Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ مریض ہیں تو یہ عمل کریں (انتخاب: میاں عمران، فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا آسان نسخہ میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کےلئے (خیر کی) دعائیں کرتے رہیں۔ ان شاءاللہ چند دنوں میں ایسی عجیب محبت پیدا ہو جائے گی کہ جس کا دونوں کو وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔ موت کے سوا ہر چیز سے امن مسند بزار میں حدیث ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم بستر پر لیٹوتو سورة فاتحہ اور سورة اخلاص پڑھ لیا کرو تو موت کے سوا ہر چیز سے امن میں رہو گے (تفسیر ابن کثیر جلد1 ص32) یقین کامل کے ساتھ مذکورہ مسنون عمل کیا جائے تو چوروں ڈاکوﺅں سے بھی گھر کی حفاظت رہے اور خود بھی امن سے رات گزارے۔ آپ مریض ہیں تو یہ عمل کریں ابن جریر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے جب تم میں سے کوئی شفا چاہے تو قرآن کریم کی کسی آیت کو کسی صحیفے پر لکھ لے اور اسے بارش کے پانی سے دھو لے اور اپنی بیوی کے مال(مہر) سے اس کی رضا مندی سے پیسے لے کر شہد خرید لے اور یہ دونوں پی لے پس اسی میں کئی وجہ سے شفا آ جائے گی۔ خدا تعالیٰ عز وجل کا فرمان ہے۔ ”وَنُنَزِّلُ مِنَ القُرآٰنِ ماَ ھُوَ شِفَاO وَّ رَحمَة لِّلمُئومِنِینَ“ (سورة بنی اسرائیل آیت نمبر 82 ) ”ہم نے قرآن میں وہ نازل فرمایا ہے جو شفا ہے اور رحمت ہے مومنین کےلئے ۔“ ایک دوسری آیت میں ہے ”وَاَنزَلنَامِنَ السَّمَاءِ مَاَءٓ ً مُباَرَکًا“ ”ہم ہی آسمان سے بابرکت پانی برساتے ہیں۔“ مزید فرما یا ”فَاِن طِبنَ لَکُم عَن شَیئٍ مِّنہُ نَفسًا فَکُلُوہُ ھَنِیٓئًا مَرِیٓئًا“ (سورة النسا ءآیت نمبر 4) ”اگر عورتیں اپنے مال مہر میں سے اپنی خوشی سے تمہیں دے دیں تو بے شک تم اسے کھاﺅ پیو سہتا بجتا۔“ شہد کے بارے (سورة نحل آیت نمبر 69 )میں فرمان الٰہی ہے۔ ”فِیہِ شِفَآء لِّلنَّاسِ“”شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ “ ابن ماجہ میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کو شہد چاٹ لے اسے کوئی بڑی بلا نہیں پہنچے گی۔ (تفسیر ابن کثیر 3ص129) ان آیات قرآنی اور احادیث سے تین چیزوں کا بابرکت ہونا معلوم ہوا۔(1) بارش کا پانی(2)شہد (3)بیوی کا مہر علماءنے لکھا ہے کہ کوئی کاروبار کرے اور بیوی کے مہر کی رقم کاروبار میں تھوڑی سی لگا دے تو اسے ان شاءاللہ نقصان نہ ہو گا۔ مہر کی رقم طرفین کےلئے خیر و برکت کی چیز ہے۔ ہر شے سے حفاظت کیلئے محفو ظ قلعہ حضرت عبد اللہ ابن خبیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کو بارش کی رات اور سخت اندھیرے میں تلاش کر رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو مل گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین بارسورة اخلا ص اور تین بارسورة فلق اور تین بارسورة الناس صبح شام پڑھ لیا کرو یہ تمہارے لئے ہر شے کےلئے کافی ہو جائے گا (مشکوٰة) فائدہ: یہ وظیفہ ہر شر سے بچانے کےلئے کافی ہے۔ یعنی نفس و شیطان اور جنات و آسیب ،جادو، حاسدو دشمنوں کے ہر شر اور بری نظر کے شر سے حفاظت کےلئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 344 reviews.