ذکیہ اقتدار ‘بہاولنگر
پہلی مرتبہ دوران سفر ایک خاص بات دیکھی‘ سورۂ کہف پڑھنی شروع کی تو کچھ دیر بعد ٹی وی بند ہوگیا‘ جب تیسرا رکوع پڑھ رہی تھی تو ٹیپ ریکارڈ بند ہوگیا۔سورۂ کہف پڑھ رہی تھی بہت تسکین محسوس کررہی تھی
یوں تو زندگی میں بے شمار سفر کیے لیکن زندگی کا یادگار سفر سورۂ کہف کی معیت میں کیا۔ خاص ضرورت کے تحت سفر پر گئی تھی‘ غالباً آٹھ گھنٹے کا سفر تھا‘ سفر کرنے کے بعد اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئی۔ غالباً اڑتالیس گھنٹےقیام کیا‘ قیام کے بعد واپسی کا سفر تھا‘ جس گھر پر مہمان بن کے قیام کیا تھا وہ بھی بہت اللہ والی تھیں‘ واپسی پر اس نے ایک عدد تفسیر ابن کثیر کا مکمل سیٹ دیا‘ ایک پنجسورہ مع منسون دعا اور وظائف دئیے۔
تحفہ قبول کیا اور راقمہ نے کوچ کا ٹکٹ لیا اور واپسی کیلئے رخت سفر باندھا۔ راقمہ اپنے وقت کو قیمتی بناتی ہے بلکہ سنبھال سنبھال کر استعمال کرتی ہے۔ راقمہ نے سوچا گھر جاکر تو شاید فوراً یہ تحفہ استعمال نہ کرسکوںلہٰذا سفر میں ہی اس کو کھولا اور پڑھنا شروع کردیا۔
فضائل سورۂ کہف پڑھے۔ حضرت ابودردا رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا جس نے سورۂ کہف کی پہلی تین آیات یاد کرلیں اور ان کو پڑھتا رہا تو وہ فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ (ترمذی)
پھر سورۂ کہف پڑھنی شروع کی‘ باوضو تھی‘ پڑھنے میں زیادہ ہی لذت محسوس ہورہی تھی۔ ابتدائی تین آیات غور سے بار بار پڑھیں تاکہ ازبر ہوجائیں۔ اس وقت فتنہ تو ہر طرف موجود ہے۔ اس سے بچاؤ کا ہتھیار میرے پاس موجود ہے۔ اس ہتھیار کو ہر وقت استعمال کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا کوشش کی کہ یہ تین آیات سفر میں ہی یاد کرلوں۔ دہراتی رہی‘ پھر پوری سورۂ کہف پڑھی۔ پہلی مرتبہ دوران سفر ایک خاص بات دیکھی‘ سورۂ کہف پڑھنی شروع کی تو کچھ دیر بعد ٹی وی بند ہوگیا‘ جب تیسرا رکوع پڑھ رہی تھی تو ٹیپ ریکارڈ بند ہوگیا۔ سورۂ کہف پڑھ رہی تھی توبہت تسکین محسوس کررہی تھی۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا۔ یوں لگتا تھا کہ سفر میں نہیں بلکہ آرام دہ بیڈ پر ہوں لگتا تھا کہ کوچ پر اللہ کی رحمت اتر رہی ہے۔ تمام افراد یوں خاموش تھے۔ لگتا تھا اللہ رب العزت نے کچھ وقت کیلئے سب کی زبانوں کو تالا لگا دیا ہے۔ کبھی یوں محسوس ہوتا کہ کوچ کسی باغ میں گھوم رہی ہے یا شایدملائکہ بھی ساتھ تھے۔ اس قدر آرام دہ سفر تو میں نے کبھی ڈائیوو میں بھی نہیں کیا۔ غیریقینی طور پر سوچ رہی تھی کوچ کا سفر جاری ہے یا پھر ایک ہی جگہ کھڑی ہے۔ تمام مسافر خاموش سفر کررہے تھے لائٹ آن تھی اکثر سفر میں دیکھا کہ لائٹ آف ہوتی ہے۔ ساری سورۂ مکمل کی پھر باقی تمام سورتیں پڑھیں۔ اذکار کے دوران نیند کی وادی میں پہنچ گئی‘ آنکھ تب کھلی جب فجر کی اذان ہورہی تھی‘ کلمہ پڑھا‘ کنڈیکٹر کہہ رہا تھا بہاولنگر آگیا ہے۔ سامان اٹھایا‘ ساتھ رکشہ موجود تھا‘ یوں گھر آن اتری‘ وضو کیا اور نماز کے ساتھ اپنے رب سے تعلق جوڑا۔ تمام قارئین! سے گزارش ہے جب بھی سفر کریں دوران سفر سورۂ کہف پڑھیںیاکم ازکم پہلی تین آیات ضرورپڑھتی رہیں پھر اس کے کمالات دیکھیں۔ راقمہ نے جو کچھ دیکھا‘ محسوس کیا وہ سب تو قلم کی زد میں نہیں آسکا۔ سفر گو کہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن جب سے سورہ کہف کی معیت میں سفر کرنا شروع کیا ہے یوں لگتا ہے کسی بہت ہی محفوظ اور آرام دہ جگہ پر ہوں۔ انجانی خوشی حاصل ہورہی ہے۔ قارئین! اس سے فائدہ اٹھائیں یہ سورۂ پڑھنے کے بعد کسی مقام پر بھی تکلیف دہ گفتگو سننی نہیں پڑتی تمام افراد مجموعی طور پر اخلاقیات کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک کیلئے تحریریں
اس سال جولائی کا شمارہ رمضان المبارک کے حوالے سے رمضان کی خاص طبی اور روحانی تحریروں سے مزین ہوگا جس میں مختلف اورادو وظائف اور رمضان کی گھڑیوں کو سعادت مند بنانے کے راز بتائے جائیں گے۔ ابھی سے اپنی تحریریں فوراً ارسال کریں تاکہ بروقت شامل اشاعت ہوسکیں اور آپ کا بھی اس کارخیر میں بھرپور حصہ ہوسکےجو آپ کے اور آپ کی نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ )
مسافران آخرت
عبقری کے مخلص ساتھی قاری عبدالواجد صاحب کے بہنوئی حافظ اکبر صاحب قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔
قارئین سے ایصال ثواب کی گزارش ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں