Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

دادی مر حومہ خو ش ہیں ( شازیہ ،رانی پو ر) خوا ب : میں اپنے خوا ب میں اکثر دیکھتی ہو ں کہ میری دادی سفید ساڑھی پہن کر نیم کے درخت کے نیچے بیٹھی ہیں ان کے پا س پان دان بھی رکھا ہے۔ پا ن بھی کھا رہی ہیں اور بہت ساری عورتیں ان کے گر دبیٹھی ہوئی ہیں۔ میں جب اپنی دادی کو دیکھتی ہوں تو حیرا ن ہو تی ہو ں دادی مجھے بلا تی بھی ہیں اور میں ان کے قریب جانے سے ڈر رہی ہو ں ۔ میں بھاگتی ہو ں۔ میری دادی میرا نا م لے کر بلا تی ہیں ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطا بق آپ کی دادی صاحبہ کی مغفر ت ہو چکی ہے اور وہ وہا ں خوش ہیں اور آپ کی طرف روحانی توجہ ہے جس سے آپ کو نفع پہنچے گا ۔ واللہ اعلم دشمنو ں میں نا کامی (صفدر حید ر، پنڈی ) خوا ب : میں نے دیکھا کہ میں گھر سے یہ ارا دہ کر کے نکلا کہ پا رک جا رہا ہو ں ( جو ہما رے گھر سے کچھ فا صلہ پرہی ہے ) جب میں وہا ں پہنچا تو پارک کا نقشہ بھی بدلا ہو ا ہے اور وہا ں پر ہر طرف کتوں کے جسم کے ٹکڑے بکھرے پڑے ہیں۔ کسی طرف سر پڑے ہیں میں ان کے اوپر سے ہوتا ہو ا جب آگے پہنچتا ہو ں تو وہا ں ایک زیا رت ہے ( جو صرف خواب میں تھی ورنہ وہا ں کوئی زیا رت وغیر ہ نہیں )جہا ں ہمارے باقی گھر والے بھی مو جو د ہیں ۔وہا ں سے دعا وغیرہ کر کے نکلتے ہیں تو سب گھر والے گھبرا رہے ہیں ۔ لیکن میں ان سب کو ٹکڑو ں سے گزار کر با ہر لے آتا ہو ں، پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ تعبیر : آپ کا یہ خوا ب آپ کے حق میں اس اعتبار سے اچھا ہے کہ آ پ کے دشمن نا کام ہو ں گے اور ان کو رسوائی ہو گی۔ نیز ان دشمنو ں کے شر سے آپ کا خاندان آپ کی وجہ سے محفوظ رہے گا اور امن و عا فیت نصیب ہو گی۔ آپ حسب توفیق صدقہ بھی دے دیں اور ایک ہزار کلمہ شریف پڑھ کر تمام انبیاءعلیہ السلام اور اولیا ءعظام رحمتہ اللہ علیہ کو اس کا ثو اب بخش دیں ۔ واللہ اعلم ۔ دین میں کو تا ہی ( ر۔ ن ، اٹک ) خوا ب : میری امی عموما ً خوا ب میں کبھی اپنی والدہ مر حو مہ کو دیکھتی ہیں، کبھی میری مر حوم چچی کو دیکھتی ہیں، کبھی قبرستان دیکھتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی ہیں ۔ تعبیر : آپ کی والدہ صاحبہ غالباً ان مرحومین کے حق میں ایصال ثو اب کرنے میں کو تاہی کر تی ہیںیا ان کی دوستی ایسی عورتو ں سے ہے جو بے دین اور جاہل ہیں۔ جن کی صحبت سے ان پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے دین کی فکر کریں اور ایسے لو گو ں سے اجتنا ب کریں ۔فقط واللہ اعلم شہر ت یا فتہ انسان ( رشیہ بلو چ، کو ئٹہ ) خوا ب : دیکھا کہ میں اپنی امی کے ساتھ کہیں جا رہی ہو ں۔ کچھ اور لو گ بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔ شام ہو گئی ہے کہ میری نظر آسمان پر جا تی ہے ۔ جہا ں پر چاند چمک رہا ہو تا ہے۔ چاند کا رنگ آتشی مالٹی ہو تا ہے ، چا ند پورا ہو تاہے ۔ خوبصورت خطاطی سے ایک آیت لکھی ہو ئی ہے ۔ المسلمون واللّٰہ رحمت اللعالمین ۔ میں جا کر امی کو بتاتی ہو ں جو کہ سوئی ہوئی ہو تی ہیں ۔ تو امی کہتی ہیں کہ ہا ں بیٹا ایسی چیزیں نیک لو گو ں کو ہی نظر آتی ہیں او پھر میں بہت خاموش ہو کر چا ند کو تکنے لگتی ہوں اورمیری آنکھ کھل جا تی ہے ۔ تعبیر : انشاءاللہ آپ کا شوہر جس کے بارے میں آپ نے استخا رہ کیا ہے ایک اچھا او ر شہر ت یا فتہ انسا ن ہو گاجس پر آپ کو بھی فخر ہو گا اور اللہ کی خاص رحمت آپ دونوں کے شام حال رہے گی ۔ واللہ اعلم ۔ اللہ کی رحمت ( تو قیر، کرا چی ) خوا ب : میں نے دیکھا کہ صحن میں ایک کیا ری ہے اس میں چھوٹے بڑے پو دے لگے ہیں۔ پھر میں نے سنا کہ اس میں ایک چھوٹا پودا ہے اس کے پتہ پر پھول کھلے گا۔ جب پھو ل کھل جا ئے گا تو اعلا ن ہو گا اور سب دیکھنے آئیں گے ۔ میں کیا ری کے پا س گئی ایک پو دا جس میں پانچ چھ پتے لگے تھے ایک پتہ اٹھا کر دیکھا تو اس میں نا رنجی رنگ کے ایک پھول کی شبیہہ بنی تھی بالکل جیسے نقشہ بنا ہو تا ہے ۔ اتنے میں ایک پڑوسن آئیں، کہنے لگیں خالہ جان پتہ مجھے بھی دیکھا دیںمیں نے کہا نہیں جب پھول کھلے گا، اعلا ن ہو گا سب دیکھنے آئیں گے، آپ بھی دیکھ لیں اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔ تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اللہ رب العزت آپ کو گناہو ں سے تو بہ کی تو فیق عطا کریں گے اور آپ کی نیکیاںاللہ کے ہا ں مقبو ل ہوں گی۔ با قی جو بزرگ فو ت ہو ئے ہیں ان میں سے بعض کی گنا ہو ں سے تو بہ میں کو تا ہی ہو گئی ہے ۔ ان کی طرف سے بھی ان کے گنا ہو ں کا استغفار کرلیں اور انہیں ایصال ثواب کریںتاکہ ان کو نفع پہنچے ۔ واللہ اعلم مطلوبہ رشتہ ( نا صرہ ، سیا لکو ٹ ) خوا ب : میں نے دیکھا کہ میں اور امی بیٹھے ہیں ۔ میرا کزن آتا ہے اس کے ہا تھ میں اس آدمی کا رومال ہو تاہے جس سے میں شا دی کر نا چاہتی ہو ں۔ میرا کزن امی کو رومال دیتا ہے اور کہتا ہے اسے دھو دو۔ میری امی رومال لیکر مجھے دیتی ہیں اور کہتی ہیں دھو دو۔ میں رومال دھو کر اس کا ربن سیتی ہوں جس طرح لڑکیا ں ربن با ندھتی ہیں۔ اس طر ح میں با لوں میںباندھ لیتی ہو ں۔ جب میرا کزن رومال مانگتا ہے تو میں اسے اپنے ابو کا رومال دے دیتی ہو ں ۔ تعبیر : آپ کا آپ کا مطلو بہ رشتہ ملے گا اور آپ کی ازدواجی زندگی بہت خوشحال ہو گی اگر چہ اس میں رکا وٹ پیش آئے گی ۔ خصو صاً آپ کے کزن کی طر ف سے مگر آپ کی حکمت و دانائی سے بڑے بزرگ رضا مند ہو جائیں گے ۔ واللہ اعلم ۔ جائز دلی مرا د ( غلا م رسول ، فیصل آبا د ) خوا ب : میں نے دیکھا کہ نما ز پڑھنے کے بعد امام صاحب دعا مانگ رہے ہیں وہ رو رہے ہیں انکے ساتھ میں بھی بہت رو روکر دعا ما نگ رہا ہو ں اس کے بعد آنکھ کھل جا تی ہے ۔ تعبیر : آپ کا خوا ب بہت مبارک ہے او ر آپ کی جا ئز دلی مراد پوری ہونے کی بشارت ہے ۔ بشرطیکہ آپ کے دل سے اس مقصد کے حصو ل کی کو شش کریں ۔ خصوصاًاللہ رب العزت کی مددو نصرت کا سوا ل بھی کرتے رہیں ۔ انشاءاللہ اس عظیم ذات کے سامنے کوئی شے ” انہو نی “ نہیں ۔ واللہ اعلم
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 349 reviews.