Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

مشورہ عنایت فرمائیں!

میں نے درد شقیقہ کے سلسلے میں چند دن پہلےایک حکیم صاحب کو اپنا چیک اپ کروایا تھا تو انہوں نے مجھے کچھ ادویات دیں وہ ادویات میں بیس دن سے مسلسل کھارہی ہوں لیکن مجھے بالکل بھی فرق نہیں پڑا۔ درد کی کیفیت وہی ہے جو دوا کے استعمال سے پہلے تھی، اب آپ مجھے مشورہ عنایت فرمائیں کہ میں دوا کا استعمال جاری رکھوں یا پھر روک دوں۔ (سحرش ‘لاہور)
مشورہ:سترشفائیں اور اکسیر البدن دی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ دیسی گھی میں گوشت کو شوربے دار بناکر روٹی سے کھائیں۔ چھ گرام شام کو کھائیں، نمک ملا ہوا نیم گرم پانی ناک میں دیں جس طرح وضو میں دیتے ہیں۔ کچھ دن کے بعددوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

پھولے پیٹ کا علاج

بہت عرصہ ہوا میں بیمار ہوگیا تھا میرا پیٹ پھول گیا تھا اور اس میں گیس اتنی بھر گئی تھی کہ میں سانس نہیں لے سکتا تھاہسپتال میں بھی داخل ہوا کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ اس زمانے میں ہمارے شہر میں ایک بہت ہی مشہور حکیم صاحب ہوا کرتے تھے وہ بہت اللہ والے بزرگ تھے ان کو دکھایا تو انہوں نے دوا کی پڑیاں دیں اور کہا کہ اونٹنی کے دودھ کے ساتھ ہی کھانی ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے اونٹنی کا دودھ میرے ابا یا بھائی بہت ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے تھے بہر کیف اس سے میں اچھا ہوگیا اس بات کو چالیس برس ہوگئے اب آکر میرا پیٹ پھر اس طرح پھولنے لگا ہے۔ ڈاکٹروں کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا میں نے خود ہی اونٹنی کا دودھ پینا شروع کردیا مگر مجھے کوئی افاقہ نہیں ہے بہت تکلیف ہے۔ (شاکر اللہ‘ پشاور)
مشورہ: پہلے آپ کو استسقاء تھا اب آپ کو گیس ہےآپ گیس‘ بدہضمی ‘ تبخیر کورس بروشر میں دی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ غذا کے بعد دونوں وقت اگر قبض ہو تو قبض کشا گولی غذا کے چار گھنٹے بعد سوتے وقت کھائیں۔ غذا میں کدو، توری، لوکی کا پھیکا، شوربا چپاتی سے کھائیں۔ بلا شدید بھوک غذا ہرگز نہ کھائیں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔

کبھی دست کبھی قبض

میری عمر 25سال ہے، مجھے قبض کی بیماری ہے مگر قبض کی دوا کھانے سے دست لگ جاتے ہیں کبھی خود ہی دست لگ جاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی میرے دائیں ہاتھ میں شدید تکلیف ہے نہ وہ بند ہوتا ہے نہ کھلتا ہے درد رہتا ہے بہت مالش کی‘ ٹکورکی کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے یہاں کے تمام حکیموں کو دکھا دیا ہے اور روبرو مشورہ لے چکی ہوں کچھ فائدہ نہیں ہوا ہے۔ (لبنیٰ‘ سوات)
مشورہ:آپ ہاضم خاص اور ستر شفائیں بروشر میں دی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ چاول دودھ دہی لسی ٹھنڈی چیزوں شربت بوتل وغیرہ سے ٹھنڈے پانی سے پرہیز رکھیں فزیو تھراپی ضرور کرائیں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔

خراب صحت

میں ایک باڈی بلڈر ہوں تقریباً ایک سال سے باڈی بلڈنگ کررہا ہوں اب ادھر چھ ماہ سے میرا پیٹ خراب ہوگیاہے جس کی وجہ سے پریشان ہوں کیونکہ جب بھی ورزش شروع کرتا ہوں پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور سیاہ رنگ کے پاخانے آنے لگتے ہیں اس کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہوگئی ہے ڈاکٹر کہتے ہیں آنتوں میں سوزش ہوگئی ہے۔ (غفران احمد‘گجرات)
مشورہ:فی الحال آپ باڈی بلڈنگ ورزش وغیرہ یکسر ترک کردیں اور گرم غذائیں انڈا مرچ گرم مصالحہ مچھلی وغیرہ کا استعمال بھی بند کردیں۔ دودھ مکھن کا استعمال بھی بند کردیں۔ عام غذا کھائیں ہر غذا کے بعد دو کیلے کھائیں۔ تین ماہ کے بعد حال لکھیں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔

ہیروئن چھڑوانے کا نسخہ

میں صادق آباد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک گاؤں کا رہائشی ہوں‘ یہاں میں بچوں کو فی سبیل اللہ حفظ قرآن کرواتا ہوں۔ پہلے میں دوسرے علاقے میں تھا‘ نوکری ختم ہوگئی تو وطن واپس آگیا۔ یہاں سارے نوجوان نشے کے عادی ہیں‘ علاقے کا بڑا سردار خود بھی ہیروئن کا عادی ہے اور اس کے گھر والے عورتیں‘ بچے‘ بڑے بلکہ پوری فیملی ہیروئن کی عادی ہے۔ یہاں کا ماحول دیکھ کر میں نے اپنے پانچوں بیٹوں کو کراچی محنت مزدوری‘ ملازمت کیلئے بھیج دیا ہے جہاں وہ آرام سے پیسے کما کر بخوبی اپنے گھر چلارہے ہیں اور مجھے بھی بھیج دیتے ہیں۔ میں پورے علاقے میں جہاں بھی گیا ہوں‘ ہیروئن کا راج ہے‘ چھوٹے چھوٹے بچے ہیرونچی ہیں‘ نوجوان بڑے‘ بوڑھے نشہ میں پڑے رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے نشہ چھوڑنا چاہا اور ملتان‘ بہاولپور‘ لاہور‘ کراچی کے نشہ چھڑانے کے مراکز میں مہینوں داخل بھی رہے مگر سوائے جیبیں خالی کرنے کے کچھ حاصل وصول نہ ہوا۔ کوئی نسخہ ہیروئن چھڑانے کا بھی ہوسکتا ہے۔ (قاری ماجد)
مشورہ: مغزکرنجوا چار گرام‘ پوست آملہ ایک گرام‘ چاکسو ایک گرام‘ ہلیلہ سیاہ ایک گرام‘ باریک سفوف بنالیں۔ دو رتی یہ دوا دن میں تین بار پانی سے دیں اور ہیروئن کو ایک دم چھوڑنے کی کوشش نہ کریں بلکہ آہستہ آہستہ کم کرتے جائیں۔ جہاں تک ہوسکے کمی‘ بہت کم مقدار میں‘ چاول کی مقدار میں کرلیں۔ نامعلوم کم مقدار میں کمی کرتے کرتے بتدریج چھوڑ دیں۔ اللہ اپنا فضل فرمائیں گے۔ مندرجہ بالا نسخہ حکیم اشرف جمیل ممتاز جوہرآبادی کا ہے اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

ایگزیما

میری سیدھے ہاتھ کی انگلی‘ سیدھے ہاتھ کا انگوٹھا پچھلے کئی سالوں سے پھٹ رہے ہیں۔ یہ اتنی گہرائی سے پھٹتا ہے کہ گوشت نظر آنے لگتا ہے‘ انگلی سیدھی ہی نہیں ہوتی۔ اگر سیدھی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو خون نکلنے لگتا ہے میں ایک طالب علم ہوں اس کی وجہ سے میری تحریر بھی درست نہیں ہوتی۔ ہاتھ پردباؤ نہیں پڑتا۔ (صوبیہ‘ لاہور)

مشورہ: یہ خشک ایگزیما ہے۔ آپ صابن، مٹی، راکھ سے انگلی اور انگوٹھے کو بچائیں۔ ان پر غبارہ چڑھا لیا کریں تاکہ دوبارہ تکلیف نہ ہو۔ عبقری کے دفتر سے ’’مرہم سکون‘‘ منگوا کر استعمال کریں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔

لڑکپن اور وٹامن

میری عمر 15 سال ہے میرے سر کے بال بڑی تیزی سے سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ جس کی وجہ سے میں بچہ نہیں لگتا ہوں۔ بہت پریشان ہوں۔ مجھے سبزیاں پسند نہیں ہیں‘ گھر والے کہتے ہیں کہ سبزیاں کھایا کرو‘ تم میں وٹامن کی کمی ہے۔ دودھ تو میں کثرت سے پیتا ہوں۔ (شرجیل‘ کوئٹہ)
مشورہ: معلوم ہوتا ہے دودھ کی وجہ سے بلغم بدن میں زیادہ ہوگیا ہے۔ سبزیاں کھانے سے سارا سر سفید ہوسکتا ہے۔ ان چیزوں سے پرہیزکریں اور ہائی پروٹین والی غذائیں کھائیں۔ عبقری کے دفتر سے اکسیرالبدن‘ خون افزاء منگوا کر کچھ عرصہ استعمال کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

بے رونق چہرہ و بال

میری عمر 21 سال ہے اور غیرشادی شدہ ہوں۔ میرا مسئلہ عام بال جھڑنے کا نہیں ہے۔ میں جب ساتویں میں پڑھتی تھی تو میرے بال گرنے لگے تھے۔ بہت ٹوٹکے استعمال کیے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اب بال جھڑ جھڑ کر بالکل ختم ہوگئے ہیں اور بہت ہی باریک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کے سامنے احساس کمتری ہونے لگتا ہے چہرہ بھی بے رونق ہوگیا ہے۔ آنکھیں کمزوری سے اندر چلی گئی ہیں۔ پہلے مجھے بہت نزلہ‘ زکام رہتا تھا مگر اس دوران پرہیز نہ کرنے کی صورت میں نزلہ اب سر میں جم گیا ہے اور مجھے خود بھی تالو سے لے کر کھوپڑی تک محسوس ہوتا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ 5 سالوں سے ہے جب کوئی ترش یا چکنی چیز کھالوں تو سر میں عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔ سر میں تیل لگانے کے بعد بھی بہت سارے بال گرتے ہیں۔(عائشہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: آپ کا خیال درست ہے‘زکام ہی کا علاج ہونا چاہیے۔ آپ الرجی نزلہ کورس کچھ عرصہ استعمال کریں۔ کچھ دن کھا کر دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

بالوں کے مسائل

میری عمر 45 سال ہے‘ میرے بال بہت گرتے ہیں‘ سر میں درد رہتاہے‘ کنگھی کرنے سے بال بہت اترتے ہیں‘ میرے بال اتنے کم ہیں کہ سرنظر آنے لگتا ہے‘ بہت پریشان ہوں۔ (مسز عبید‘ملتان)
مشورہ: پرسکون رہیں‘ پریشانی سے بال زیادہ گرتے ہیں‘ اچھی ہائی پروٹین والی غذائیں کھائیں۔اکسیرالبدن کچھ عرصہ دی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ شیمپو صابن استعمال نہ کریں‘ بے بی سوپ گلیسرین والا استعمال کرسکتی ہیں۔

زکام کا علاج

میری عمر سترہ سال ہے‘ میرا مسئلہ زکام کا ہے۔ ہر وقت زکام رہتا ہے‘ گرمیوں میں بھی۔ سردرد اتنا نہیں ہوتا‘ ناک کا ایک نتھنا بند رہتا ہے جس کی وجہ سے پورا سانس نہیں لے سکتی۔ بہت زیادہ بے چینی ہوگئی ہے‘ جب صبح بستر سے اٹھتی ہوں تو بہت زیادہ چھینکیں آنے لگتی ہیں اتنی کہ آنکھوں میں پانی آجاتا ہے۔ زکام کی وجہ سے میرے کانوں کی سماعت بھی متاثر ہورہی ہے۔ کانوں میں کبھی کبھی شدید خارش ہوتی ہے۔ (رفعت‘ لاہور)
مشورہ: شربت صدر کسی اچھے طبیب کا بنا ہوا خرید لیں اور حسب ترتیب استعمال کریں۔ غذا اور پرہیز جو وہ طبیب بتائیں اس پر بھی عمل کریں دس بارہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 326 reviews.