لوگ بولتے کچھ ہیں عمل کچھ کرتے ہیں آئیے میں آپ کو ہزاروں نقصان سے بچنے کی ترکیب بتاؤں۔ اس عمل کو کریں
شوگر کا حیرت انگیز علاج: لوگ اپنی جان‘ مال‘ سکون اس بیماری کے ہاتھوں تباہ کردیتے ہیں‘ مگر ہمارے قرآن نے باشعور صاحب علم لوگوں کو کھول کھول کربتایا ہے مجھے پڑھو مجھ پر عمل کرو لیکن لوگ بولتے کچھ ہیں‘ عمل کچھ کرتے ہیں۔ آئیے! میں آپ کو بے شمار نقصانات سے بچنے کی ترکیب بتاؤں۔ اس عمل کو کریں۔ شہد کی زندہ 14 مکھیاں حاصل کریں ایک دن چھوڑ کر ایک دن ایک مکھی سے اس ترتیب سے کٹوانا ہے‘ سیدھے ہاتھ پر‘ دوسری مرتبہ الٹے ہاتھ پر تیسری مرتبہ الٹے پاؤں پر‘ چوتھی مرتبہ سیدھے پاؤں پر پانچویں مرتبہ سیدھے کان‘ چھٹی مرتبہ الٹے کان پر اور ساتویں مرتبہ معدہ کی جگہ‘ اگلے سات دن بھی اسی ترتیب سے کریں لیکن پہلے ان مکھیوں پر کلام الٰہی کو پڑھیں۔ سورۂ ابراہیم کی آیت نمبر25 و مثل سے من قرار تک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور 1000 مرتبہ چلتے پھرتے یَارَحِیْمُ یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔
(ڈاکٹر ایم اے کاظمی‘ لاہور)
جنت کو دیکھنے کا عمل
حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے مجھ پر روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے والا مرنے سے پہلے اپنا محل جنت میں دیکھ لے گا۔ (الصلوٰت البشر عن انسؓ)
حضور نبی اکرم ﷺ سے منقول ایک مختصر درود شریف یہ بھی ہے جس کے پڑھنے سے دیگر برکات کے ساتھ تلاوت حدیث کا ثواب بھی ملے گا۔
صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ (نسائی)
درود شریف کی کثرت خطرات سے نجات دلاتی ہے۔ مال‘ اولاد‘ دین دنیا میں خیروبرکت کا ذریعہ ہے۔ درود شریف کے پڑھنے سننے اور پھیلانے میں دونوں جہان کی خیرو فلاح مضمر ہے اور نبی کریم ﷺ کے قرب و شفاعت کا بہترین وسیلہ ہے۔بس یہ درودشریف روزانہ ہزار بار پڑھئے اور برکات ملاحظہ فرمائیے۔
بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ۔ (اللہ دتہ چشتی‘ خانیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں