Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پچھنا لگوانا اور جدید میڈیکل سائنس

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

عمدہ غلام پچھنا لگانے والا ہے جو پچھنا لگا کر خون نکالتا ہے جس سے ریڑھ اور پشت کی گرانی جاتی رہتی ہے‘ نگاہوں کو روشنی بخشتا ہے‘ یعنی ہائی بلڈپریشر سے جو کندھوں کا درد اور بوجھ ہوتا ہے اور نگاہ کی کمزوری کا علاج ہے

طب نبوی ﷺ میں بہت سے امراض کا علاج بغیر دواء کے کرنے کا بکثرت ذکر آتا ہے۔ میرے ایک مریض جو کہ مقامی بینک کے نائب صدر تھے انہیں گردوں کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے ڈائیلاسز تجویز کیا انہیں ان کے بیٹے نے امریکہ بلالیا۔ وہاں ایلوپیتھک ڈاکٹر گردوں کے سپیشلسٹ کو دکھایا اس نے دیکھنے کے بعد کہا کہ اگر آپ ان کا علاج کروائینگے تو ادویات کے ذریعے ایک مرض کا علاج ہوگا تو دو امراض مزید پیدا ہوجائیں گے۔ بہتر ہے آپ فیچروپیتھک علاج کرائیں۔ وہ علاج کرانے کیلئے ان کے پاس گئے انہوں نے کہا آپ کو ڈائیلاسز کرانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ چند چیزوں کا پرہیز کریں اور چند چیزیں استعمال کریں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب وہ پاکستان آئے تو بالکل ٹھیک ہوچکے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ترقی یافتہ اقوام ادویات سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بغیر دواء کے علاج کی طرف تیزی سے راغب ہورہی ہے جسے Alternative Medicineکہتے ہیں۔ عربی زبان میں ’’الحجامۃ‘‘ کا مطلب پچھنے لگوانا ہے۔
احادیث میں بکثرت آتا ہے کہ نبی کریم ﷺ مختلف امراض کے علاج کیلئے اور اسی طرح مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے پچھنے لگواتے تھے اور دوستوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے ان میں چند احادیث یہاں نقل کی جاتی ہیں۔
1۔ صحیحین میں بروایت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو ان میں بہتر ’’پچھنے‘‘ لگا کر علاج کرنا ہے۔
2۔سنن ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ کو کہتے سنا رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ مجھے معراج میں لے جایا گیا جب بھی میں کسی گروہ پر گزرتا تو وہ گروہ کہتا اے محمدﷺ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا پچھنے لگوانا ضروری جانو۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ عمدہ غلام پچھنا لگانے والا ہے جو پچھنا لگا کر خون نکالتا ہے جس سے ریڑھ اور پشت کی گرانی جاتی رہتی ہے‘ نگاہوں کو روشنی بخشتا ہے‘ یعنی ہائی بلڈپریشر سے جو کندھوں کا درد اور بوجھ ہوتا ہے اور نگاہ کی کمزوری کا علاج ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ اپنی گردن مبارک کے پہلوی حصوں اور گردن مبارک کے زیریں حصوں پرپچھنا لگوایا کرتے تھے۔صحیح بخاری شریف میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے درد سر کی بنا پر پچھنا لگوایا جس سے آپ متاثر تھے۔ ابن ماجہ میں ہے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام پہلو‘ گردن و دوش پر پچھنا لگوانے کاحکم لیکر نازل ہوئے۔ ابوداؤد میں حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ نے بیان کیا کہ رسول کریم ﷺ نے کولہے مبارک پر پچھنا لگوایا کیونکہ کولہا موچ کھاگیا تھا۔طبرانی کی روایت ہے کہ تم گدی کی ابھار پر پچھنا لگاؤ اس لیے کہ اس میں 72بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اس مقام پر اکو پنکچر کا اہم پوائنٹ ہے جو کہ بہت سی بیماریوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پچھنا لگوانے سے متعلق ایک اور عمل ’’فصد‘‘ ہے اس میں متعلقہ مریض کی وین (ورید) سے خون نکال کر بہا دیا جاتا ہے یہ عمل کافی امراض میں مفید ہے۔
احادیث کی روشنی میں تجربات سے ثابت ہوا کہ پچھنا لگانا اور فصد سے درج ذیل امراض میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جوڑوں کا درد‘ موچ‘ آدھے سر کا درد‘ گردن کے پٹھوں اور مہروں کا درد‘ عرق نسا‘ لنگڑی کا درد‘ الرجی‘ چھپاکی‘ خون کی خرابی‘ جلدی امراض‘ دمہ‘ ٹانسلز‘ جگر‘ تلی اور پھیپھڑوں کے اکثر امراض‘ ورم سوج‘ آنکھوں کے امراض‘ حیض کے امراض‘ جلدی امراض‘ خارش‘ چنبیلی‘ دنبل اور بواسیر وغیرہ میں مفید ہے۔ ہائی بلڈپریشر میں فصد مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 607 reviews.