Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک شاندار عمل بندش کے لیے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

ایک شاندار عمل بندش کے لیے
(فرحت‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب! میں چھ سال پہلے سکول میں پڑھاتی تھی تو اپنی ایک سٹوڈنٹ کو فون پر سورۂ کوثر والا عمل بتایا تھا۔ میں نے پوچھا کیا فائدہ ہوا کہنے لگی گھر اچھا چل رہا ہے‘ میں نے کہا اسے چھوڑنا نہیں۔ پچھلے رمضان سے پہلے ایک خاتون ملی تھی انہیں بھی سورۂ کوثر کا عمل بتایا تھا اس نے میرا نمبر لیا کہ کچھ مدد کردینا۔ مگر وہ مجھے کال نہ کرسکی‘ میں نے انتظار کیا تھا۔ پھر وہ کافی ماہ بعد ملی تو کہنے لگی کہ آپ نے مجھے جو سورۂ کوثر والا عمل دیا تھا اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ پہلے ایک وقت کی روٹی ہوتی تو دوسرے وقت نہیں ہوتی تھی۔ مگر اس کی وجہ سے اچھا گزاراہ چل رہا ہے ۔ الحمدللہ بہت برکت ہے۔
میری ایک دوست جس کے والد آپ کے پاس درس سننے کیلئے آتے ہیں کہنے لگی سورۂ کوثر بڑا شاندار عمل ہے۔ ہم مہینے بعد راشن پر پڑھ کر پھونکتے ہیں پورا ماہ کھانے میں برکت رہتی ہے۔ ایک ماہ کے بعد عمل کرنے سے اتنی برکت ہوتی ہے اگر روزانہ کریں تو پھر کیا ہوگا۔۔۔؟؟؟
میاں بیوی کے تعلقات اور درود مقدس و تاج
حکیم صاحب ایک خاتون نے مجھے پارلر میں بتایا کہ 7 مرتبہ اگر درودمقدس اور 7 بار درود تاج پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلایا جائے تو میاں بیوی کے تعلقات اچھے ہوجاتے ہیں اور بچہ کو دم کرکے پلادیں تو وہ بھی سدھر جاتا ہے۔
گھر میں محبت ہی محبت اور بندش ختم
یَاوَدُوْدُ: محبت کیلئے جمعہ کے دن 313 بار یَاوَدُوْدُ پڑھنے سے گھر میں محبت ہی محبت ہوتی ہے۔ وہ یہ عمل کرتی ہے اوربہت فائدہ ہوتا ہے۔
انٹری ٹیسٹ کیلئے:ایک لڑکی جو کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے جارہی تھی اس نے بتایا کہ میں پیپرز کیلئے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ پڑھتی ہوں اور کوئی بھی مسئلہ ہو تو کثرت سے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ پڑھتی ہوں تو میرے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ میں  نے اسےسورۂ فاتحہ والا عمل بتایا یعنی اول وآخر تین مرتبہ درود شریف ایک بار سورۂ فاتحہ تین مرتبہ سورۂ اخلاص۔ اس سے بھی بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔مجھے کچھ عرصہ بعد ملی تو اس نے بتایا کہ مجھے اس عمل نے مجھے بہت زیادہ فائدہ دیا ہے۔
آہ۔۔۔ آج کی عورت
(ذکیہ اقتدار ‘ بہاولنگر)
  کمرتوڑ مہنگائی میں اشیاء نایاب ہیں۔ خالص غذا نہیں ملتی‘ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے ہماری گفتگو خالص نہیں ہوتی‘ ظاہر اور باطن میں فرق ہوتا ہے۔ وہ نفاق ہے۔ نفاق کو اللہ رب العزت نے بدترین بیماری کہا۔ قارئین! آپ یقین جانیے نفاق وہ بدترین بیماری ہے جو انسانی روح کو بانجھ بنا دیتی ہے۔ پھر صحت مند جسم محتاج ہوجاتے ہیں‘ کبھی بازار جانے کا اتفاق ہوتا ہے‘ ایسے ہولناک مناظر نظر آتے ہیں انسانوں کا سمندر ہوتا ہے‘ محتاج لوگ کثرت سے نظر آتے ہیں‘ جسمانی اعضا ایسے لٹے پٹے ہوتےہیں جیسے درخت سے شاخ اور ٹہنے کاٹ دئیے ہوں‘ کسی کا منہ ٹیڑھا‘ کسی کا ہاتھ کٹا‘ کسی کے منہ سے رال بہہ رہی‘ کسی کا جسم بہت چھوٹا اور سر بہت بڑا‘ کسی کا قد بہت چھوٹا۔۔۔ آخر یہ بیماریاںمسلمانوں کے حصے میں کیوں آگئیں؟ اللہ رب العزت نے تو یہودیوں کیلئے فرمایا تھا کہ ذلت اور محتاجی ان پر چھا گئی لیکن مسلمانوں کیلئے اللہ نے خوشخبریاں اور بشارتیں دیں تھیں۔ جب قرآن میں یہ آیات پڑھتے ہیں کیسا سرور ملتا ہے روح پاکیزہ ہوجاتی ہے۔’’اور ہم قرآن کے اندر وہ چیز اتار دیتے ہیں جو مومنین کیلئے شفاء کا باعث ہے۔ (بنی اسرائیل)‘‘
بچوں کی بیماری کا ایک اہم سبب:ایک خوفناک عمل جو ہر مسلمان ماں نے اختیارکیا ہے وہ ہے پیمپرز کا استعمال۔ پیمپرز کا استعمال ایک بہت بڑی تباہی ہے‘ خوفناک عمل جسے آپ بچوں کی صفائی کہتی ہیں۔ حقیقت دیکھیں تو ناپاک جن و شیاطین ان بچوں سے چمٹے رہتےہیں کیونکہ ان کی غذا گندگی ‘ غلاظت اور ناپاکی ہے۔ بچے کی صحت کیلئے ایک بہت تکلیف دہ ہے‘ ننھا سا معصوم بچہ آپ سے کہہ نہیں سکتا۔ وہ شدید تکلیف محسوس کرتا ہے۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے۔اسی لیے آج کل کے بچے بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں اور اکثر بے جا ضد کرتے ہیں اور روتے رہتےہیں۔
 مسلم مائیں تمام مغرب والے کام کرتی ہیں‘ بچوں کے کمرے میں جائیں تو لگتا ہے چڑیا گھر میں چلے گئے ہیں۔ چابی والا بندر‘ بڑا بھالو‘ ڈانس کرتی گڑیا‘ بے شمار قسم کے جانور ملیں گے‘ کرسی پر براجمان ہنومان جی ہاتھ میں ڈفلی‘ بندر جو کہ خالق کی ناپسندیدہ مخلوق ہے اسے گھروں میں سجا کر رکھتے ہیں‘ فرشتے ان گھروںمیں کیوں آئیں گے‘ فرشتے تو جب ہم باتھ روم جاتے ہیں ہماری حفاظت سے ہٹ جاتے ہیں‘ جتنے بھی دنیا میں خواتین پر جنوں کے چمٹنے کے واقعات دیکھے ہوں گے وہ اس لیے رونما ہوتے ہیں ‘ ملائکہ ناپاک جگہ پر ساتھ چھوڑ جاتےہیں‘ بیت الخلاء کی دعا پڑھ کر نہیں جاتے‘ شیاطین کو موقع مل جاتا ہے‘ وہ انسان سے چمٹ جاتے ہیں‘ پھر طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں‘ مسائل کا جنگل بڑھتا چلا جاتا ہے۔
مسلمانوں کی اکثریت نے قرآن پاک کو غلاف میں لپیٹ کر اونچی جگہ پر رکھ دیا ہے تاکہ اس کی بے حرمتی نہ ہو اور خود مسلمان عورت نے ایسا خوفناک لباس پہن لیا ہے جو کہ جہنم میں جانے کا سودا ہے۔اس بے پردگی سے بہت سے گھر برباد ہوگئے۔ ابلیس اپنی کامیابی پر قہقہے لگاتا ہے اور بدنصیب عورت اور مرد نے اپنے لیے مصائب اور مسائل کا جنگل اگا لیا۔اس وقت نوے فیصد گھر جہنم بنے ہوئے ہیں اس وقت یہ تمام ذمہ داری عورت نے لے لی ہے‘ خود جہنمی بننے کی دوسرے گھروںکو جہنم بنانے کی اپنے ساتھ مردوں کو جہنم میں لے جانے کی۔ عورت کی بہت بدقسمتی ہے کہ گھر کو بند کرکے ملازمت اور مال کی تلاش میں نکلی‘ اللہ کو ناراض کردیا‘ یہ تو شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ رحیم ہے اور فوراً سزا نہیں دیتا ورنہ تو ہماری حرکتوں پر فوراً ہلاک کردے‘ کتنی نادان ہے یہ عورت کتنی نادان کہ اپنے حقیقی فرض کو بھول گئی‘ جب سے عورت نے شرم حیاء کے لباس کو اتار پھینکا ہے اور خواہشات انسانی کے لباس کو پہن لیا ہے ۔اے بدنصیب عورت! اب تیری طرف نہایت ذلت و حقارت سے دیکھا جانے لگا‘ افسوس ہے اس ذلت اور خواری پر‘ اے مسلمان عورت! یاد رکھ پردہ تقویٰ اور اسلام کا شعار‘ پردہ شرم و حیاء کی علامت ہے‘ پردہ حلال و حرام کی چادر ہے‘ پردہ حسن و جمال کا سب سے خوبصورت تاج ہے‘ ادب اور کمال کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ شرم و حیاء کے قلعہ میں اس کی حفاظت کر۔ جب سے عورت نے برہنگی اختیار کی ہے اپنی عزت کو خاک میں ملا دیا‘ اپنی حیا اور وقار کو اتار پھینکا ہے اور اپنی عصمت کو بھول گئی تو تاجروں نے اسے مال تجارت کا درجہ دے کر سامان تجارت بنالیا‘ تمام مصنوعات کے اشتہارات پر عریاںماڈل گرلز موجود ہیں‘
عزیز بہنو! حقیقی حسن و جمال تو وہ ہوتا ہے جومہذب اور متقی نفسوں سے نمایاں ہوتا ہے‘ آنکھوں سے چھلکتا اور چہروں پر دمکتا ہے اور حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے‘ حیاء کا حسن ہمیشہ جگمگاتا رہتا ہے‘ دلوںکو سرور اور آنکھوںکو نور بخشتا ہے جس سے کم ہی لوگ واقف ہیں۔ اے مسلمان عورت! تو مومن اور قابل عزت و احترام ہونے کے بجائے اس بات کو کیوں ترجیح دیتی ہے کہ تو فتنہ بردار بن جائے اور ناقابل عزت و احترام بن جائے آخر یہ تجھے کیسے برداشت ہے کہ  اپنے چہرے پر ایمان کے نورکو سجانے کے بجائے اپنے چہرےکو جھوٹ ‘کذب اور تکلف و نفع کے نقاب سے چھپالے؟

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 429 reviews.