Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک انوکھا اسم اور رحمت الٰہی کے سمندر

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

جب کسی کو تنگ دستی ہو‘ روزی کے ذرائع محدود ہوں یا حصول مال میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہو یا کاروبار تباہ ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ رات کے پچھلے پہر اٹھے اور اللہ کے حضور دو دو رکعت کرکے بیس نوافل پڑھے اور ہر نفل کی رکعت میں الحمد کے بعد قل شریف پڑھ کر ایک سو مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھے اور 21 دن تک یہ عمل کرے۔

اللہ غفار ہے یعنی اپنے بندوں کے گناہ معاف کرنے والا ہے۔ غفار کا مطلب ڈھانپنا اور چھپانا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے عیبوں اور گناہوں کو اپنی رحمت میں چھپا لیتا ہے ان کی نافرمانیاں خطائیں اور فرمائشیں غرضیکہ ہر قسم کی کوتاہی اور بے ادبی کو دیکھ کر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ ڈھیل دے دیتا ہے مگر جب انسان کو اپنے گناہوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ اللہ کے حضور میں آکر معافی طلب کرتا ہے تو وہ اسے معاف کردیتا ہے اس لحاظ سے وہ غفار ہے لہٰذا غفار وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی خوبیوں کو تو ظاہر فرمائے مگر برائیوں پر پردہ ڈال دے اور آخرت میں اس کے گناہوں سے درگزر فرمائے۔ اللہ کی یہ صفت بہت وسعت والی ہے۔ اس لیے جو شخص اس صفت کو کثرت سے پڑھے گا وہ اللہ کا شیدائی بن جاتا ہے اور اس کے دل میں ہر وقت توبہ اور مغفرت حاصل کرنے کا احساس اٹھتا ہے اس لیے یہ اسم پڑھنے والا ہمیشہ گناہوں سے بچا رہتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۱۲۸۱ ہیں اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔
گناہوں کی معافی کا عمل
یہ اسم گناہوں کی مغفرت کیلئے بہت اچھا ہے لہٰذا جو شخص اسے روزانہ 1281مرتبہ بعد نماز فجر پڑھتا رہے اور آخری دم تک اس وظیفہ کو پڑھتا رہے اس کے گناہ ہمیشہ معاف ہوتے رہیں گے اور جب وہ دنیا سے جائے گا تو اس کے سب گناہ معاف ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر ہر نماز کے بعد 12 مرتبہ اس اسم کو پڑھتے رہیں تو پھر اللہ کی رحمت سے انسان کو گناہوں سے بچنے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ ایک اور قول ہے کہ اگر اسے ہر جمعہ کے بعد سو مرتبہ پڑھتا رہے تو مغفرتِ خداوندی میں رہے گا۔
مقدمہ میں راضی نامہ
اگر دو فریقوں میں راضی نامہ نہ ہوتا ہو تو اس اسم کو گیارہ دن تک مغرب کی نماز کے بعد 5124 مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ راضی نامہ ہوجائے گا۔ ایسے ہی اگر آپ کا کوئی مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے آپ بذات خود اس میں راضی نامہ کرنا چاہتے ہوں مگر فریق ثانی نہ مانتا ہو تو ظہر کی نماز کے بعد تین ہزار مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھیں۔ انشاء اللہ مقدمہ میں راضی نامہ ہوجائے گا۔
نیک اعمال کی توفیق
جس شخص کی طبیعت نیک کاموں کی طرف مائل نہ ہوتی ہو بلکہ نفس بُرے کام سوچنے میں لگا رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایک روز دو رکعت نفل توبہ پڑھے اس کے بعد اس اسم کو 3125 مرتبہ پڑھنا شروع کردے اور پورے چالیس دن تک پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ اس سے برائیاں ختم ہوجائیں گی اور وہ نیک اعمال کی طرف راغب ہوجائے گا۔
رزق کی تنگی کا حل
جب کسی کو تنگ دستی ہو‘ روزی کے ذرائع محدود ہوں یا حصول مال میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہو یا کاروبار تباہ ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ رات کے پچھلے پہر اٹھے اور اللہ کے حضور دو دو رکعت کرکے بیس نوافل پڑھے اور ہر نفل کی رکعت میں الحمد کے بعدآخری چھ سورتیں پڑھ کر ایک سو مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھے اور 21 دن تک یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ اس کی تنگدستی ختم ہونے کے آثار پیدا ہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 672 reviews.