Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

٭اپنے بچوں کو چھالیہ کھانے سے روکیں٭سیاہ داغ٭ڈرتی ہوں نظر نہ چلی جائے٭عجیب بیماری٭

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

 

اپنے بچوں کو چھالیہ کھانے سے روکیں

میرا منجھلا بچہ دس سال کی عمر سے بیمار چلا آرہا ہے یوں تو میرے سب بچوں کی صحت بہت اچھی ہے مگر میرا یہ بچہ خاص طور پر بہت تندرست ہوا کرتا تھا اور خوبصورتی میں بھی سب بچوں سے زیادہ تھا۔ ایک مرتبہ میرے نوکر کے ساتھ جارہا تھا پولیس نے پکڑلیا اور تھانے لے گئے انہوں نے سمجھا نوکر نے کسی غیرملکی بچے کو اغوا کرلیا ہے ہمیں ٹیلیفون آیا تو تھانے جاکر نوکر کو اور بچے کو لیکر آئے مگر اب بچے کو دیکھ کر آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں نہ اس کی صحت ہے نہ رنگ اور خوبصورتی سب ختم ہوگئی اور یہ صرف میٹھی چھالیہ کھانے کی وجہ سے ہوا۔ بڑے بھائی نے سونف سپاری اس کے منہ میں ڈال دی وہ کسی بات پر ہنسنے لگا سپاری اس کے پھیپھڑے کی نالی میں چلی گئی جس سے اسے بہت کھانسی ہوئی سانس بند ہونے لگا‘ چیخ و پکار سن کرکمرے میں جاکر دیکھا تو بچے کی آنکھوں سے پانی جاری تھا اور وہ نہ بول سکتا تھا نہ اچھی طرح سانس لے سکتا تھا جلدی جلدی اسے پانی پلایا کافی دیر کے بعد وہ بولنے کے قابل ہوا اس کے کچھ عرصہ بعد اسے سانس کی بیماری ہوگئی حملہ کے وقت اسے کسی انجکشن یا دوا سے آرام نہیں آتا پھر خود ہی ٹھیک ہوتا ڈاکٹر کہتے تھے اس طرح کی سانس کی بیماری ہم نے نہیں دیکھی‘ ایکسرے ہوئے تو اس کا دل دائیں طرف کھسکا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے نمونیہ تشخیص کیا مگر علاج سے جب کوئی فائدہ نہیں ہوا تو ہم بچے کو انگلینڈ لے گئے وہاں لندن کے ایک ڈاکٹر کو دکھایا اس نے ایکسرے دیکھتے ہی کہہ دیا کہ اس کی سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس گئی ہے بلاتاخیر ابھی آپریشن ہوگا اس نے اسی وقت آپریشن کیا تو وہی چھالیہ کا ٹکڑا نکلا ہم لوگ حیران ہوگئے۔ بہرحال بچے کی جان بچ گئی بچہ اب بائیس سال کا ہے وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہے سانس وغیرہ سب ٹھیک ہے دل بھی اپنی جگہ پر آگیا ہے مگر اس کی صحت اس کے بعد سے ٹھیک نہیں ہوئی‘ رنگ بالکل سانولا سا ہوگیا ہے جیسے کوئی جل جاتا ہے زیادہ بھاگ دوڑ نہیں کرسکتا جلدی تھک جاتا ہے‘ سب سے بڑی مصیبت یہ ہوئی ہے کہ اس کا حافظہ بہت کمزور ہوگیا ہے اس لیے تعلیم میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ ادھر پڑھتا ہے اُدھر بھول جاتا ہے چیزیں رکھ کر بھول جاتا ہے‘ ادھر اُدھر ڈھونڈتا رہتا ہے۔ نام نہیں یاد ہوتے تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ (ف،لاہور)
مشورہ: شکر کریں آپ کے بچے کو اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی بخشی۔ بہت سے بچے میٹھی چھالیہ گلے میں پھنسنے اور پھیپھڑوں میں چلے جانے سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ اخبارات بھی ادارئیے لکھ لکھ کر تھک چکے ہیں بہرکیف آپ بچے کو غذا کے بعد تین تین چمچے خالص شہد کھلائیں‘ صبح ناشتے میں عمدہ قسم کے بادام خالص شہد اور کشمش کھلائیں۔ دیسی گھی‘ مکھن خالص کا غذا میں استعمال کروائیں۔ دوا کے طور پر خمیر ابریشم حکیم ارشد والا اصلی بنا ہوا کسی بہت دیانتدار طبیب سے خرید کر ان کی حسب ہدایت استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ تین ماہ میں طبیعت بحال ہوجائے گی۔ حافظہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

میں سخت تکلیف میں ہوں

میں سخت تکلیف میں ہوں‘ مشورہ درکار ہے۔ عمر 60 سال ہے‘ بلڈپریشر کا مریض ہوں‘ پندرہ سال سے ایلوپیتھی دوا کھارہا ہوں دوا کھاؤ تو آرام نہ کھاؤ تو تکلیف۔ غصہ جلد آجاتا‘ گھبراہٹ اور دروازہ بند کرنے کوئی کھٹکا سن لوں تو دل دھڑ دھڑ کرنا چونکنا‘ سر میں درد‘ جسم میں وزن معلوم ہونا‘ کھڑے ہوکر کام کرنے سے پیروں میں درد‘ یہ درد ایڑیوں سے پنجوں تک ہوتا ہے کھڑے ہونے سے کام کرنے سے یہ تکلیف شروع ہوجاتی ہے اور یہ تمام جگہ سن ہوجاتی ہے۔ کھڑے ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ پورا وزن پیروں پر ہے‘ پیروں کا نچلا حصہ سرد رہتا ہے اب تو یہ درد گھٹنوں تک آگیا ہے جس کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے اب یہ درد مستقل شکل اختیار کررہا ہے۔ پیروں کے نیچے مچھلی دبی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ ٹخنوں کے اوپر معلوم ہوتا ہے پھجھڑی چھوٹ رہی ہے۔ بلڈپریشر اوپر والا دو سو سے ایک سو اسی تک نیچے کا ایک سو دس تک رہتا ہے۔ (ارشد اقبال‘ بلجیم)
مشورہ: عمدہ قسم کا خالص شہد ایک بڑا چمچہ عمدہ قسم کا عرق گلاب تین چمچے سونف کا عرق آدھی پیالی ملا کر پی لیں ایسی تین خوراکیں روزانہ استعمال کریں۔ غذا میں کدو‘ توری‘ لوکی‘ مولی‘ گاجر‘ کھیرا بغیر مرچ مصالحے کے اور کچھ دنوں تک بغیر نمک کے پکا کر چپاتی سے کھائیں۔ پھلوں میں گرما‘ سردا‘ بیدانہ‘ انار‘ گنڈیری‘ مسمی‘ ناشپاتی‘شریفہ کھاسکتے ہیں‘ کیلا بھی کھاسکتے ہیں‘ بڑا انگور بیج نکال کر کھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عمدہ قسم کا استنبول کا بنا ہوا عطر گلاب جو وہاں آسانی سے دستیاب ہے سونگھا کریں بلکہ روزانہ کپڑوں پر لگائیں اور روئی کی پھریری تر کرکے کان میں رکھیں۔ اگر کسی کو عطر گلاب خالص اصلی میسر نہ ہو تو صرف دیسی گلاب کو سونگھتے رہنے سے بھی دل کی دھڑکن گھبراہٹ وغیرہ کو فائدہ ہوتا ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

کندھے کی ہڈی بڑھ گئی ہے

تین سال سے میرے دائیں کندھےمیں اور دائیں طرف گردن میں شدید درد ہوتا ہے اس کیلئے بہت سے ایکسرے بھی کروائے گئے ہیں‘ بڑی مشکل سے کچھ ڈاکٹروں نے یہ معلوم کیا ہے کہ کندھے کی کوئی ہڈی بڑھ گئی ہے۔ یہ درد تین سال سے ہورہا ہے بعض اوقات تو میں رات کو سو بھی نہیں سکتی‘ اتنا شدید درد ہوتا ہے۔ (نائلہ رضا‘پشاور)
مشورہ: آپ معجون فلاسفہ چھ گرام صبح نہار منہ کھائیں۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں چاول‘ دودھ‘ لسی‘ دہی‘ سرد مشروبات سے پرہیز رکھیں اور مناسب ورزش کریں یعنی کم از کم پانچ بار سر کوآسمان کی طرف اٹھائیں۔ پانچ بار نیچے جھکائیں کہ ٹھوڑی بالکل سینے سے لگ جائے۔ پانچ بار دائیں طرف گھمائیں اور پانچ بار بائیں طرف گھمائیں یہ ورزش دن میں تین بار کریں اسی طرح دونوں بازوؤں کو پہلے سیدھا کریں پھر انتہائی آگے کی طرف لائیں پھر پیچھے کی طرف لے جائیں پھر سر سے اوپر لے جائیں پھر نیچے لے آئیں اس طرح تقریباً پندرہ منٹ کی ورزش روزانہ کریں امید ہے کہ آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سیاہ داغ

میرے چہرے پر ایک باریک سا دانہ نکلا تھا جو کہ رفتہ رفتہ بہت بڑا ہوگیا پھر اس میں مواد بھر گیا شروع میں تو گھر میں ہی دوا استعمال کرتی رہی مگر جب وہ پھوڑا پک گیا تو میں نے سوچا شاید یہ اس طرح گھرمیں ٹھیک نہ ہو اس لیے ڈاکٹر کو دکھایا ڈاکٹر نے پھوڑے کو دو تین دن تک صاف کیا اور پٹی لگائی ساتھ میں کھانے کیلئے بھی دوائی دی چنانچہ اب وہ پھوڑا بالکل ٹھیک ہے اس کی کوئی تکلیف باقی نہیں ہے لیکن جس جگہ وہ پھوڑا نکلا تھا اس جگہ ایک سیاہ داغ بن گیا ہے ایسے لگتا ہے جیسے وہ جگہ جل گئی ہو چہرے کا معاملہ ہے اس لیے اس داغ سے پریشان ہوں۔ ایک ٹیوب اس مقصد کیلئے استعمال کررہی ہوں مگر کوئی فائدہ نہیں ہے میں ایک طالبہ ہوں ذرا جلدی جواب دیں۔ شکریہ۔ (زیبا‘ کراچی)
مشورہ: سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ آپ کسی قسم کی ٹیوب یا کریم مرہم وغیرہ چہرے پر اس داغ کیلئے نہ لگائیں داغ کو صاف کرنے کیلئے مارکیٹ میں کوئی کریم یا مرہم وغیرہ موجود نہیں ہے (ہمارے علم کے مطابق) اور یوں اشتہاروں میں دعوے بہت نظر آتے ہیں ان اشتہاری ادویات کے استعمال سے فائدہ تو ہو نہ ہو مگر نقصان کا خطرہ ہروقت رہتا ہے۔ نقصان یہ ہے کہ چہرے پر کچھ ایسے نشانات اس ادویات سے نہ پیدا ہوجائیں کہ جن کا جانا ہی مشکل ہو۔ آپ اگر اس داغ کو یوں ہی چھوڑ دیں گی تو یہ آہستہ آہستہ مدہم ہوجائیگا اور کچھ مدت میں غائب ہوجائیگا۔ البتہ پھیکا مکھن روزانہ لگادینے سے یہ جلدی صاف ہوجائیگا۔ لیموں کا عرق بھی نہ لگائیں تو بہتر ہے۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

ڈرتی ہوں نظر نہ چلی جائے

میرے سر میں ہر وقت درد رہتا ہے‘ عمر 17 سال ہے‘ میں نے سیکنڈ ایئر کا امتحان دیا ہے سوچتی ہوں اگر صحت ایسے ہی رہی تو آگے کیسے پڑھوں گی؟ میرے سر میں اکثر ہی درد رہتا ہے درد اتنا شدید تو نہیں ہوتا مگر رہتا ہے اور اس درد کی وجہ سے میری آنکھیں متاثر ہوتی ہیں حالانکہ میری نظر بالکل ٹھیک ہے کبھی اسٹڈی کرتے وقت سر گھومتا ہوا یا نظر گھومتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ کبھی آنکھوں کے سامنے لائنیں آتی ہیں یہ لائنیں عجیب عجیب شکل کی ہوتی ہیں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ میں چیزیں دیکھتی ہوں تو یقین کیساتھ نہیں کہہ سکتی کہ میں کیا دیکھ رہی ہوں کبھی میری گردن میں بھی درد ہونے لگتا ہے یہ درد بھی اتنا ہوتا ہے کہ گردن کو حرکت نہیں دے سکتی اس درد کی وجہ سے کھانا کھانےکو بھی دل نہیں چاہتا میں ہرطرح کے علاج کرواچکی ہوں‘ ڈرتی ہوں نظر نہ چلی جائے۔ (سیدہ زینب‘ لاہور)
مشورہ: ہمارا خیال ہے کہ یہ اتنی خطرناک صورت حال نہیں ہےجتنی آپ سمجھ رہی ہیں۔ آپ اصلی عمدہ بنا ہوا خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر والا آدھی چائے کی چمچی صبح نہار منہ اور آدھی چائے کی چمچی شام کو خالی پیٹ کھائیں اس کے علاوہ خالص مکھن اور عمدہ قسم کے بادام ناشتہ میں ضرور کھایا کریں۔ تازہ ہوا میں صبح سورج نکلنے سے پہلے دس منٹ تک گہرے سانس لیا کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

عجیب بیماری

میری عمر 19 سال ہے مجھے ایک عجیب بیماری لگ گئی ہے۔ وہ یہ کہ میرے جسم پر تقریباً کمر تک بلکہ کندھوں سے کہنیوں تک دونوں بازوؤں پر عجیب سفید قسم کی آڑی ترچھی لمبی لکیریں سی پڑگئی ہیں۔ یہ لکیریں ابھی حال ہی میں دیکھی ہیں ورنہ تین چار ما ہ پہلے تک تو اس قسم کی کوئی لکیر نہ تھی۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (فیضان علی‘ کوئٹہ)
مشورہ: عمدہ قسم کا معجون عشبہ کسی دیانتدار طبیب سے خرید لیں اور صبح و شام آدھی آدھی چائے کی چمچی یہ معجون کھالیا کریں۔ چاول‘ دودھ وغیرہ سے پرہیز کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 663 reviews.