Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علےحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔) ناک کی ہڈی (فاطمہ ، سیالکو ٹ ) چند ماہ پہلے میں نے ناک کی ہڈی بڑھنے پر اس کا اپریشن کرا یا ہے ، لیکن کسی نے کہا کہ یہ ہڈی دوبارہ بڑھ جا تی ہے ۔ یہ بات سن کر کا فی فکر مند ہو گئی ہو ں ۔ کیا و اقعی یہ بات درست ہے؟ برائے مہربانی ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی کا مستقل علا ج عنایت فرمائیے ۔ جوا ب:۔ جی ہا ں ، اکثر و بیشتر یہ ناک کا آپریشن بے فا ئدہ رہتا ہے ۔ ان دنو ں نا ک کا آپریشن ایک فیشن بن گیا ہے۔ ایک زمانے میں اپنڈکس کا آپریشن فیشن تھا۔ حالات نے ثابت کر دیا کہ وہ اشد غلط تھا۔آنے والا وقت بتائے گا کہ ناک کا آپریشن بھی غلط ہے ، صحیح علا ج نا ک کا غسل ہے ۔ نمک اور گرم پانی سے نا ک کو غسل دینا ناک کے ور م کو دور کردیتاہے ۔ یہ علا ج شافی ہے ۔ چارٹ سے غذا نمبر2 کو استعمال کریں۔ ناخن نہیں بڑھتے ( تسنیم رانا ، فیصل آبا د) عمر 20 سال ، ہا تھو ں اور پیرو ں کی انگلیو ں کے نا خن بڑھنے کی رفتا ر بہت کم ہے اس وجہ سے خاص طور پر ہا تھ کی انگلیاں بد صورت ہوگئی ہیں۔ محفل میں اپنے ہا تھو ں کو چھپا کر رکھنے کی کو شش کر تی ہو ں ۔ احسا س کمتر ی کا شکا ر بھی اس وجہ سے ہو گئی ہو ں ۔ کوئی ایسا علا ج بتائیے کہ میرے نا خن دوسری لڑکیوں کی طر ح بڑھنے لگیں اور خوبصورت ہو جائیں ۔ جواب : ۔ نا خن کا تعلق دوران ِ خون سے ہے ۔ خون جب انگلیو ں کے پو رووں سے گزرتا ہے تو خون کے سفید ذرات یہیں رک جاتے ہیں ۔ ان سے نا خنے بنتے ہیں ۔ ہو سکتا ہے دوران ِ خون کا کوئی نقص ہو ، مگر بہ ظاہر آپ کے نا خن مریض ہیں ۔ ان کے مر ض پر توجہ کر نی چاہیے۔ ممکن ہے کہ ان میں فنگس کا اثر ہو گیا ہو ۔ منا سب ہے کہ کسی ما ہر سے مشورہ کر لیں ۔ ایک تد بیر گھیگوار کا گو دا لگانا ہے۔را ت کو سو تے وقت یہ گودا ناخنو ںپر لگائیں ۔ انشاءاللہ ما ہ دو ماہ میں نا خنوں کا مرض دور ہو جائے اور چارٹ سے غذانمبر 4-3 کو استعمال کریں۔ کمر میں درد ( نورین ،کو ئٹہ ) عمر 29 بر س ، ایک کا لج میں لیکچرا ر ہو ں ۔ کلا س میں طالبات کو کھڑے ہوکر لیکچر دیتی ہو ں۔ اس وجہ سے کچھ عرصے سے کمر کے نچلے حصے میں درد ہونے لگا ہے ۔ بستر پر لیٹے بغیر آرام نہیں ملتا ۔ کیا اس درد کے لیے طب اسلامی میں کوئی مرہم یا بوٹی ہے جس کے استعمال سے اس درد کی تکلیف سے نجا ت مل جائے ؟ جواب: ۔ آپ عبقری کی”سکونی“ استعمال کریں ۔ 2کیپسول صبح ، 2کیپسول رات کو، 20-15 دن کھا لیجئے ۔ اس سے تکلیف رفع ہو جائے گی ۔چارٹ سے غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ جلدی خارش (محمد دلا ور خان، کو ٹ ادو ) عمر20بر س ، عرصہ ایک سال سے مجھے جلدی خارش کی شکایت ہوگئی ہے۔ کھجلا نے پر زخم بن جا تے ہیں ۔ اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔ حکیم صاحب !کوئی منا سب سا علا ج تجو یز فرمائیے ۔ جوا ب: ۔ آپ پہلے دو کا م کےجئے : گائے کا گوشت بالکل ترک کر دیجئے ۔ یہ بڑی خطر نا ک چیز ہے ۔ اور پا کستان میں گائے کا گوشت تو انسانو ں کے کھا نے کا ہو تا ہی نہیں ہے ۔ دوسری با ت یہ کہ آپ اگر مٹھا ئیاں زیا دہ کھا تے ہیں تو ان میں کمی کر دیجئے ۔ قر ص زر د ( یہ ہلدی سے بنتے ہیں ) ایک قرص روزانہ رات کو کھا ئیے ۔ دو تین ہفتے یہ علا ج جا ری رکھیں ۔ عبقری کی مرہم سکونی بھی اچھی مر ہم ہے ۔ چارٹ سے غذا نمبر 4-3 کو استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ دل کی تیز دھڑکن ( ذیشان احمد ،تر بت ) عمر21 سال ہے ۔ میرا دل بہت دھڑکتا ہے، سانس پھول جا تاہے ۔ تھوڑا سادوڑوں یا اچانک کوئی بری خبر سن لوں تو دل کی دھڑکن بڑھ جا تی ہے ۔ علا ج بہت کرایا ، لیکن وقتی فائدہ ہوتاہے ۔ امید ہے کوئی مفید و مو ثر علاج بتائیں گے ۔ جو اب : ۔ بظاہر آپ قلب کی کمزوری کا شکا ر لگتے ہیں ۔ ویسے یہ شکایا ت جسم میں خون کی کمی کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہیں ۔ منا سب ہو گا کہ آپ اپنا مناسب چیک اپ کرا لیں تا کہ اصلی سبب کا کھو ج لگ سکے ۔ محض تجو یز کر دہ دوا پر انحصار مناسب نہیں ۔ امراض قلب کے خصوصی شعبے سے رجو ع کرکے اپنی مر ض کی تشخیص کر الینی چاہیے ۔ اس طرح جلد صحت یا ب ہو جائیں گے ۔ اس وقت تک عمدہ قسم کے عرق گلاب (نصف پیالی) میں 20-25 کشمش رات کو بھگو دیں ۔ اس عرق اور کشمش کا صبح نا شتے سے پہلے استعمال مفید رہے گا اورچارٹ سے غذا نمبر 4-3 کو استعمال کریں۔ نکسیر جاری ہو گئی ( عبدالرحمن میمن ، آزا دکشمیر ) کچھ عرصہ سے میری نا نی کی نا ک سے خون بہنا شروع ہو گیا ہے ۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے ہو تاہے ۔ معالجین کا کہنا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر بہت بڑھ جا تاہے ، اس لیے نا ک سے خون جا ری ہو جا تاہے ۔ ہم کا فی پریشان ہیں ، کوئی منا سب علاج بتائیے ۔ جوا ب: ہا ں ، محترم ڈاکٹر صاحبا ن کی رائے صحیح ہے ۔ آپ محترمہ نانی جان کو مشورہ دیں کہ وہ آلو بخارہ خشک 5 عدد را ت کو آدھا گلا س پانی میں بھگو دیں ۔ صبح گٹھلیاں پھینک دیں اور با قی سب پی لیں ۔ اس سے بلڈ پریشر کم ہو جائے گا۔ یہ ایک اچھا علاج ہے ۔ کھا نے میں ہر اگھیا زیا دہ سے زیا دہ نو شِ جان فرمائیں ۔ ہر ا گھیا حضور نبی کریم اکی پسندیدہ غذا تھی ۔ چارٹ سے غذا نمبر 6 کو استعمال کریں۔ منہ سے خون (زاہدہ بتول ،فیصل آبا د) میں جب بھی کلی یا وضو کر تی ہو ں تو منہ سے خون جا ری ہو جا تا ہے ۔ اس کی وجہ سے وضو کر نے میں خا ص طور پر پریشانی ہوتی ہے۔ حالانکہ روزانہ صبح کو ٹوتھ پیسٹ سے دانت اچھی طر ح صاف کر تی ہو ں ۔ رمضان میں دانت مزید حسا س ہوجا تے ہیں ۔ کیا علا ج کیا جائے ؟ جوا ب : ۔ محترمہ ، یہ آپ کا مسئلہ توجہ چاہتا ہے ۔ سب سے پہلی بات یہ کہ گائے ،بھینس کا گوشت بالکل تر ک کر دیجئے ۔ یہ گو شت مسوڑھو ں کا دشمن ہے ۔ آپ کو وٹا من سی کی ضرورت ہے ۔ ۰۰۵ ملی گرام کی ایک ٹکیہ کافی دنو ں تک روزانہ کھائیے ۔ کو شش کر کے صبح و شام مسواک کرنے کی عا دت کو اپنائیں ۔ سنت سمجھ کر مسواک کرنے سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے کے دوران ہی منہ سے خون آنا بند ہو جائے گا اور چار ٹ سے غذا نمبر 5-8 کواستعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ بہت زیا دہ فا ئدہ ہوگا۔ جریان کیا ہے؟ (حبیب نو از ، عبدالمجید، العین دبئی ) میں جر یا ن کے بارے میںذرا تفصیل سے معلوم کر نا چاہتا ہوں ۔ ازرا ہ کرم مجھے اس کے اسباب ، علا مات اور علاج کے با رے میں بتا دیجئے ۔ جوا ب: ۔ یہ نوجوانو ں کا مسئلہ ہے اور زیا دہ تر یہ وہم اور فکر کا نتیجہ ہو تاہے ۔ مر د کا جو ہر ایک تھیلی میں رہتا ہے۔ جب یہ تھیلی لبا لب بھر جا تی ہے تو ما دہ چھلکتا ہے اور با ہر نکل جا تاہے ۔ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اسے بھول جا نا چاہیے ۔ غلطیو ں کے نتیجے میں ایسا ہوتا ہے کہ حس بڑھ جا تی ہے ۔ اس بڑھی ہوئی حس کی وجہ سے یہ ما دہ خارج ہو سکتاہے ۔ اس کا علاج احتیا ط ہے ۔ غلطیا ں نہ کی جائیں ، خود بخود حالات اعتدال پر آجا تے ہیں۔ لوگ اسے خوا ہ مخواہ مرض بتا دیتے ہیں اور دوائیں کھلاکھلا کر نئے نئے مسائل پیدا کر تے ہیں ۔ ان سے بچناچاہیے ۔ اگر مر ض زیادہ ہو تو نو جوانو ں کے روگ کو رس کو استعمال کریں۔ چھوٹی عمر میں کمر درد (ندیم کریم، لانڈھی) عمر 20 سال ، ایک سال سے صبح بیدا ر ہو نے پر کمر میں درد ہوتاہے جو کچھ دیر بعد ٹھیک ہو جا تاہے ۔ برائے مہر بانی کوئی نسخہ تجو یز فرمائیے۔ جواب : ذرا غور فرمائیے 20 سال کی عمر میں درد ہو رہا ہے۔ جو کہیں 70-80سال کی عمر میں ہو نا چاہیے۔ ندیم کریم صاحب ! ایسا لگتا ہے کہ آپ کا پلنگ ڈھیلا ہے ۔ اس کی ادوان کسی ہو ئی نہیں ہے ۔ جھو ل سی چارپا ئی میں کمر مڑی رہتی ہے جب کہ انسان کا صحیح انداز کمر کو سیدھا رکھنا ہے ۔زمین پریا پھر تخت پر سونے کی عادت کو اپنائیں ۔کچھ عرصہ زمین یا تخت پر سونے سے بہت زیا دہ افا قہ ہو گااور ہا رڈ بیڈ پرکمر سیدھی رہے گی، تو یہ درد نہیں ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر 3-2 کواستعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 334 reviews.