Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

کیا مجھے شادی کرلینی چاہیے؟

میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ میں بی اے کرچکی ہوں‘ ہماری مشترکہ فیملی ہے۔ چچا‘ تایا اور میرے ابو اکٹھے رہتے ہیں۔ ابو اور تایا دل کے مریض ہیں اور سارے گھر والے ان کا خیال رکھتے ہیں۔ تایا کا بیٹا میٹرک کرکے اپنے والد کا ہاتھ بزنس میں بٹاتا ہے۔ میرا قد لمبا ہے جبکہ وہ مجھ سے تین انچ چھوٹا ہے۔ ہم سب ایک ہی گھر میں بڑھے پلے ہیں۔ پچھلےدنوں اس نے مجھ سے کہا کہ میرے ابو چاہتےہیں کہ تمہارے ساتھ میری شادی ہوجائے اور میں خود بھی تمہیں بہت پسند کرتا ہوں۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا میرا کزن مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے مگر میں تعلیم اور اس کے قد کی وجہ سے خاموش تھی اب مسئلہ یہ ہے کہ ابو اور تایا دل کے مریض ہیں۔ میں انکار کرتی ہوں تو ضرور گڑبڑ ہوجائے گی جبکہ میرا کزن بھی کہہ چکا ہے کہ میں شادی کروں گا تو صرف تم سے ورنہ نہیں۔ اب آپ مجھے مشورہ دیجئے‘ میں کیا کروں؟ میں سخت پریشان ہوں۔ (ش،ا۔ ملتان)
مشورہ: آپ کا تفصیلی خط ملا۔ آپ خود بھی کزن میں دلچسپی لیتی ہیں۔ قد کی بات آپ چھوڑ دیجئے۔ آپ کو اونچے قد والا‘ سمارٹ‘ پڑھا لکھا شوہر مل جائے اور وہ آپ کو جا بے جا تنگ کرے تو آپ کیا کریں گی؟ بچپن سے آپ لوگ اکٹھے رہتے آئے ہیں۔ ایک دوسرے سے پیار ہے‘ پھر والدین کی خواہش پر شادی ہورہی ہے۔ آپ قد کو مسئلہ نہ بنائیے۔ شادی کرلیجئے۔ شادی کے بعد آپ کی پرمسرت ازدواجی زندگی دیکھ کر آپ کی سہیلیاں خوش ہوں گی۔ آپ کو طعنے نہیں دیں گی۔ اچھے رشتے ملتے نہیں۔ پھر کچھ خاندان ایسے ہیں جو صرف برادری میں شادی کرتے ہیں‘ دوسری جگہ نہیں۔ اگر خاندان میں رشتے نہ ملیں تو لڑکیاں گھر بیٹھی رہتی ہیں ماں باپ سوچ سمجھ کر ہی لڑکی کی شادی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ شادی کے بعد سارے مسئلے ٹھیک ہوجائیں گے۔

بتائیے میں کیا کھاؤں؟

میں گاؤں میں رہتی ہوں جو سرگودھا سے آگے ہے‘ وہاں مناسب دواؤں کی سہولت نہیں۔ میرے چہرے کا رنگ خراب ہورہا ہے‘ گاؤں میں کام کاج بھی بہت ہوتا ہے۔ دوپہر تک میں تھک میں جاتی ہوں۔ آپ مجھے بتائیے میں کیا کھاؤں جس سے وٹامن کی کمی دور ہوجائے۔ (کنیزفاطمہ‘ شیخوپورہ)
مشورہ: بی بی! آپ گاؤں میں رہتی ہیں اور تازہ ہوا‘ خالص دودھ‘ مکھن ہوتے ہوئے دواؤں کی بات کررہی ہیں۔ آج کل کینو‘ مالٹے‘ مسمی‘ نارنگی کا موسم ہے۔ یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہیں۔ آپ خوب کھائیے۔ جوس نکال کر پیجئے۔ جوس نکالنے کیلئے چھوٹا سا پلاسٹک کا جگ لے سکتی ہیں۔ اس کے ڈھکنے پر مالٹا کاٹ کر رکھیے اور جوس نکال لیجئے۔ دس پندرہ روپے کا جگ مل جاتا ہے۔ ایک گلاس پی لیجئے۔ 30 ملی گرام وٹامن سی آپ کو ایک کینو سے مل جائے گا پھر آپ کو کیا ضرورت ہے بازار سے گولیاں خریدنے کی۔ تازہ دودھ‘ مکھن پھلوں سے آپ اپنی غذائیت پوری کرسکتی ہیں۔ کینو کا چھلکا پیس کر تازہ تازہ چہرے پر خوب مل لیجئے اور چند منٹ بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے آپ کو کسی ماسک کی یا کریم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ چہرے کا رنگ خودبخود ٹھیک اور نرم و ملائم ہوجائے گا۔ پھل کھانے سے آپ موسمی نزلے‘ زکام سے بھی محفوظ رہیں گی۔ پھل کھٹاہو تو اس میں چینی یا نمک ملاسکتی ہیں۔

طالب علم کیا کہیں گے؟

میں پندرہ برس سے بچوں کو پڑھا رہی ہوں۔ آج کل نوجوان نسل اپنے آپ کو بے حد عقلمند سمجھتی ہے۔ میرے حالات ٹھیک نہیں۔ زندگی میں دکھ ہی دکھ ہیں۔ پچھلے دنوں پڑھاتے وقت مجھے نجانے کیوں اس قدر ڈیپریشن ہوا کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بعد میں مجھے بڑی شرمندگی ہوئی کہ بچیاں کیا کہیں گی؟ اس دن تو میں نے اپنے پر قابو پالیا مگر اب سوچتی ہوں اشارے کنائے میں میری شاگرد نجی زندگی کی طرف ایک آدھ فقرہ کہہ دیتی ہیں شائد وہ مجھے یہ بتانا چاہتی ہیں کہ میں غلطی پر ہوں۔ میرا دل نہیں چاہتا میں جاکر پڑھاؤں۔ مگر یہ بھی میرے لیے مجبوری ہے بتائیے میں کیا کروں؟ (راحیلہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: زندگی میں کوئی نہ کوئی لمحہ ایسا ضرور آتا ہے جہاں انسان جذبات کے ہاتھوں کمزور پڑجائے تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ آپ تو بڑی باہمت خاتون ہیں۔ پندرہ برس سے حالات کا مقابلہ پامردی سے کررہی ہیں۔ اپنے شاگردوں کے ساتھ گھل مل کر ان کا دکھ سکھ بانٹ کر آپ کو خود سکون مل سکتا ہے۔ آپ تھوڑی سی ہمت کرکے بچیوں میں خود اعتمادی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کیجئے۔ ان کے جذبات اور احساسات کا دھیان رکھئے۔ آپ دیکھیں گی چند روز میں وہ آپ کی گرویدہ ہوجائیں گی۔ پھر آپ کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔زندگی بڑی حسین اور مہلت تھوڑی۔ پانچوں وقت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے۔ اس کا شکر ادا کیجئے۔ اس نے آپ کو صحت دی‘ علم دیا۔ ایک پرانی کہاوت ہے اگر آپ استاد ہیں تو آپ کے شاگرد آپ کو ہمیشہ پڑھاتے رہیں گے۔ شاگردوں سے گلہ نہ کریں ان میں گھلنے ملنے سے آپ کے بہتیرے دکھ دور ہوجائیں گے۔

دبلی پتلی

میری عمر چودہ سال ہے۔ جسمانی طور پر بہت کمزور ہوں۔ اس عمر میں سیاہ حلقے آنکھوں کے گرد ہیں۔ چہرے کا رنگ زرد ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ بہت کمزوری ہرماہ محسوس ہوتی ہے۔ میں احساس کمتری کا شکار ہوچکی ہوں۔ سب سے چھوٹی‘ سب سے دبلی‘ سب سے کمزور ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں۔ (سویرا‘ مردان)
مشورہ: سویرا بی بی! آپ کا خط ملا۔ ساتویں جماعت میں آپ کو احساس کمتری کے بارے میں کس نے بتایا۔ ابھی تو آپ چھوٹی سی ہیں‘ پریشان کیوں ہوتی ہیں؟ آپ کے گاؤں میں پھل خوب ہوں گے‘ کھایا کیجئے۔ آٹھ دس خوبانیاں موسم میں روز کھائیے۔ صبح ناشتے میں ایک انڈا۔ ایک گلاس دودھ‘ پانچ کھجوریں اور ایک روٹی کھائیے۔ دوپہر کو پھل‘ سبزیاں لیجئے۔ کیلے کا ملک شیک اچھا ہے یا دو کیلے کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیا کیجئے۔ آنکھوں کے حلقوں پر رات کے وقت زیتون کا تیل لگائیے۔ صبح ناشتے میں آپ دودھ کے ساتھ بادام سات عدد اور چمچ بھر کشمش بھی کھاسکتی ہیں۔ آدھ پیالی پانی میں رات کو بادام اور کشمش بھگو دیجئے۔ صبح دودھ کے ساتھ کھالیجئے پھر آپ کھجوریں نہ کھائیے۔ معلوم ہوتا ہے آپ نماز نہیں پڑھتیں پانچوں وقت کی نماز کے بہت فائدے ہیں۔ دل کو سکون ملتا ہے‘ چہرے پر نور آتا ہے۔ بے رونقی دور ہوجاتی ہے۔ لہٰذا نماز ضرور پڑھا کیجئے۔ آپ بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔ پڑھائی چھوڑ دی ہے تو آپ گھر میں قرآن پاک پڑھا کیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 360 reviews.