Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

اللّٰہ پر توکل (محمد آصف قائم خانی ۔۔۔ کنڈیا رو سندھ ) (1) ایک دفعہ بندہ عصر کی نما ز پڑھنے جا رہا تھا۔ گرمیو ں کے دن تھے۔ نما ز میں پا نچ منٹ ابھی با قی تھے ۔بندہ کو اپنے شیخ کی صحبت میسر ہے اس لیے گھر سے باوضو ہو کر نکلے ۔ شمال کی جانب آسمان پر با دل کا ایک بڑا ٹکڑا اور کچھ چھو ٹے ٹکڑے جو کہ بندے کے شہر سے 3/4 کلو میٹر دور ہو ں گے، مو جو د تھے ۔ بند ہ کی نظر با دلو ں پر پڑی اور دل ہی دل اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ بارش بر سا اور چلتے چلتے مسجد پہنچ گیا۔ نماز پڑھی اور گھر واپس آگیا ۔ابھی بس چند منٹ ہی گزرے تھے کہ وہی با دل آئے اور برسنا شروع ہو گئے اور دس پندرہ منٹ برسے اور بار ش ختم ہو گئی اور یو ں اللہ تعالیٰ نے بندہ کی دعا قبول کی اور بندہ کو قبولیت دکھا دی ۔ (2) ایک دفعہ مجھے کنڈیارو سے کرا چی جانا ہوا۔ بر سات کا مو سم تھا ۔میری ہمشیرہ بھی ساتھ تھیں ۔انھیں کرا چی چھوڑنا تھا کنڈیا رو سے برسات شروع ہوئی اور کرا چی تک بر سات چلتی رہی ۔مجھے دوسرے دن واپس کنڈیا رو بھی آنا تھا اور میں بہت پریشان تھا کہبر سات اور مو سم بھی بہت خرا ب ہے واپس کیسے جا ﺅ ں گا ؟میںنے دل ہی دل میں اللہ سے ما نگا یااللہ اس بار ش کو ختم فرما اور میری مشکل آسان فرما ۔ کیونکہ مجھے میرے مر شد نے فرمایا کہ جب بھی کوئی کا م کرو پہلی نظر اللہ پر جائے کہ اللہ فلا ں کا م تو کر ے گا۔ میںاللہ کی طرف متوجہ ہوا۔ صبحمجھے کنڈیا رو کے لیے وا پس جا نا تھا،میں نے دیکھا صبح بادل چھٹنا شرو ع ہو گئے اور مو سم ٹھیک ہو نا شروع ہو گیا اور جب تک میں بس اسٹا پ پر پہنچا ،دھوپ نکل چکی تھی اور یو ں اللہ پاک نے بندہ کی دعا قبول کی اور مشکل آسان کر د ی ۔ حالانکہ محکمہ مو سمیا ت کی پیشن گو ئی تھی کہ بر سات مزید ہو گی ۔ (3 ) مجھے ایک دفعہ کو چ کے ذریعہ کر اچی جانا تھا ۔کنڈیا رو سے کرا چی تک جگہ بالکل بھی نہ تھی۔ صرف فولڈنگ سیٹ موجود تھی ۔ کر اچی تک کا سفر، جو کہ 6 گھنٹے پر محیط ہے او ر بندہ کا مزاج ذر ا نازک ہے اس لیے مشکل دکھائی دیا ۔ کنڈیکٹر صاحب کہنے لگے مولوی صاحب سیٹ ملناذرا مشکل ہے لیکن کو شش کر تا ہوں ۔ لیکن مجھے بھی نظر آرہا تھا کہ سیٹ بالکل بھی نہیں ہے اور لو گو ں کا رش بھی تھا کیونکہ تا ز ہ تا ز ہ عید گزری تھی ۔ خیر میں نے بیٹھے بیٹھے سورئہ یسیٰن کو پڑھنا شرو ع کیا او رسورئہ ختم کی اور اللہ پا ک سے مدد ما نگی۔ ٹھیک ایک گھنٹہ بعدمجھے ایک سیٹ خالی نظر آئی ۔ کنڈیکٹر نے کہا کہ آپ یہا ں بیٹھ جائیں ۔اب وہ سیٹ کیسے خالی ہوئی، بندہ کو علم نہیں لیکن میری مشکل سورئہ یسیٰن کی بدولت آسان ہوئی ۔ (4 ) میں ایک دفعہ اپنی دوکان پر جا رہا تھاکہ راستہ میں ایک جاننے والا ملا اور کہنے لگا آپ کے بڑے بھائی کو پو لیس پکڑ کر لے گئی ہے ۔ چونکہ میرے بڑے بھائی اس وقت نا ئب نا ظم تھے اور بھائی کی دوستی ایک صحا فی سے تھی اور صحا فی کی چند روز پہلے سول کو ر ٹ میں جج سے کسی با ت پر اَ ن بن ہوئی تھی ۔اس صحا فی نے جج کے خلا ف درخوا ست دے دی کہ یہ رشوت لیتا ہے ۔ خیر جج صاحب کے ہاتھ صحا فی تو نہ لگا اورمیرا بھائی صحافی کا دوست ہو نے کی وجہ سے اُس جج کے انتقام کی زد میں آگیا۔ اس جج نے بھائی کا ریما نڈ بھی اسی دن دے دیا اور بھائی کو لاک اَپ میں بند کر وا دیا۔ جبمیرے جاننے والے نے مجھے بتا یا کہ پو لیس آپ کے بھائی کو پکڑ کر لے گئی ہیتو میں ذرا برابر بھی پریشان نہ ہوا اور اللہ تعالیٰ کی طر ف متوجہ ہوا۔ میرے مر شد نے مجھے ایک عمل بتایا ہو ا ہے کہ کیسی بھی مشکل کیوں نہ ہو، یہ عمل کر و انشا ءاللہ مشکل آسان ہو گی۔میںنے ظہر کی نماز پڑھی اور عمل کیا ۔(2 رکعت نفل صلوٰ ة حاجت کے اور اس کے بعد 3 بار سورئہ یسیٰن شریف اور پھر اپنے مقصد کی دعاکی)میں نے خو ب گڑ گڑا کر دعا مانگی ۔ کچھ وقت گزرااور رات 10 بجے کے قریت پو لیس نے بھائی کو چھوڑ دیااور جج شر مندہ ہو ااور صلح کی درخو است کی۔ حالا نکہ ریمانڈ شدہ شخص کبھی اس طریقے سے نہیں چھوٹ سکتا ۔لو گو ں نے کہا بھاری رشوت دی ہے تب بھائی چھوٹا حالانکہ ایسا کچھ بھی نہ تھا۔ یہ صرف اس عمل کی برکت تھی جومیںنے کیا ۔ (5 ) میری کریانہ کی دوکان ہے اور کریانہ میں مختلف آئٹم ہوتے ہیں۔میرے پا س چاول ختم ہو گیا اورمجھے چاول کی پوری گاڑی سکھر سے لینی تھی ۔ کیونکہ وہا ں بڑے بڑے بروکر بیٹھے ہوئے ہیں اور سودا کرواتے ہیں۔ میرے مرشد نے مجھے ایک عمل بتا یا تھا کہ مشکل وقت اور ویسے بھی روزانہ اس کوعمل کو کروں ۔ میری کمی کو تاہی ہے کہ روزانہ تو نہیں کر تا بس اس دن سو چا کہ اس عمل کا کمال دیکھو ں ۔ دورکعت نفل پڑھی اور ہر سجدہ میں چالیس دفعہ آیت الکرسی اور سلام کے بعد دس منٹ تک اللہ پا ک سے دعاما نگی مکہ یا اللہ چاول کی گاڑی میں مددفرمااور اس کے بعد سکھر روانہ ہو گیا ۔ بروکر سے ملا قات ہو ئی ۔کہنے لگا شہر سے 2 کلو میٹر با ہررائس مل ہے، وہا ں سے آپ پوری گاڑی چاول لے لیں ۔ میں نے چاول کا نمونہ دیکھنے کے لیے بروکر سے کہا کہ وہمیرے ساتھ وہاں رائس مل پر چلے۔ وہ خود تیا رہو گیا۔ رائس مل پہنچے، وہاں چاول کا سودا ہوا اور جس ریٹ میں سودا ہوا وہ کیش کاریٹ تھا لیکن اس نے پندرہ روز کی سہو لت دی کہ پیسے بعد میں دینا۔ پھر اس نے دوسرے روز گاڑی بھیجی تو اس میں چاول کے تھیلو ں کی لوڈنگ اتنے اچھے طر یقے سے تھی کہ ایک تھیلا بھی خرا ب نہیں نکلا نہ ہی بار دانہ پھٹاہوا تھا ۔ حالانکہ ہر گاڑی میں 15/20تھیلو ں کا پھٹنا لا زمی ہے ۔ لیکن اللہ تعا لیٰ نے اس عمل کی بر کت سے مشکل کام کو آسانی میں تبدیل فرما دیا۔مجھے اس سلسلے میں پہلے کبھی اتنی آسانی میسر نہیں ہو ئی ۔ (6 ) بندہ کو بار بار اس چیز کا تجر بہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی کا م کیا تو کا م کرنے سے پہلے دل میں یہ خیال کیا کہ یا اللہ یہ کا م تو کر ے یا کر وائے گا اور وہ کا م ہو گیا اور بندہ کے ساتھ اتنی بار ایسا ہو اکہ یا د بھی نہیں بلکہ عا دت بن چکی ہے اور وہ کام ہو جا تاہے۔میں ایک دوکان پر گیا، گولیاں لینی تھی تو دل میں خیال کیا یا اللہ میں اس سے کہو ں گا رعایت کر اور یہ نہیں کرے گا بس تو کروا دے ۔میں نے دو کاندار سے پو چھاتو اس نے کچھ روپوں کی رعایت کر دی ( حالا نکہ اس سے پہلے بندہ کے دل میںیہ با ت تھی کہ یہ اتنے پیسے چھوڑ دے اوروہی ہوا)۔ (7 ) ایک دفعہ میرے گھر والے کسی بات پر سخت نا راض ہو گئے۔میں اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا اور دل ہی دل میں اللہ پا ک سے عر ض کی یا اللہ تو ہی میری مدد فرما اورمیں گھر داخل ہوگیا۔ بندہ کو حیرت ہوئی کہ گھر میں کسی نے ایک لفظ تک نہیں کہا اور نہ یہ کہا کہ فلا ں کام کیو ں کیا ؟میں نے اس عمل میں بڑی طا قت دیکھی ہے۔ پہلے میں اس عمل پر شک کرتا تھا لیکن اب یقین ہو تا ہے کہ کا م ہو گا اور وہ ہو جا تا ہے۔ بڑا عجیب عمل ہے اور نہایت آسان۔ اس لیے بندہ نے اس کو اپنا معمول بنالیا ہے ۔ روحانی محفل اور علا ج (وقت ہر محفل کے لیے 2 گھنٹے ) ( رانا ذوالفقار علی ،اسلام آبا د) صرف تین دن کے لیے پہلا آدھ گھنٹہ : سورةیسیٰن ایک بار اور صلی اللہ علیہ وسلم بار بار اس کے بعد : ہر مسئلے کی نوعیت کے مطابق (1) پنا ہ کے لیے سورة فلق او رسور ة النا س بار بار پڑھیں ، اس کا پڑھنا ہر مسئلے کا حل ہے۔ کیونکہ جب اللہ جل جلالہ پنا ہ دیدے تو کوئی چیز مانگنے کے لیے با قی نہیں رہتی زندگی میں کوئی بھی کا م کرنا ہو یا بچے بچی کافیصلہ کرنا ہو اور اگر کر بھی لیا تو اس کی خیر و بر کت کے لیے ( یہ محفل ہر ایک کے لیے ضروری ہے) (2 ) نگہبانی اور حفا ظت کے لیے یا مُھِیمِینُ یا حَفِیظُ (500 بار روزانہ ) (3 ) قضائے حاجت ، محتا جی سے چھٹکا را ، دشمن پر غلبہ ، جا دو ٹونے سے نجا ت اور انٹرویو اور زندگی میں کامیا بی کے لیے یَا قَویُّ یَا عَزِیزُ اے طا قتور اے غالب (500 بار روزانہ) (4 ) دل کے مر ض کے لیے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا عِلَیہِ رَا جِعُون ۔ بار بار ۔ (5 ) شو گر کے مر ض کے لیے سَلٰم قف قَو لًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ ۔ بار بار ۔ (سورة یسٰین ، آیت نمبر 58 ) (6 ) دشمنو ں سے بچاﺅ اور کینسر کے لیے قُلنَایٰنَا رُ کُو نِی بَردَاَ وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبرَاہِیمَ o (سورة انبیا ء، آیت نمبر 69 ) (7 ) ہر حاجت اور طلب کے لیے (اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِین یَا اللّٰہ یا رحمٰنُ ) (اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِین یَا اللّٰہ یَارَحِیم ) بار بار ۔ (8 ) مصیبت کو ٹالنے کے لیے فَاِنَّ مَعَ العُسرِیُسرًاo اِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرًا ۔ باربار ۔ (سورة الم نشر ح ، آیت نمبر 5,6 ) بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ : پڑھ کر ہا تھو ں پر پھو نک ما ریں ، پانی پر بھی تین بار پھو نک ما ریں۔ جس جس گھر میں رہتے ہیں اس کی طرف خیر و برکت کے لیے تین پھونکیں ماریں اور کا روبار کے لیے دوکان یاکارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھو نکیں ماریں ۔ دم کئیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چارو ں کو نو ں میں پانی ڈالیں۔ آسمانی بلائیں دور ہو جا ئیں گی، گھر کی دیواروں پر دم کیا ہو اپانیچھڑکا ئیں ۔تو گھر کے اندر تعویز دھاگہ، نحوست ،کا لا جا دو ختم ہو جائے گا، انشا ءاللہ۔ با قی پانی پینے کے لیے ہے ۔اس سے جسمانی شفاءاور روحانی علا ج ہو جائے گا۔ طلبا ءو طالبات تعلیمی کا میابی کے لیے یا فَتَّاحُ یا عَزِیزُ یا حَکِیمُ کا وظیفہ کیا کریں ۔ پتھری اور میرا آسان آزمو دہ ٹوٹکہ ( عبدالغفور کنول ،فورٹ عبا س ضلع بہا ول نگر ) حکیم محمد طارق محمود صاحب السلام علیکم ! آج میں جو نسخہ ماہنا مہ عبقری کے قارئین کے لیے لکھ رہاہو ں وہ ناصرف میںنے اپنے بھائی بلکہ گا ﺅ ں کے متعدد لو گو ں پر آزماچکاہوں ۔ اس سے لو گو ں کو بہت زیا دہ فائدہ ہوا ہے ۔ اصل میں یہ پتھری کا نسخہ ہے۔ آج کل لو گ ہزاروں کی دوائیاں کھا تے ہیں لیکن فائدہ بالکل نہیں ہوتا۔ بعض دفعہ تو ڈاکٹر فوراً آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں او ر بیچارے لو گوں کو مجبوراً کرانا پڑتا ہے ۔ لیکن با ت پھر کچھ عرصے کے بعد ویسی کی ویسی ہی رہتی ہے ۔ میرے بھائی کے مثانے میں پتھری تھی ( جس کا نا م عبدالغفار طاہر ہے ) درد اتنا شدید تھاکہ سہنا مشکل تھا ۔ ہم نے بڑی دوائیا ں لیں حتی کہ فورٹ عبا س تو کیا لا ہور شہر سے بھی دوائی منگوائی لیکن کچھ فرق نہیں پڑا ( اب آپ سوچتے ہوں گے کہ مجھے کیسے معلوم کہ مثانے میں پتھری ہی تھی ۔اس بات کا جوا ب یہ ہے کہ ہم نے ڈاکٹر خالد اور شاہد دونو ں سے الٹرا ساﺅنڈ کرائے ایک نے لمبی پتھری بتائی تو دوسرے نے گول لیکن ان الٹرا ساﺅنڈز سے یہ بات ثابت ضرور ہو گئی کہ پتھری ہے ضرور، لمبی ہو یا گول ۔ ایک دن ہمارے ما مو ں حاجی مشتاق آئے اور انہو ں نے بتایا کہ ایک کلو لیمو ں (Lemons)لے لیں اور ان کا پانی نکال لیں۔ آپ 6 یا سات کو ڈیا ں ( پنسار سے لیکر ) اس میں ڈال دیں ۔اس پانی کو جس بو تل میں ڈالیں اس کو دو تین گھنٹے ہلاتے رہیں ۔ تا کہ وہ کو ڈیا ں ( سپیا ں ) پانی میں حل ہو جا ئیں ۔ اس کا م کو مکمل ہو تے دو یا تین دن لگیں گے۔یہ بات یا د رکھنا کہ ڈھکن کو کھلا رکھنا ہے تا کہ گیس کا اخرا ج ہو سکے ۔ جب کو ڈیا ں قریباً حل ہو جائیں تو اس پانی کو اچھی طرح نتھار لیں اب آپ جتنا آسانی سے پی سکتے ہیں اتنا لیموں کا پانی اور اتنا ہی سا دہ پانی یعنی دونو ں کو ملا کر پی لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب پانی ختم ہو گا، ساتھ ہی انشا ءاللہ پتھری بھی ختم ہو جائے گی ۔ آپکو پتا بھی نہیں چلے گا کہ پتھری کیسے نکل گئی ۔ لیکن یہ یا د رکھنا کہ اگر لیموﺅں سے پانی تھوڑا نکلے تو کو ڈیا ں بھی تھوڑی کر دینی ہیں ۔ یعنی کم کو ڈیا ں ڈالنی ہیں۔ “ اس بات کا پہلے تو ہمیں یقین نہیں آتا تھا ۔ لیکن چو نکہ ہم ہر طرف سے لا چار تھے اس لیے ہم نے اس نسخہ کو تجربہ کے طوراستعمال کیا۔ پانی پینے کے ایک دن بعد بھائی نے دو بار الٹرا ساﺅنڈ کرا یا تو ڈاکٹر کی رپو رٹ کے مطابق پتھری کا نام بھی نہیں تھا ( اس پانی کو صبح شا م دو وقت اور ضرورت پڑنے پر تین وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں ) پتھری چاہے گردو ں میں ہو یا مثانے میں، یہ نسخہ بہترین علا ج ہے ۔ میں آپکو ان لو گو ں کے نام نہیں گنوا سکتا جن کو ہم نے پھر یہ نسخہ بتایا اور انہو ں نے ہمیں بالکل ٹھیک ہونے کا یقین دلایا۔ مجھے امید ہے آپ اس نسخہ کو میرے نام کے سا تھ ضرور ماہنامہ عبقری شائع کریں گے ۔والسلام ۔ دفع چنبل (مر سلہ : عطا ءالرحمن ۔۔۔از خانو خیل ) (1) لال کمیلا ایک چھٹانک (2) مردار سنگ ایک چھٹانک۔ ان دونو ں کا سفو ف بنا کر اس میں مکھن ملائیں ، چنبل والی جگہ پر لگائیں ، چند روز کے استعمال سے چنبل کافور ہوجائے گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 348 reviews.