Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے آپ کے لیے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

(گھر بنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لیے ضرور یہ ٹوٹکے استعمال کریں) دیواروں پر سے پنسلو ں کے نشانا ت (مر سلہ : روبینہ نا ز روبی، فیصل آبا د ) ننھے بچے بعض اوقات پنسلو ں سے دیواروں پر نشا نا ت لگا دیتے ہیں ان کو صاف کر نے کے لیے ٹھنڈے پانی میں کپڑا ڈبو کر اس پر سہا گہ چھڑک کر نشانات زدہ حصو ں پر رگڑنے سے دیواریں صاف ہو جا تی ہیں۔ مچھروں کو بھگانے کا طریقہ تلسی کے پتو ں کے رس کو اپنے جسم پر مل لینے سے مچھر بھا گ جا تے ہیں ۔ انڈو ں کو دیر تک تا زہ رکھنا کچھ خوا تین انڈوں کو نمک میں دبا دیتی ہیں ۔ اس طر ح وہ تازے رہتے ہیں ۔ پہلے زمانے میں خواتین انڈو ں کو ریت کے نیچے دبا دیتی تھیں اور اس ریت پر روزانہ پانی کا چھڑکا ﺅ کر تیں تھیں اس طر ح انڈے کا فی مدت تک غذائیت سے بھرپور رہتے تھے ۔ اگرزہریلا کیڑا کا ٹ لے اگر کوئی زہریلا کیڑا جسم کے کسی حصے پر کا ٹ لے تو اس کا فوری علا ج یہ ہے کہ اس جگہ جہا ں کیڑے نے کا ٹا ہو ۔ لیموں کا رس ٹپکا دیں، فوری آرام آجائے گا۔ نیل پالش ریموور آپ نیل پالش ریمو ورگھر پر آسانی کے ساتھ تیار کر سکتی ہیں اور پیسے بھی بچا سکتی ہیں۔ ایک بوتل اصلی ” ایسی ٹون “ (Acetone ) کی کیمسٹ سے خرید لیں اور اس میں چار پانچ قطرے کسٹرائل ملا دیں ۔ پا لش ریمو ور تیار ہو جائے گی ۔ دیمک لگ جائے جس جگہ دیمک لگ جائے وہاں مٹی کے تیل میںتار کو ل ملا کر لگا دیں دیمک فوراً بھاگ جائے گا۔ نیم کے خشک پتو ں کی دھونی دینے سے دیمک ختم ہو جاتاہے ۔ چائے کے دا غ چائے کے داغ دور کرنے کے لیے سہاگہ ، گرم دودھ اور گلیسرین مفید ہیں ان میں سے کوئی بھی ایک چیز لگا کر داغ دور کرسکتے ہیں ۔ شیر خوا ر بچوں کے لیے مفید مشورے ( ایم ۔ شاہد لتھڑا ،تونسہ ) (1) بچے کے منہ پر کھا نسنے اور چھینکنے سے پرہیز کریں ۔ (2) بچے کے منہ کا بو سہ لینے سے آپ خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس کی تا کید کر یں۔ (3) تیز روشنی سے بچے کی آنکھ کی حفا ظت کرنے میں کبھی غفلت نہ کیجئے۔ (4) بچے کو کتے، بلیوں یا گندے کھلو نو ں سے کبھی نہ کھیلنے دیجئے۔ (5) مکھیو ں اور مچھروں سے بچے کی حفا ظت کیجئے۔ (6) بچے کی پیٹھ کو سہا را دیے بغیر کبھی نہ اٹھائیے ۔ (7) بچے کو ہر روز پا خانہ کرنا چاہئیے ،اس کا خیال رکھیں ۔ (8) بچے کو گرم مو سم میں خاص طور پر پانی کی ضرورت ہو تی ہے۔ اس کو ہر گز نہ بھولیے ۔ (9) بچے کے جسم اور جو ڑوں پر پا ﺅ ڈر لگانے میں غفلت نہ کیجئے۔ (10) پیدا ہو نے کے بعد فوراً اور پھر روزانہ بچے کی آنکھیں صاف کر نا ہر گز نہ بھولیں ۔ بالو ں کے لیے آسان نسخہ ( مسز ظفر ، پنجند تلہ گنگ ) بیری کے پتے باریک کو ٹ کر انکے ساتھ سردھوئیں تو بھی بال مضبو ط ہو نگے ۔ تلو ں کے پتے آجکل آسانی سے مل سکتے ہیں۔ پانی میںڈ الیں تو بالکل شیمپو کی طر ح ہو جائینگے ۔بال خوبصورت اور چمکدار ہو جائیں گے ۔ سر کی خشکی کے لیے کم خر چ نسخہ، جو آزمایا ہو ا ہے۔ لو کی کدو کا پانی 8 تولہ ۔ خالص تلو ں کا تیل 2 تولہ ۔ لوکی کدو کا پانی نکال کر تلو ں کا تیل شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر جوش دیکر پانی جلا دیں ۔روغن صاف کر کے شیشی میں رکھ دیں ۔ بوقت ضرورت استعمال کریں اس سے نہ صرف خشکی دورہو گی بلکہ بال مضبو ط اور درا ز ہونگے اور گر تے ہوئے بال رک جائیں گے ۔ اخروٹ کی ٹافی اخروٹ کی گری 50 گرام، دودھ آدھا لیڑ ، مکھن 1 چمچ ، کھو یا 100 گرام ، چینی 150 گرام ۔ بنانے کا طریقہ اخروٹ باریک پیس لیں۔ دودھ اتنا ابالیں کہ آدھا رہ جائے پھر اس میں چینی اور اخروٹ ڈالیں اور چمچ ہلا تی رہیں۔ خوب ہلا ئیںگاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ایک تھالی میں مکھن لگا کر الٹ دیں سطح ہموار کرکے ٹکڑے کاٹ لیں۔ تیا ر ہے ،مزے سے کھائیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 335 reviews.