Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آیت قطب اور لاعلاج بیماریوں کا علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

یہ آیت 7 دفعہ پڑھ کر مریض کی آنکھوں‘ سر اور کان میں پھونک ماریں ان راستوں سے جادو اور جنات داخل ہوتے ہیں وہ بند ہوجائیں گے۔ دن میں دو دفعہ یہ عمل کریں۔ اول و آخر درود ابراہیمی مجرب ہے۔ انشاء اللہ جنات اور جادو کا اثر زائل ہوجائے گا اور مریض کو سکون آجائیگا۔

آج میں صرف ایک آیت کا ذکر کروں گا جو قرآن پاک کی لمبی آیات میں سے ایک آیت ہے۔ ہے تو صرف ایک ہی آیت مگر یہ ایک آیت چار پانچ لائنوں پر محیط ہے اور اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ میں نےجب سے اس آیت کے فوائد سنے ہیں میں نے یہ فوراً یاد کرلی ہے اور ہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ اور آیۃ الکرسی کے ساتھ ساتھ اس آیت کو ضرور پڑھتا ہوں اور الحمدللہ اس کا اثر بھی بہت زیادہ محسوس کرتا ہوں۔ میری تمام بہن بھائیوں سے اور خصوصاً عبقری پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ اس آیت کو فوراً یاد کرلیں اور ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی کےساتھ ساتھ اس آیت کو بھی آج ہی سے پڑھنا شروع کردیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ اس کا اثر محسوس کرنا شروع کردیں گے۔ آزمودہ ہے۔ اس آیت کی برکت سے نہ صرف آپ کے دنیاوی مسائل حل ہوں گے اور گھریلو مشکلات آسان ہوں گی بلکہ خیروبرکت اور آخرت بھی ساتھ ساتھ بنتی چلی جائے گی۔یہ آیت قطب سورۂ آل عمران پارہ 4 کی آیت نمبر 154 ہے۔ اس کے فوائد حسب ذیل ہیں:۔
جنات اور جادو کے توڑ کیلئے: یہ آیت 7 دفعہ پڑھ کر مریض کی آنکھوں‘ سر اور کان میں پھونک ماریں ان راستوں سے جادو اور جنات داخل ہوتے ہیں وہ بند ہوجائیں گے۔ دن میں دو دفعہ یہ عمل کریں۔ اول و آخر درود ابراہیمی مجرب ہے۔ انشاء اللہ جنات اور جادو کا اثر زائل ہوجائے گا اور مریض کو سکون آجائیگا۔
جلدی امراض کیلئے: ہر قسم کی جلدی امراض مثلاً خارش انفیکشن کیلئے اس کا عمل بہت مفید ہے۔ 7 دفعہ یہ آیت پڑھ کر مریض پر دم کردیں‘ انشاء اللہ خارش ختم ہوجائیگی۔
بچوں کی بیماری کیلئے: چھوٹے بچوں کا ڈر جانا‘ رونا‘ سوکھاپن‘ دودھ نہ پینا‘ سبق یاد نہ ہونا‘ نظر کا کمزور ہونا ان بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ اول و آخر درود ابراہیمی 7 دفعہ صبح اور 7 دفعہ شام پڑھیں۔ انشاء اللہ 5،7 دن مسلسل یہ عمل کرنے سےبچوں کی جملہ بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔
آدھے سر کے درد کیلئے: آدھے سر کے درد کیلئے اول و آخر درود ابراہیمی 21 دفعہ پڑھ کر 21 پھونکیں مریض کو ماریں۔ انشاء اللہ جلد آرام آجائے گا۔
ہر قسم کی مرگی کیلئے: ہر قسم کی مرگی کیلئے صبح و شام 21،21 مرتبہ پڑھ کر پھونک ماریں اور مریض کے مکمل ٹھیک ہونے تک یہ عمل کرتے رہیں۔ اول و آخر درود شریف لازمی پڑھیں۔
کینسر کیلئے: کینسر کی کوئی بھی قسم ہو پھوڑا ہو یا جسم کا کوئی بھی حصہ متاثر ہو‘ صبح و شام 41 مرتبہ پڑھ کر مریض کو دم کردیں‘ مکمل صحت یابی تک یہ عمل روزانہ کرتے رہیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے بہت فرق محسوس ہوگا۔
لاعلاج امراض کیلئے: کسی بھی لاعلاج مرض کیلئے جس سے ڈاکٹر حکیم عاجز آگئے ہوں۔41 مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی پڑھ کر مریض پر پھونکیں اور پانی پر بھی پھونکیں‘ یہی پانی مریض کو پلائیں بلکہ سارا دن پلاتے رہیں پانی کم ہوجائے تو اور ڈال لیا کریں‘ صبح کے وقت یہ عمل کرلیا کریں اور اگلی صبح پھر یہی عمل دہرائیں۔
کسی بھی مقصد کیلئے: کسی بھی نیک مقصد کیلئے اول وآخر درود ابراہیمی 7 مرتبہ یہ آیت پڑھ کر ہاتھوں پر پھونکیں اور پھر چہرے پر مل لیں انشاء اللہ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔
ڈاڑھ درد کیلئے:اول و آخر درود ابراہیمی 3 مرتبہ یا 5 پانچ یہ آیت پڑھیں اور انگلی پر پھونکیں اور یہی انگلی درد والے دانت یا ڈاڑھ پر لگالیں‘ انشاء اللہ فوری اثر ہوگا۔
بچھو یا سانپ کا ڈسا: اگر بدقسمتی سے بچھو یا سانپ ڈس لے تو 21 بار آیت پڑھ کر متاثرہ حصہ پر پھونکیں اور دائیں کان میں پھونکیں انشاء اللہ درد اور زہر دونوں ختم ہوجائیں گے۔
پیٹ کی اندرونی بیماریاں: معدے میں زخم ہو‘ جگر خرابی ہو‘ کسی قسم کا یرقان ہو‘ انتڑیوں میں بھی درد ہو یا گردے کا درد ہو‘ یہی آیت 7 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو یہی پانی سارا دن پلاتے رہے‘ یہی عمل شام کو بھی کرلیا کریں۔
عام جسمانی درد کیلئے: جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو اول و آخر درود شریف 7 دفعہ یہی آیت پڑھ کر دم کریں اور دن میں کم از کم چار مرتبہ کریں انشاء اللہ ہر قسم کا درد ختم ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 680 reviews.