Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بندشوں کا توڑ اور میرے تجربات (خولہ زبیر‘لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013


واپسی قرض کیلئے عجیب عمل: اگر آپ نے کسی کو قرض دیا اور وہ قرض واپس نہ کرتا ہوتو قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿آل عمران۲۶﴾
استغفار کریں اور ہر مسئلہ حل کروائیں
جن کو بھگانے والا وظیفہ: میرے شوہر اکثر بیرون شہر ہوتے ہیں کیونکہ وہاں ہماری زمینیں ہیں‘ میں جب اکیلی رہتی تھی تو مجھے گھر میں ڈر لگنا شروع ہوگیا… ایسا لگتا تھا کوئی یوں گزر گیا‘ کوئی یوں گزر گیا۔ پھر میری بیٹی تین مہینے بیمار رہی ‘ مسلسل میں عجیب سی کیفیت میں رہتی تھی۔ تب میں نے استغفار کا ذکر شروع کیا مسلسل استغفار کے بعد میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں واقعی کوئی ہے‘ اس کی موجودگی کے احساس سے مجھے خوف آتا تھا لیکن اب استغفار کے ذکر سے مجھے خوف نہیں آتا۔ اب میں نے اس چیز کو قبول کرلیا ہے کہ یہاں اگر کوئی رہتا ہے تو اس کا بھی حق ہے کہ وہ یہاں رہے۔ نہ وہ ہمیں کچھ کہے نہ ہم اس کو کچھ کہیں۔ باقاعدہ میں نے بچوں کے کمرے میں کھڑے ہوکر کہا کہ تم جو کوئی بھی ہو تم رہو… پھر میں نے اس کو اس کی اصلی حالت میں بھی دیکھا میں ایک دفعہ فجر کی نماز کیلئے اٹھی ‘ میں اپنے چاروں بچے اپنے پاس کمرے میںسلاتی ہوں ۔ میں جب اٹھی تو میں نے کہا اپنے بچوںکو بھی اٹھاؤں نماز کا وقت ہوگیا ہے۔ میںعموماً وضو کرکے بچوں کو اٹھاتی ہوں چنانچہ جب میں وضو کرکے واپس آرہی تھی تو سامنے بالکل میرے سامنے سے ایک آدمی گزرا ہے چھوٹے قد کا سفید رنگ کا… سفید بنیان اور سفید شلوار اور وہ یوں گزر گیااور میرے ذہن میں آیا کہ یہ کوئی اچھا آدمی نہیں ہے۔ پھراس کے بعد میں نے مسلسل استغفار پڑھا ہے۔میں جو استغفار پڑھتی ہوں وہ یہ ہے:۔
اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔ میں مستقل بلا تعداد پڑھتی ہوں اور میں یہ پڑھتی ہوں کہ یامیرے مولا جتنی کوتاہیاں ہوئی ہیں انہیں معاف کرنا اوران کوتاہیوں سے بھی بچاناجن سے میں نہیں بچ سکتی… میرا نفس میرے سے طاقتور ہے اور مجھے کوتاہیوں سے تم نے بچانا ہے اور جو کوتاہی میرے سے ہو اس پر معاف کرنا بھی تیرا فرض ہے میں نے تیرے آگے اپنی عرضی ڈال دی ہے۔
آپ یقین کریں کہ وہ جن مجھے دوبارہ گھر میں نظر نہیں آیا اور گھر میں جیسے سکون سا ہوگیا ہے‘ استغفار کی برکت سے اللہ نے ایسی ایسی جگہوں سے بچایا ہے ایسی ایسی جگہوں سے اللہ پاک محفوظ رکھتے ہیں۔ میں نے اس استغفار سے اتنی چیزیں پائی ہیں اتنا دل کا سکون پایا ہے کہ جس کا کوئی حساب نہیں۔
استغفار پڑھنے کے بعد مثبت تبدیلیاں:استغفار کے بعد میرے میں اتنی تبدیلیاں آئی ہیں کہ میں لکھ کر بیان نہیں کرسکتی‘ میں نے اپنے خاوند کیلئے کبھی کوکنگ نہیں کی تھی اب میں اپنے خاوند کیلئے خود کھاناپکاتی ہوں۔ میں سوچتی ہوں اس کو میرا کیا فائدہ ہے سوائے اس کے کہ میں بچوں کے ساتھ انگریزی بول لیتی ہوں‘ بچوں کو پڑھا لیتی ہوں‘ گھر اچھا سجالیتی ہوں‘ اب میں ان کو فل پروٹوکول دیتی ہوں میں نے محسوس کیا ہے کہ خاوند چھوٹے چھوٹے کاموں سے اتنے خوش ہیں کہ جب وہ باہر ہوتے ہیں تو ان کو جلدی پڑی ہوتی ہے کہ میں اپنے گھر جاؤں۔ آج میرے شوہر نے میرے کک کو فون کیا ہے کہ تمہاری باجی رات بیٹے کو پڑھاتی رہی تھکی ہوئی ہے آج کھانا تم بنادو۔ میں نے کک سے کہا نہیں میں کھانا خود بناؤں گی۔ میں نے دیکھا ہے کہ محبتوںکا اظہار بھی بہت ضروری ہے رشتہ کیلئے…
میں نے دیکھا ہے دوسرے بندے کو بتائیں کہ آپ کتنے ضروری ہیں دوسرے کیلئے۔ میں نے دیکھا ہے کہ آپ ستر سو نمازیں پڑھیں لیکن میرا اورمیرے شوہر کا رشتہ کچھ اور ہے اس کو صرف میری نیکی پسند نہیں آئے گی بلکہ اس کیلئے مجھے اچھا بھی لگنا چاہیے‘ اس کیلئے مجھے اس کو پورا ہر قسم کا پروٹوکول بھی دینا پڑتا ہے۔ اب میںان کیلئے کھانا پکاتی ہوں‘ صبح صبح تیار ہوتی ہوں مجھے وہ کہتے ہیں کہ صبح صبح فریش ہوکر بیٹھی ہوئی ہو۔ یہ ایک چھوٹی سی بات ہے لیکن وہ اتنے خوش ہوتے ہیں کہ بیان سے باہر اور یہ سنت عمل بھی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ میں سارا دن نمازیں پڑھوں‘ قرآن پڑھوں‘ میرے خاوند کو لوگ کہیں گے کہ آپ کی بیوی نیک ہے تو وہ کہیں گے نیک ہے لیکن اس سب کا میرے شوہر کو کیا فائدہ۔ اس کیلئے میرا رشتہ اور ہے اور اس کیلئے مجھے اس کے حساب سے چلنا پڑے گا۔
میں نے یہ دیکھا ہے کہ استغفار سے اللہ آپ کو بڑے سیدھے راستوں پر چلاتا ہے۔ میں اللہ سے دعا مانگتی ہوں کہ یااللہ مجھے ہر رشتے میں اچھا رکھنا اور اس کیلئے میری خود مدد کرنا اور خود وسیلہ بنانا میرے ہر کام کے اندر۔ ایسے ایسے وسیلے آتے ہیں‘ ایسے ایسے لوگ آپ کو کام دے جاتے ہیں جن کے بارے میں سوچا ہی نہیں جاسکتا۔
استغفار کی برکت:اب ہمارے نئے ہمسائے آئے ہیں ان کی بیوی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بڑی اکڑ والی ہے۔ یہ کسی کے گھر نہیں جاتی۔
مجھے میرے شوہر نے کہا ہمیں ان کے گھر جانا ہے میں نے کہا پانچ منٹ سے زیادہ میں نہیں جاؤں گی انہوں نے کہا نہیں ہمارا فرض بنتا ہے وہ ہمارے ہمسائے ہیں ہمیں جانا چاہیے۔ ہم نے ان کے نوکر سے کہا اگر وہ فارغ ہیں تو ان سے پوچھو کہ ساتھ آپ کے ہمسائے آئے ہیں وہ آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں۔ ان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ والے گھر میں کون رہتا ہے؟جب ان کو پتہ چلا تو انہوں نے کہا جی ضرور ضرور وہ خود ہمیں لینے باہر آگئے۔ ہم پانچ منٹ ہی بیٹھے کیونکہ ہم نے کہیں باہر جانا تھا۔
وہ عورت اس کے بعد تین دفعہ میرے گھر آچکی ہے اور میں نہیں گئی اور وہ دو دو گھنٹے بیٹھ کر جاتی ہے۔یہ سارے کام اللہ ہی کرتا ہے۔ اس میں اب اکڑ والی کوئی بات نہیں اور وہ تو کہتی ہے کہ میرا دل نہیں کرتا تمہارے پاس سے جانے کو لیکن تمہارے بچے آنے والے ہیں تم ان کو ٹائم دو۔میں اس سب کو استغفار کی برکت کہوں گی۔
استغفار سے کینسر ختم:میری ایک دوست ہے اس کو ایک عورت نے بتایا کہ اسے کینسر ہے تو اس نے کہا اسے تمہارا نمبر دے دیا ہے اور بولا ہے کہ میری دوست بڑی نیک ہےتم اس سے مشورہ کرو۔ اس عورت نے مجھے فون کیا میں نے اسے کہا کہ آپ کو کینسر کیلئے بڑی آزمودہ چیزدے رہی ہوں وہ یہ ہے کہ آپ دن رات استغفار کریں۔یقین کریں حکیم صاحب اس نے پڑھا اور اس کو بریسٹ کینسر تھا اب اس کی ساری رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں۔وہ مجھے فون کرکے اتنی دعائیں دیتی ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 402 reviews.