اگر ہم اس کی توصیف و ثناء بیان کرنےلگیں تو ہم اس کا حق کبھی بھی ادا نہیں کرسکتے۔
ویسے تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو بہت سے ناموں سے نوازا ہے لیکن اسم محمد ﷺ اور احمد ﷺ آپ ﷺ کے ذاتی نام ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ہر چیز میںگہرائی ہے اور اس نےاپنے ہر کام میں حکمت پنہاں رکھی ہے۔ اسم محمد ﷺ کو بھی آپ غور سے دیکھیں تو اس میں بہت وسعت ہے۔ اس کے ہر لفظ میں اللہ تعالیٰ نےاپنے محبوب کی حمد و ثناء رکھی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’اور ہم نے آپ (ﷺ) کی خاطر آپ (ﷺ) کا ذکر بلند کردیا‘‘اسم محمد ﷺ کا مطلب ہے جس کی بہت تعریف کی جائے۔ اگر ’’م‘‘ کو ہٹایا جائے تو ’’حمد‘‘ بن جاتا ہے جس کا مطلب توصیف و ثناء کے ہیں اگر ’’ح‘‘ کو ہٹایا جائے تو ’’مد‘‘ باقی رہ جاتا ہے جس کا مطلب ’’بلندی‘‘ کے ہیں۔ اس سے اللہ تعالیٰ اپنی بہت محبت کا اظہار کرتا ہے۔لفظ ’’محمد‘‘ قرآن پاک میں چار مرتبہ آیا ہے۔ 1۔ ’’اور محمد رسول یہی ہیں‘‘ 2۔ محمد (ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں‘‘ 3۔ ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور پھر نیک عمل کیے اور اس کو جو محمد (ﷺ) پرنازل ہوا قبول کیا‘‘ 4۔ ’’محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں‘‘ ہم جب اسم ’’محمد‘‘ (ﷺ) زبان اور ہونٹوں سے ادا کرتے ہیں تو بے اختیار ہونٹ ایک دوسرے سےمل کر اس کو چوم لیتے ہیں۔نہ جانے اور کتنی وسعتیں ہوں گی اور کیوں نہ ہوں؟؟؟ جب کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب (ﷺ) کے لیے ہی یہ کائنات تخلیق کی ہے۔ جس گھر میں لفظ ’’محمد‘‘ نام کا کوئی بچہ ہو تو اس میں بہت رحمتیں ہوتی ہیں اگر ہم اس کی توصیف و ثناء بیان کرنےلگیں تو ہم اس کا حق کبھی بھی ادا نہیں کرسکتے۔ اس کے بے شمار فضائل ہیں جو ہماری وسعت سے باہر ہیں۔
اخلاص کا نور
ایک بزرگ اپنے شیخ کی خدمت میں گئے‘ ہدیہ لانے کیلئے کچھ نہیں تھا‘ راستہ میں خشک لکڑیوں کا ایک گٹھا باندھا اور وہ لاکر بطور ہدیہ پیش کردیا‘ ان بزرگ نے اس کی اتنی قدر کی اور وصیت فرمائی کہ میرے مرنے کے بعد غسل کیلئے جو پانی گرم کیا جائے وہ اسی سوختہ سے کیا جائے۔ (ہمشیرہ احمد شاہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں