Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں گھریلومسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء


محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے گھر والے ماہنامہ ’’عبقری‘‘ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ میں ماہنامہ عبقری کے قارئین کیلئے ایک آزمودہ نسخہ تحریر کررہا ہوں جوکہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ ایک دفعہ میری والدہ محترمہ بیمار ہوگئیں شدید بیمار‘ بخار ایسا کہ جانے کا نام نہ لے‘ کوئی ڈاکٹر‘ کوئی حکیم ایسا نہ چھوڑا‘ جسے دکھایا نہ ہو۔ ایک معروف اسپیشلسٹ نے ٹی بی تجویز کی۔ دوا استعمال کرانے سے طبیعت اور بگڑگئی۔ ایک اور سپیشلسٹ جن کا طوطی آج بھی ہمارے علاقے میں بول رہا ہے انہوں نے بخار کا سبب ضعف بتلایا۔ ڈسپرین کے استعمال کا مشورہ دیا۔ ڈسپرین سے افاقہ ہوا لیکن جس دن ڈسپرین استعمال نہ کریں اسی دن بخار پھر عود کر آجاتا۔ میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ ڈاکٹر یہ ڈسپرین کب تک استعمال کروانی ہے؟ بڑے تحمل سے کہا جب تک سانس ہےمیں نے کہا اس کا کوئی مستقل حل؟ کہنےلگے اس کا مستقل کھانا ہی مستقل حل ہے۔ میرے ایک محسن نے کشتہ سونا بنایا۔ سات خوراکیں مفت دیں۔ والدہ کو کھلائیں طبیعت میں چستی اور چہرے پر رونق آگئی۔ لیکن بخار تو شاید واپسی کا راستہ ہی بھول چکا تھا۔ اسی پریشان کے دوران اپنے ایک دوست کے ذریعے کراچی کے ایک طبی پروگرام میں مدرسہ تکمیل الطب لکھنو کے بالواسطہ فیض یافتگان حکیم مراد عظیم قاضی و حکیم احسان عظیم قاضی سےملاقات ہوئی۔ رات انہیں کے ہاں قیام تھا۔ ان سے اپنی والدہ کی بیماری کا تذکرہ کیا۔ مشت بھر برگ شجر اور ایک بالشت لکڑی کا جوشاندہ تجویز کیا۔ 20 یوم والدہ کو استعمال کروایا۔ آج تقریباً پانچ سال کا عرصہ ہوچکا ہے اب تک بفضلہ تعالیٰ صحت مند ہیں۔ نسخہ متبرکہ یہ ہے:۔ گلوتازہ ایک بالشت‘ جھاؤ کے تازہ پتے ایک کف دست‘ شربت بزوری معتدل 4 چمچ۔ ترکیب استعمال: گلو کو کوٹ کر چھوٹے چھوٹے پیس بنالیں۔ دو پیالے پانی میں گلو اور جھاؤ کے پتے ڈال کر خوب جوش دیں جب ایک پیالہ پانی رہ جائے چھان کر شربت بزوری ملا کر صبح نہار منہ پلائیں اسی طرح ایک خوراک دوپہر اور ایک رات کو ایک ماہ استعمال کروائیں۔ (اقتباس: عبقری فائل2)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 681 reviews.