محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا تقریباً پانچ سال سے قاری ہوں۔ میں شروع دن سے ہی مراقبے سے فیض پانے والوں کے تاثرات پڑھتا رہا ‘ پڑھتے پڑھتے مجھے بھی مراقبہ کا شوق پیدا ہوا اور میں نے بھی روز رات کو عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ کرنا شروع کردیا‘ پہلے تو مسلسل پانچ چھ ماہ تک مجھے کچھ احساس نہ ہوسکا۔ لیکن آہستہ آہستہ میں نے مشق زیادہ وقت کرنا شروع کردی۔ پھر کچھ ماہ بعد مجھے مراقبہ میں بزرگوں کی اور مقدس مقامات کی زیارتیں ہونا شروع ہوگئیں۔ ابھی چند دن پہلے میں کافی بیمار تھا تو میں نے ہمت کرکے مراقبہ شروع کیا تو جیسے ہی میں نے آنکھیں بند کیں تو مجھے ایسے لگا کہ جیسے کوئی روشنی ایک دم میرے اوپر آئی اور آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہوگئی‘ مجھے یوں لگ رہا تھا کہ بس ابھی میری جان نکل جائے گی‘ اس طرح کی کیفیت کافی دیر رہی‘ کچھ دیر بعد میں گھبرا گیا اور میں نے آنکھیں کھول لیں‘ اُ س وقت میرا جسم پسینے سے شرابور تھا۔ (م، ع۔لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں