Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماہ ربیع الاول کی نفلی عبادت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

(ربیع الاول کا سب سے اعلیٰ وظیفہ درود شریف کا ورد ہے۔ لہٰذا اس ماہ میں کوشش کی جائے کہ کثرت سے درود پاک پڑھا جائے) 16رکعت نو افل کتا ب الا وراد میں لکھا ہے کہ جب ربیع الا ول کا چاندنظر آئے اس را ت کو سولہ رکعت نفل پڑھے ۔ دو دو رکعت کی نیت سے ہر رکعت میں سور ة فاتحہ کے بعد سورة اخلا ص تین تین بار پڑھے ۔ جب فراغت پا ئے تو کل نفلوں کے بعد یہ درود شریف ایک ہزار بار پڑھے ۔ ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَا تُہ‘۔“اننفلوں کی بہت فضیلت ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس نمازاور درود شریف پڑھنے والے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت سے فیض یا ب ہو ں گے لیکن اس کا خیال رکھیں کہ با وضو سوئیں ۔ 20رکعت نوا فل جواہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ میں بارہ روز تک روحِ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم پر ہدیہ اس نما ز کا بھیجتا رہے کیونکہ حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ اور تا بعین رحمتہ اللہ علیہ اور تبع تا بعین رحمتہ اللہ علیہ بھی ان رکعتوں کا ثوا ب ہدیہ روح اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا کر تے تھے اور وہ بیس رکعت ہیں ۔ ہر رکعت میں اکیس اکیس بار سورئہ اخلاص پڑھی جا تی ہے ، اگر روز مرہ بارہ دن تک توفیق نہ ہو تو دوسری تا ریخ اور بارہویں تاریخ ضرور ہی بیس رکعت بترکیب مذکورة الصدر پڑھ کر روح مبارکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کوہدیہ پہنچا ئے کہ اس نماز کے پڑھنے والو ں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوا ب میں جنت کی بشارت دی ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھنا اور بشارت دینا عین حقیقت ہے ۔ وظیفہ درود شریف ربیع اول کا سب سے اعلیٰ وظیفہ درود شریف کا ورد ہے لہٰذا اس ماہ میںکو شش کی جا ئے کہ کثرت سے درود پاک پڑھا جائے ۔ کتا ب المشائخ میں لکھا ہے کہ جب چاند ربیع الاول کا نظر آئے ، اسی شب سے تمام مہینے تک یہ درود شریف ہمیشہ ایک ہزار پچیس بار بعد نما ز عشاءکے پڑھے گا تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو خوا ب میں دیکھے گا ۔ وہ درود شریف یہ ہے ۔ ” اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاہِیمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبرَاہِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَّجِید “ایک بزرگ کا قو ل ہے کہ جو شخص اخلا ص کے ساتھ ربیع الاول میں سوا لاکھ مر تبہ مندرجہ بالا درود پاک پڑھے گا ۔ اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 329 reviews.