محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بعد از سلام کے عرض ہے کہ عبقری سے پرانا واسطہ ہے آپ کو اور عملے کو دعائیں دے رہے ہیں جو کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ ایک نسخہ یرقان کے علاج کے لیے لکھ رہا ہوں۔ ہمارا اور خود میرا بھی آزمایا ہوا ہے جو بھی استعمال کریگا انشاء اللہ شفاء پائیگا۔
نسخہ برائے علاج یرقان یا پیلیا
ایک نمبر اشیاء: عشبہ دو تولہ‘ شاھ تریہ دو تولہ‘ پودینہ خشک دو تولہ‘ سونف ایک تولہ‘ گل سرخ دو تولہ‘ چرائتہ دو تولہ۔ دو نمبر اشیاء: ٹاٹری ایک تولہ‘ قلمی شورہ ایک تولہ‘ نوشادر ایک تولہ‘ سالٹ ایک تولہ‘ جوٗکھار ایک تولہ‘ نمک دیسی ایک تولہ‘ نمک سرخ ایک تولہ‘ میٹھا سوڈا ایک تولہ۔
ترکیب: ایک نمبر والی چیزیں صاف کرکے دوسیر پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح کو صاف دیگچی میں ڈال کر ابالیں‘ ایک کلو کے قریب (اس سے زیادہ نہیں) پانی بے۔ چولہے سے اتار کر2 نمبر والی سب چیزیں پیس کر اس میں نچوڑ کر چھان کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ دوائی تیار ہے۔
خوراک: اڑھائی تولہ صبح اڑھائی تولہ شام۔ صبح صبح پہلے نہار منہ ایک پاؤ دہی گائے کے دودھ کی (جو کے بغیر ملائی ہو) میں ایک چٹکی جؤکھار کی ڈال کر ملا کر پی لیں اس کے بعد دوائی کا وزن لیں۔ (یہ جؤکھار علیحدہ دس روپے کی لے کر پیس لی جائے) امید ہے کہ ایک ہی دفعہ بنی ہوئی دوائی ساری استعمال کرنے سے مکمل فائدہ ہوجائے گا۔
پرہیز:چکنائی‘ گھی وغیرہ بالکل بند کردیں‘ نمک بھی معمولی استعمال کیا جائے۔ کلیجی ابال کر نمک میں مرچ لیموں پیاز کے ساتھ روزانہ کھائی جائے۔
(ڈاکٹر محمد بخش‘میرپور خاص سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں