Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مارچ کا مہینہ، آپ کی تندرستی میں معاون (انتخاب: فیصل شمسی، لاہور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

مت بھولیں کہ ماہ ما رچ مو سم بہار کے آغازو استقبال کا مہینہ ہے اس مہینے میں اپنے گلستان جسم کے پھو لوں یعنی دل، دماغ ، جگر اور معدہ کی، جن کو طبی اصطلا ح میں اعضائے رئیسہ کے نا م سے مو سوم کیا جاتا ہے، پورے غور و التفات سے نگہداشت کریں۔ یا درکھئیے آپ کی اس بر وقت اور ہو ش مندانہ توجہ سے صرف اعضائے رئیسہ کو ہی فا ئدہ نہیں پہنچے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے اعضاءکو بھی خاطر خوا ہ فوائد حاصل ہوں گے ۔ غور طلب امو ر ما رچ بہ نظر ظاہر ہی نہیں ، معنوی لحاظ سے بھی صحت انسانی کے لیے ایک دلکش و را حت افروز مہینہ ہے ۔ لیکن یا د رکھیے کہ ما ہ سر ما کے آخر یعنی جنوری اور فروری کے ظہور پذیر ہو نے کے باعث اس ماہ کی خصوصیا ت اپنے دامن میں بعض ایسے مضمرات بھی رکھتی ہیں کہ اگر ان کی طر ف منا سب اور بروقت توجہ نہ کی جائے تو پھر اس مہینے کی دل آویزیوں اور کیفیتوں میں تکلیفیں اور پریشانیا ں بھی شامل ہو سکتی ہیں ۔ کیونکہ سرد مو سم میں استعمال کر دہ گرم تاثیر رکھنے والی غذاﺅ ں کا رد عمل بہر حال جسم کے ایک ایک رگ و ریشے میں مو جو د ہوتا ہے اور اسے منا سب و متوازن تد ابیر کے ساتھ ہی حد اعتدال پرلا کر اپنے جسم کی قوت برداشت اور اعصاب و جلد نیز قوائے ہا ضمہ کو مو سم بہا ر کے تقاضو ں سے ہم آہنگ کیا جاتاہے ۔ دوسرے لفظوں میں یو ں سمجھئیے کہ یہ مہینہ اپنے دامن میں عجیب و غریب اور خامو ش آتش فشانی ما دے رکھتا ہے ۔ اس لیے اس مہینے کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ان مادو ں کی سخت نگرانی کی جائے تا کہ آنے والے مہینے یعنی اپریل میں آپ کے جسم کونا گوار اور پریشان کن نتا ئج کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ ان احتیا طو ں اور حفاظتی تدابیر کے اغماض کا نتیجہ ہی ہے کہ اپریل سے بہت سے لو گ خرا بی خون اور متعدد جلدی عوارض ( بالخصوص بچے ) مثلا ً خسرہ، مو تی جھرہ ، لا کڑا کا کڑا ، کا لی کھانسی ، چیچک ، فلو ، وغیرہ کے عوارض سے دو چا ر ہوتے ہیں۔ اس قسم کے مو سمی عوارض سے محفوظ رہنے کے لیے مندرجہ ذیل احتیا طی تدابیر کرنا بے حد سو د مند ثابت ہو گا ۔ -1 زیا دہ گرم تا ثیر والے میوہ جا ت سے اجتنا ب کریں ۔ -2 رات کو جلد سوئیں اور علی الصبح بیدار ہو نے کی عادت ڈالیں ۔ -3 ہر قسم کی شیریں غذائیں مثلا ً مٹھا ئی ، بالخصوص چینی بہت کم استعمال کریں ۔ کیونکہ یہ خو ن میں فساد و خرا بی پیدا کر کے شو گر جیسے مو ذی مر ض کو دعوت دینے کے مترا دف ہے۔ پیدل ہوا خوری کا سیدھا طریقہ یہ ہے کہ علی الصبح سور ج نکلنے سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے نکل جا یا کریں اور اس وقت لوٹا جائے جبکہ دھو پ زیا دہ تیز نہیں ہوتی۔ ہو حسب طاقت ایک شخص ایک میل سے پانچ میل تک روزانہ پیدل ہو اخوری کر سکتا ہے ۔ آپ دیکھیں گے کہ پید ل ہو اخوری سے آپ کی قوت برداشت بڑھ جائے گی اور پورے جسمانی نظام کو یکساں طورپر فائدہ پہنچے گا کہ اگر کسی مر ض کے جرا ثیم آپ کے جسم کے اندر پہنچ بھی چکے ہو ں گے یا جو مو سمی رطو با ت نظام جسمانی میں بیما ریو ں کو پالنے والی مو جو د ہو ں گی ان کا اخراج حتمی طو ر پر عمل آجائے گا۔ اگر زمین پتھریلی اور کنکریلی نہ ہوتو ننگے پا ﺅ ں پیدل ہوا خور ی کرنے سے مطلوبہ نتائج برآمد ہو ں گے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ شہر و ں میں اس طرح پیدل ہوا خوری ممکن نہیں ہے۔ اگر قصبا ت و دیہا ت کی کچی اور گھاس والی پگ ڈنڈیو ں اور راستوں پر چلنے کا مو قع میسر آجائے تو یہ سب سے زیا دہ مناسب صورت ہے ۔ پیدل ہو ا خوری کر تے وقت اس کا خیال رکھیے کہ آپ سیدھے ہو ں آپ کی کمر جھکی ہوئی نہ رہے ۔ سر بھی اٹھارہے اور سینہ بھی ابھرا ہوا ہو ۔ پیٹ جیسا رہتا ہے رہنے دیجیے ۔ اس میں کسی قسم کا تناﺅ نہ پیدا کیجئے ۔ جیسا کہ بعض حضرات پیدل ہوا خوری کر تے وقت اسے اند رکی طرف پچکا لیتے ہیں ۔ چلتے وقت اس کا خیا ل رکھئیے کہ آپ کے پا ﺅ ں کے پنجے باہر کی طرف نہ نکلے ہو ئے ہو ں ۔ بلکہ سیدھے سامنے کی طر ف ہوں ۔ اس سے پاﺅ ں کی طا قت میں اضا فہ ہوتا ہے ۔ پیدل ہوا خو ری کے دوران میں یہ بھی کیجئے کہ ہر پا نچ دس منٹ کے بعد ایک مر تبہ کافی گہر ا سانس لیجئے اور اس سانس کو جتنے قدم تک آسانی کے ساتھ پھیپھڑوں میں روک سکتے ہیں، روکے رکھئیے اور پھر خار ج کیجئے۔ یہ خیا ل رہے کہ اس دوران میں آپکی رفتا ر میں کوئی فرق نہ آئے اور آپ برا بر چلتے رہیں ۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ پھیپھڑوں میں جتنا خون اپنے ساتھ کا ربن لائے گا وہ سب اچھی طر ح خارج ہو جا یا کرے گا۔ اور پھیپھڑوں کی ہوائی نا لیو ں میں اتنی طاقت پیدا ہوجائے گی کہ اسمیں بیرونی چھوت کا کوئی اثر نہ ہوگا اور نزلہ، زکام، دق اور دمہ کی بیماریاں ان میں اپنے اثرات قائم نہ رکھ سکیں گے۔ پیدل ہو اخوری کے ان فوائد کو جا ن لینے کے بعد اس با ت کو سمجھنا مشکل نہ رہے گاکہ محض پیدل ہو ا خوری ہی کے ذریعہ آپ نہ صرف اپنی بہت سی پرانی بیماریوں سے چھٹکا را حاصل کر سکتے ہیں اور آئندہ کے لیے بیماریوں سے محفوظ و مامون ہو سکتے ہیں بلکہ بہت جلد آپ کا شمار ورزشی قسم کے لوگو ں میںہونے لگے گا ۔یقین جا نئیے کہ وہ لو گ بھی جو اپنی بیمار حالت کی وجہ سے خود کو زندہ درگور سمجھتے ہیں، پیدل ہوا خوری سے اتنے تندرست ہو جائیں گے کہ ان کے متعلق کسی کو یہ خیال بھی نہیں ہو گا کہ وہ کبھی ایسے بیمار تھے کہ خو د کو لب گور سمجھتے تھے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 336 reviews.