Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر میں کبھی چوری نہ ہوگی

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

گھر میں کبھی چوری نہ ہوگی:میرے والد صاحب ہر رات سونے سے پہلے سورۂ بنی اسرائیل کا ایک رکوع پڑھتے تھے۔ غالباً آٹھواں رکوع ہے اور کہتے تھے کہ جو کوئی ایسا کرے اس کے گھرکبھی چوری نہیں ہوگی اور واقعی ان کی زندگی میں کبھی ان کے گھر چوری نہیں ہوئی۔ 
یَاوَاجِدُ کا کمال:جب میں چھوٹا تھا تو والد صاحب نے بتایا تھا کہ اللہ کا ایک نام یَاوَاجِدُ پڑھتے رہنےسےکوئی بیماری نہیں لگتی۔جب بھی کھانا کھائیں ہر لقمے کے بعد یاواجد پڑھیں انشاء اللہ ہر موذی بیماری سے بچے رہیں گے۔
پرندوں سے دعا اور صاحب اولاد:میرے رشتہ دار ہیں اسلامیات کے پروفیسر ہیں‘بھانجے ان کےگھر اولاد نہیں ہورہی تھی‘ انہوں نےایک مرتبہ پرندوں کو قید کرکے بیچنے والوں سے ایک پنجرہ لیا‘ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ صرف تیری رضا کی خاطر میں تیری مخلوق کو آزاد کررہا ہوں اگر میرا عمل تجھے قبول ہے تو مجھے اولاد کی نعمت سے مالامال فرما۔ پرندوں سے بھی مخاطب ہوئے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو میری جھولی بھردے۔ اللہ نے ان کو اولاد دی۔ ایک بیٹا‘ ایک بیٹی۔ اب پڑھ رہے ہیں۔
وسیع روزی کا راز فاش: یوسف فالودے والے ہیں پرانی انارکلی لاہور میں بہت مشہور ہیں۔ ایک دن سید علمدار حسین شاہ صاحب نے پوچھا کہ تیری روزی کا راز کیا ہے اس نے بتایا کہ میں ہر روز راوی کنارے مچھلیوں اور کیڑے مکوڑوں کو خوراک ڈالتا ہوں‘ اس نے کہا میں ان کو کھلاتا ہوں اللہ مجھے کھلاتا ہے۔
بغیرآپریشن وتکلیف کے ولادت:میرے والد صاحب گُڑ پر دم کرکے دیتے تھے کسی کا بچہ ہونے والا ہوتا تھا تو بغیر آپریشن اور تکلیف کے بچہ پیدا ہوتا تھا۔
دم اس طرح کرتے تھے کہ اول و آخر درود شریف اور پھر سورۂ یٰسین شروع سے پڑھ کر پہلے مبین تک پھونک مارتے تھے۔ پھر شروع کرکے دوسرے مبین پر پھونک مارتے اسی طرح ہر دفعہ شروع سے پھونک مارنے کے بعد پانچویں مبین تک۔ ہروقت تانتا بندھا رہا تھا کسی سے کچھ نہیں لیتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد بڑے بھائی کےپاس لوگ آتے تھے ان کو سورۂ تو آتی نہیں تھی علیحدہ بیٹھ کر کہتے یااللہ یہ لوگ گمان کرکے آتے ہیں ’’میں کوڑے دا کوُڑ کج‘‘ ان کے دم کرکے دینے پر فوراً بچہ پیدا ہوگیا لوگ اور بھی معتقد ہوگئے۔ وہ کہتے تھے کہ مجھے آتا جاتا کچھ نہیں‘ ایسا ہی حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا واقعہ ہے کہ سفر میں تھے کہ رات پڑگئی ان کے قیام اور گدھے کیلئے دانہ پانی کی ضرورت تھی ایک جگہ پہنچے تو وہاں ایک عورت درد زہ میں مبتلا تھی‘ لوگوں نے دیکھا کہ ایک بزرگ آدمی جارہا ہے اس سے دعا کرواتے ہیں‘ وہ ان کو اپنے ساتھ لے آئے اور قیام کیلئے کہا اور کہا کہ ایک عورت درد زہ میں ہے اس کو دم کردیں۔ اللہ سے رو کے کہنے لگے کہ ’’اے اللہ! میرا اور میرے گدھے کا انتظام تو ہوگیا اب ان کا معاملہ تیرے حوالے مجھے شرمسار نہ کرنا۔ یہ جملہ فارسی کا ہے۔
ہمارے علاقے میں اب بھی ایک صاحب ہیں جو یہ فارسی کا جملہ تعویذ کے طور پر لکھ کر دیتے ہیں جس کا مفہوم یہ ہے کہ اے اللہ میرا اور میرے گدھے کا انتظام تو ہوگیا اب ان کا معاملہ تیرے حوالے ہے۔ عورت کی ران پر باندھتے ہیں تو اسی وقت بچہ بچی ہوجاتا ہے۔ یہ صاحب دیہات میں ہمارے ہمسائے تھے‘ ڈاکیہ تھے لیکن تھے بڑے نمازی اور نیک نیت۔ مسجد میں بیٹھ کر کہتے تھے کہ یا اللہ مجھے کبھی اپنا گھر دکھائے گا؟ میرے پاس تو کوئی پیسہ نہیں ہے‘ میرا تو کوئی وسیلہ نہیں ہے پھر رونے لگ جاتا تھا۔ ایک مرتبہ محکمہ کی طرف سے حج پر جانے کیلئے قرعہ اندازی ہونا تھی‘ صرف ایک آدمی کا نام نکلنا تھا‘ اسی کا نام نکل آیا۔ اس نے جیتے جی اللہ کا گھر دیکھ لیا۔ نیت میں خلوص ہو تو اسباب بن جاتے ہیں اور نیت میں خلوص نہ ہو تو سرمایہ دار بھی نہیں پہنچ پاتا۔ آج کل وہ صاحب ریٹائر ہوچکے ہیں آج بھی وہ جس کو وہ تعویذ لکھ کر دیتے ہیں اس کا کام ہوجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 432 reviews.