دسترخوان پر بیٹھ کر کبھی پریشانیوں اور تکلیفوں کا ذکر نہ کرنا چاہیے‘ اس کا برا اثر خود تم پر‘ تمہارے بچوں پر اور تمہارے معدہ پر پڑیگا۔
بہت کم مواقع ایسے ہوتے ہیں جب خوش طبعی اور زندہ دلی سے امید افزاء ماحول نہ پیدا ہوجائے مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہمیشہ زمانے سے شکایت رہتی ہے۔ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔ مخالف خیال والوں کو جھڑک رہے ہیں‘ اپنے ماتحتوں کو خواہ مخواہ کھائے جاتے ہیں۔ یہ سب ناپسندیدہ جذبات کے نتائج ہیں۔یہ بات بہت اہم ہے کہ گھریلو زندگی میں خندہ پیشانی اور زندہ دلی سے کام لیا جائے اور گھر میں جو گفتگوئیں ہوں‘ وہ ہلکی پھلکی اور دل پذیر ہوں۔ دسترخوان پر بیٹھ کر کبھی پریشانیوں اور تکلیفوں کا ذکر نہ کرنا چاہیے‘ اس کا برا اثر خود تم پر‘ تمہارے بچوں پر اور تمہارے معدہ پر پڑے گا۔
فیصلہ کن انداز میں اپنے مسائل کو حل کیجئے
آج کل قریب قریب ہر شخص کو بہت سے مسئلے درپیش رہتے ہیں۔ یہ مشکل ہے کہ ہر معاملے میں آپ بالکل صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں‘ اس لیے ہر معاملے میں بال کی کھال اتارنے کی کوشش سے بہتر ہے کہ جلدسے جلد آپ ہر چیز کا فیصلہ کرتے رہیں‘ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو ہوجانے دیں تذبذب اور پس وپیش اور بے استقلالی سے جذباتی عارضے پیدا ہوجائیں گے۔ اس لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ فیصلہ کن انداز میں اپنے مسائل کو حل کیجئے جو کچھ کرنا ہو وہ کردیجئے اور پھر اس کے متعلق کچھ نہ سوچئے۔
موجودہ وقت کو جذباتی کامیابی کا لمحہ بنائیے
کچھ لوگ حالت انتظار میں زندگی بسر کرتے ہیں‘ ان کی نظر ہمیشہ مستقبل پر رہتی ہے اور اس خبط میں وہ کچھ اس وقت موجود ہے اس کو نظرانداز کردیتے ہیں۔ حقیقت صرف موجودہ لمحہ ہے جس میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں اور جس پر ہمیں اپنی توجہ جمائے رکھنا چاہیے۔ آئندہ کیلئے قدرتی طور پر ہمیں منصوبے بنانے چاہئیں مگر تمام تر دن منصوبوں ہی کا ہوکر نہ رہ جانا چاہیے۔ اگر موجودہ لمحہ میں ہم صحیح طور پر زندگی بسر کرتے ہیں تو ہمارا مستقبل اطمینان بخش ہوگا۔
وساوس ‘ ٹینشن اور جذبات ہیجان میں مبتلا ’’جذبات اور خیالات کے روگ نبویؐ طریقے اور جدید سائنس‘‘ کتاب کا مطالعہ ضرور کریں اور اپنا علاج خود کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں