مسوڑھوں سے خون آنا بند ہوجاتا ہے۔ منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ خارش کے مریض کیلئے نیم کے پتوں میں نمک اور پانی ملا کر پہلے جوش دیں اور پھر اس پانی سے غسل کروائیں‘ چندروز کے استعمال سے خارش اور تمام جلدی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ نمک کو پانی میں ملا کر گرم کرکے گاڑھا گاڑھا لیپ کرنے سے عام ورم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ موسمی بخار کی صورت میں ایک ماشہ نمک آدھ پاؤ پانی میں حل کرکے پلانے سے مریض کو پسینہ آکر بخار اتر جاتا ہے۔ چوٹ لگ جانے سے اگر زخم نہ ہوا ہو اور درد ہوتا ہو یعنی بند چوٹ کی صورت ہو تو نمک گرم پانی میں ملا کر لیپ کریں۔ ریاحی دردوں میں دو ماشہ نمک گرم پانی کے ساتھ دن میں دو بار پلانے سے اور تلوں کے تیل میں نمک ملا کر مقام درد پرمالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیٹ درد کی صورت میں نمک ایک ماشہ ہمراہ گرم پانی پینا بے حد مفید ہے۔ معدے اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے۔ کھانے کو لذیذ بنانے میں نمک غذا کا ایک ضروری جزو ہے۔ نمک زہر کو دور کرتا ہے۔ بھڑ یا شہد کی مکھی کاٹ جائے تو نمک اور سرکہ ملا کر ڈسی ہوئی جگہ پر لگانا مفید ہوتا ہے۔ نمک کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش دور ہوجاتی ہے۔ سوجے ہوئے یا پھولے ہوئے گلےپر نمک کو کپڑے پر چھان کر انگلی سے لگانے سے آرام آجاتا ہے۔حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ اے علی(رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) کھانا نمک کے ساتھ شروع کرنا چاہیے کیونکہ اس میں سترامراض اور بیماریوں کی شفا رکھی گئی ہے اور ان میں چند یہ ہیں ‘ جنون‘ جذام‘ کوڑھ‘ پیٹ کا درد اور دانت کا درد وغیرہ۔
نمک کے نقصان: جب کلیجہ جلتا ہو کھٹے ڈکار آتے ہیں تو نمک کا استعمال انتہائی کم کرنا چاہیے‘ نمک کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے اس کے زیادہ استعمال سے قوت باہ پر نہایت بُرا اثر پڑتا ہے۔ بدن میں کمزوری ہوتی ہے‘ بال وقت سے پہلے سفید ہوتے ہیں‘ اس کےزیادہ استعمال سے بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے۔ دل کے امراض میں سخت نقصان دہ ہے‘ گردے خراب کرتا ہے‘ گردے فیل ہونے کا ایک سبب نمک کا زیادہ استعمال ہے۔ بینائی کمزور کرتا ہے‘ فالج کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 363 reviews.