Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں كا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

اس طرح کا عمل نہ کریں

کوئی ایسا عمل بتادیں جن کے ذریعے میں کسی ایسے شخص سے ملاقات کرلوں جس کا انتقال ہوچکا ہو۔ (لبنیٰ فیصل)
جواب: آپ نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی ہے کہ آپ مذکورہ عمل کس مقصد کیلئے کرنا چاہتی ہیں۔ بالعموم اس طرح کے عملیات کا فائدہ نہیں ہوتا۔ نیز اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ کا ذہن الجھ جائے اور نتائج مثبت کے بجائے منفی مرتب ہوں۔ جگہ مختصر ہونے کی وجہ سے مزید تفصیل کی گنجائش نہیں ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اس طرح کا عمل نہ کریں۔

ذہنی الجھن

میرا مسئلہ کمزور یادداشت ہے۔ بچپن سے میں ایک لائق طالبہ شمار ہوتی ہوں۔ ہر جماعت میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوئی۔ اب جبکہ تعلیم کے اہم مراحل شروع ہوگئے ہیں میرا حافظہ روز بروز کمزور ہوتا جارہا ہے۔ کورس کے علاوہ بہت سی باتیں جو میری تعلیمی لیاقت کو بڑھاتی ہیں فوراً ذہن سے نکل جاتی ہیں۔ اب کورس کی باتیں بھی ذہن سے نکلنے لگی ہیں۔ اس صورت حال سے میں ذہنی طور پر مزید الجھن میں مبتلا ہوگئی ہوں۔ (یمنیٰ انعام‘ لاہور)
جواب: عمر کے مختلف ادوار میں جسم انسانی میں کیمیاوی طور پر بہت تیز تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں چنانچہ اس بات کاامکان ہوتا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں اعصابی کارکردگی واقعی طور پر متاثرہوجائے۔ پریشان ہونے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انشاء اللہ یہ شکایت دور ہوجائے گی۔ روزانہ کے معمولات میں تنظیم و ترتیب پیدا کریں۔ ایسی سرگرمیوںسے گریز کریں جن سے توانائی کا زیاں ہوتا ہے۔ رات کو جلد سوجائیں اور صبح سویرے اٹھ جائیں۔ نماز فجر کے بعد کھلی فضا میں آہستگی کے ساتھ گہری سانسیں لیں اور دس منٹ تک افق کی روشنی میں نگاہیں جمائیں۔ متوازن غذا استعمال کریں جن میں سارے اجزاء موجود ہوں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں نتائج سامنے آجائیں گے۔

مشورے کی طالب

میں ایف اے کی طالبہ ہوں۔ عمر تقریباً19 سال ہے۔ اس عمر میں میری نظر بہت کمزور ہوگئی ہے اور عینک کا نمبر منفی پانچ ہے۔ بصارت کی تقویت کے بارے میں مشورے کی طالب ہوں۔(صدف‘ لاہور)
جواب: سب سے پہلے تو ان تمام باتوں سے اجتناب کریں جو بصارت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ مثلاً ٹی وی دیکھنا‘ بہت زیادہ روشنی میں رہنا‘ پڑھتے ہوئے کتاب کو قریب رکھنا یا اس طرح پڑھنا کہ انکھ کے عضلات پر دباؤ پڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ طبیب کےمشورے سے ایسی غذائیں پابندی سے استعمال کریں جو قوت بصارت کو بہتر کرتی ہوں۔ روحانی طور پر یہ عمل قوت بصارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں اور جس جگہ بیٹھیں وہاں زیادہ سے زیادہ اندھیرا کرلیں۔ تصور کریں کہ آسمان سے نورانی شعاعیں آکر آپ کے سر میں جذب ہورہی ہیں اور زبان سے اسم یَابَصِیْرُپڑھتی رہیں۔ گویا یہ تصور کرنا ہے کہ اسم یَابَصِیْرُکی شعاعیں آپ کے اندر جذب ہورہی ہیں۔ دس منٹ یہ تصور اور ورد کرنے کے بعد کسی سے بات کیے بغیر سوجائیں۔ کئی ماہ تک مسلسل اس عمل کو جاری رکھیں۔ انشاء اللہ بصارت کو فائدہ پہنچے گا۔

بھائی کی صحت

بھائی کی صحت خراب رہتی ہے اور آئے دن بخار چڑھ جاتا ہے۔ بچپن میں اکثر سوتے سے اٹھ کر رونے لگتا تھا۔ بڑا ہوا تو اکثر کہتا تھا کہ مجھے ڈر لگتا ہے۔ طبیب کہتے ہیںکہ بظاہر کوئی بیماری نہیں ہے صرف کمزوری ہے تاہم کمزوری کے علاوہ اس کا مزاج بھی زودحسن ہے۔(فائزہ‘ گوجرانوالہ)
جواب: عمدہ قسم کی چار پانچ کھجوروں پر علی الصبح سو مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ دم کرکے بھائی کو کھلائیں۔ ممکن ہو تو بھائی خود یہ عمل کرلے۔ غذا میں تمام اشیاء کو شامل کریں۔ یعنی پھل اور سبزیاں بھی استعمال کی جائیں۔ انشاء اللہ صحت بہتر ہوجائے گی۔مذکورہ عمل کو کم از کم دو ماہ تک کیا جائے۔

سکون قلب

میں سکون قلب حاصل کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا چاہتی ہوں۔ نمازوں کے بعد کئی اورادو وظائف معمول میں داخل ہیں۔ لیکن اب اتنی بے کیفی ہوگئی ہے کہ نماز ادا کرنے کو بھی دل نہیں چاہتا۔ اس کے علاوہ ماحول کے زیراثر میں ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتی ہوں۔ افراد خانہ بھی مجھ پر توجہ نہیں دیتے۔(نسیم فاطمہ‘ کراچی)
جواب: عبادت کے معاملےمیں فکرو عمل دونوں باتوں پر توجہ دیں۔ نماز کی ادائیگی کے وقت یہ تصورقائم کیا کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور نماز ادا کررہی ہیں۔ دیگر اورادو وظائف پر فی الحال عمل نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور نظام قدرت پر غور کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت یہ سوچ کر کی جائے کہ وہ عبادت کے لائق ہے اور اس کی رحمت اور قدرت لائق حمد ہیں۔ اس کے علاوہ زندگی کے معاملات میں اس بات کی کوشش کریں کہ آپ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ نیز ضرورت مند لوگوں کو جس طرح ممکن مناسب ہو مدد کیا کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد بے کیفی دور ہوجائے گی۔

سورۂ بقرہ کی تلاوت

میرا تین سالہ بیٹا رات کو سوتے میں پیشاب کردیتا ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ میں پوری طرح آگاہ ہوں کہ نفسیاتی طور پر کون سے عوامل اس عادت کا باعث بنتے ہیں لہٰذا میں نہ اسے ڈراتی ہوں اور نہ زیادہ ڈانٹتی ہوں۔ بظاہر وہ کسی چیز سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔ بہت زیادہ پانی بھی وہ نہیں پیتا اور نہ جسمانی طور پر کمزور ہے۔ البتہ اس کا رنگ قدرے زرد رہتا ہے اور دانت پیستا ہے۔ کوئی ایسا اسم یا روحانی عمل تجویز کریں جس سے اسے ان تمام باتوں میں فائدہ حاصل ہو۔ (محمد شفیق‘ ملتان)
جواب: کسی طبیب سے معائنہ کرائیں کیونکہ بعض باتیں کسی طبی خرابی کی نشاندہی کررہی ہیں۔ طبیب کی ہدایت پر عمل کیا جائے تاکہ جسمانی نظام بحال ہوجائے۔ رات کو جب بچہ سوجائے تو سرہانے کھڑے ہوکر مناسب بلند آواز سے سورۂ بقرہ کی ابتدائی آیات الٓم سے لیکر یومنون بالغیب تک پڑھیں۔ تمام الفاظ واضح اور الگ الگ ہونے چاہئیں۔ بعدازاں سر پر دم کردیا جائے۔ دن میں دو مرتبہ یہی آیات پانی پر دم کرکے پلائیں۔ شام یا رات کو سو مرتبہ یَارَحِیْمُ پانی یا کسی بھی مشروب پر دم کرکے پلایا جائے۔

ذہن پر بوجھ

میں خیالات کی دنیا میں رہنے والی لڑکی ہوں۔ دنیا کے حقائق سے ناواقف ہوں۔ ہمہ وقت مختلف خیالات میں ڈوبی رہتی ہوں۔ خیالات کی زیادتی اور غلبہ سے میں ماحول سے منقطع ہوجاتی ہوں۔ ذہن پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے اور دماغ ساتھ نہیں دیتا۔ اگر کوئی بات ہفتہ بعد ہونے والی ہو یا کوئی کام پندرہ دن بعد کرنا ہو تو وقت سے پہلے سوچنا شروع کردیتی ہوں اور مسلسل سوچتی ہوں۔ یہ تمام خیالات زائد ہوتے ہیں۔ ذہن کے اس رجحان کو مغلوب کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ (روحی‘ راولپنڈی)
جواب: ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ چند دنوں میں آپ کے بے جا اور پریشان کن خیالات کا روگ ختم ہوجائے گا۔

مایوسی ہی مایوسی

میں اپنی زندگی سے مایوس ہوتی جارہی ہوں۔ ہمہ وقت پریشان رہتی ہوں اور مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ میں کیا سوچتی ہوں۔ ہر وقت مضمحل اور سست پڑی رہتی ہوں اور کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ خود اعتمادی نام کو نہیں۔ پڑھتے ہی بات ذہن سے نکل جاتی ہے۔ جسمانی طور پر تندرست دکھائی دیتی ہوں لیکن اندر سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہوں۔ دماغ بالکل سن رہتا ہے اور آج کل رنگت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔ بال کثرت سے گررہے ہیں اور اکثر نزلہ و زکام ہو جاتا ہے۔ گرمی اور سردی دونوں بہت زیادہ محسوس ہوتی ہیں۔ میرا قد بھی قدرے چھوٹا ہے جس کا احساس لوگ مجھے کسی نہ کسی طرح دلاتے رہتے ہیں۔ (افشین‘ شیخوپورہ)
جواب: آپ کے مسائل ایسے تو نہیں کہ آپ زندگی سے مایوس ہوجائیں۔ یہ رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ زیادہ احساس ہیں اور اس طرز طبیعت کی وجہ سے چھوٹے مسائل کو اپنے اوپر مسلط کرلیا ہے۔ اس طرح کی طرز فکر کو قوت ارادی استعمال کرتے ہوئے تبدیل کرنے کی کوشش کریں جب آپ ذہنی طور پر خوش و خرم رہنےکا فیصلہ کرلیں گی تو بہت جلد پریشان کن خیالات مغلوب ہوجائیں گے اور ذہنی توانائی لوٹ آئے گی۔ علاج اور پرہیز کے ذریعے نزلہ و زکام کا سدباب کریں تو انشاء اللہ صحت بھی بہتر ہوجائے گی۔ نماز پابندی سے ادا کریں اور نماز میں یہ تصور کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضورکھڑی ہیں۔ جب بھی فارغ ہوں یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کیا کریں۔ چلتے پھرتے اور کام میں مشغول رہتے ہوئے بھی ان اسماء کو پڑھ سکتی ہیں۔

نشے کی عادت

شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں۔ ویسے تو سب ٹھیک ہے لیکن میرے شوہر میں چند خامیاں موجود ہیں۔ بہت زیادہ غصہ کرتے ہیں اور ہر کسی سے الجھ جاتے ہیں۔ نشے کی عادت میں مبتلا ہیں۔ رات دیر سے گھر آتے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میں یہ سب کچھ چھوڑ دوں گا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔(ف، سکھر)
جواب: رات کو جب شوہر سوجائیں تو ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر گردن کے مقام پر دم کردیں جہاں سے ریڑھ کی ہڈی شروع ہوتی ہے۔ دم کرتے ہوئے تصور کریں کہ آپ اور شوہر دونوں عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں۔ تصور کامطلب یہ نہیں ہے کہ ذہن میں کوئی مخصوص تصویر بنائی جائے بلکہ صرف خیال کرلینا کافی ہے۔ کئی ماہ تک اس عمل کو جاری رکھا جائے۔ شوہر سےالجھنے اور ان کی خامیوں کی بار بار نشاندہی سے گریز کیا جائے۔

فاقوں کی نوبت

آج سے تقریباً چار سال پہلے میرے حالات بہت اچھے تھے۔ زندگی سکون سے گزر رہی تھی کہ اچانک سب کچھ بدل گیا۔ بہت اچھی ملازمت جاتی رہی اور مالی حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ فاقوں کی نوبت آگئی۔ اس کے بعد سے جہاں بھی نوکری کرتا ہوں چند ماہ کے بعد جواب مل جاتا ہے۔ا گرچہ وسیع اور اچھا تجربہ حاصل ہے لیکن ملازمت مستقل حاصل نہیں ہوتی۔ اب ایک سال سے بیکار ہوں اور کتنی ہی جگہ کوشش کے باوجود کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ایسے حالات میں کیوں گرفتار ہوں۔(توقیر شیخ‘ کراچی)
جواب: نماز پابندی سے ادا کریں اور ہر نماز کے بعد اکیس بار یَااَللہُ یَااَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کریں۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ انسان کی زندگی میں اچھے اور برے دن آجاتے ہیں لیکن آدمی کو چاہیے کہ ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے اور اپنے افعال و کردار کی اصلاح کرتا رہے۔ مایوسی اور ذہنی انتشار سے خود کو حتی الامکان دور رکھیں انشاء اللہ حالات میں ضرور بہتری آجائے گی۔

منتشر خیالات

اکثر و بیشتر پراگندہ ذہنی میں مبتلا رہتا ہوں۔ بیداری کے علاوہ خواب میں بھی منتشر خیالات پیچھا نہیں چھوڑتے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ذہن کو حسب معمول کنٹرول میں کروں لیکن ان خیالات کے سامنے خود کو بے بس پاتا ہوں۔ ذہنی تھکن کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی توانائی میں شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔ کام شروع کرتے ہی اکتاہٹ اس بری طرح سوار ہوجاتی ہے کہ چھوڑ کر ہٹ جاتا ہوں۔ کام کرنے کی ہمت اپنے اندر نہیں پاتا۔ حافظہ کمزور ہوگیا ہے اور عبادت میں دل نہیں لگتا۔ (احسان بٹ‘ گوجرانوالہ)
جواب: رات کو سونے سے پہلے آرام دہ نشست پر بیٹھ کر آنکھیں بند کرلیں اور ذہن کو حتی المقدور تمام خیالات سے آزاد کرکے تصور کریں کہ آپ اپنے دل کی گہرائیوں میں دیکھ رہے ہیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک یہ عمل کریں اور جس جگہ یہ عمل کریں وہاں زیادہ سے زیادہ اندھیرا کریں۔ اس کے بعد بستر پر سونے کیلئے لیٹ جائیں اور یَاحَفِیْظُ کا ورد کرتے رہیں۔ یہاں تک کہ نیند آجائے۔ انشاء اللہ پراگندہ ذہن سے نجات حاصل کرلیں گے اور جسمانی ذہنی توانائی بحال ہوجائے گی۔

ٹائیفائیڈ بخار کیلئے

ھوالشافی: پھٹکڑی کو توے پر رکھ کر کِھل کرلیں اور ہلدی گانٹھ والی لیکردونوں ہم وزن پیس لیں پھر دونوں چیزوں کا باریک پاؤڈر مکس کرلیں اور کیپسول زیرو سائز کے بھر لیں ایک صبح اور ایک شام کو دیں۔انشاء اللہ ٹائیفائیڈ بخار ختم ہوجائے گا صرف دو خوراکیں ہی کافی ہیں۔

خونی بواسیر کا آسان علاج

50 گرام گوند کتیرا لے لیں اس کو پیس کر اس کی چھ پڑیاں بنالیں‘ ایک پڑیا گوند کتیرا اور چھ کیلے لے لیں‘ یہ چھ کیلے ایک پڑیا کے ساتھ لگا لگا کر کھالیں‘ کل چھ پڑیاں اور 36 کیلے چھ دن ہی کھانے ہیں‘ خونی بواسیر ختم ہوجائے گی۔ (طارق محمود‘ رحیم یارخان)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 675 reviews.